جس حال میں جینا مشکل ہو اس حال میں جینا لازم ہے - انصاف بلاگ | Pakistan Tehreek-e-Insaf
Jis Haal Mein Jeena Mushkil Ho - Insaf Blog

 

وہ مرد نہیں جو ڈر جائے حالات کے خونی منظرسے 
جس حال میں جینا مشکل ہو اس حال میں جینا لازم ہے 
عمران خان کے خطاب کے بعد میری والدہ نے نم آنکھوں سے کہا بیٹے تمہارے انتخاب پر ہم سب پاکستانیوں کوفخر ہے

جیو عمران خان تم ہزاروں سال جیو ، یہ تم ہی کر سکتے تھے ۔ آہنی اعصاب کا مالک شخص جسے عادات ہو طوفان کے مخالف چلنے کی جب ملک شدید مالی مشکلات کا شکارہے ، جب ہمیں شدید ترین ضرورت تھی مالی امداد کی ، جب ہم نے اپنے سے دس فیصد بڑۓ دشمن کا مقابلہ کرنے والی فوج کے بجٹ میں کٹوتی کر دی ہے ۔ ان حالات میں تم نے امریکی امداد کو لات مار کر ثابت کر دیا کہ تم واقعی دھرتی کے بیٹے ہو تمہاری حقیقی خواہش کہ میری دھرتی پر کوئی آنچ نا آئے ۔ تم کہا ملک خیرات اور امداد پر کبھی نہیں چل سکتے ، اور خاص کر امریکی امدا جس کے بدلے میں نجانے مزید کتنی جانیں پیش کرنی پڑتیں ۔ 
ہم ہر دور میں امریکہ کے اتحادی رہے مگر اس کے باوجود امریکہ ہم پر اعتماد کرنے کو راضی نہیں تھا وہ آج تک اپنے تین ہزار لوگوں کو رو رہا تھا جو 9/11 میں مارے گئے مگر انھیں تو اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ پاکستان نے امریکی تحفظ کی جنگ لڑتے لڑتے اپنے 70،000 بندے مروا دیئے ہیں ۔ ہماری گزشتہ نالائق اور نااہل دھاندلی کی پیداوار قیادتیں بار بار مواقع ملنے کے باوجود دنیا کو باور کروانے میں ناکام رہیں ہیں کہ تمارے سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر کے پیچھے ہم اپنا 150 ارب ڈالر کا نقصان کر بیٹھے ہیں جو امدا تم ہمیں دے رہے ہو یہ کوئی احسان نہیں کر رہے ۔ ہم جو جنگ لڑ رہے ہیں یہ ہماری تھی ہی نہیں ۔۔۔ 
جس جرات و بہادری سے عمران خان نے پاکستانی عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے بے شک عمران خان قابل تحسین ہے ہم عوام اپنے عظیم قائد کے مشکور و ممنون ہیں ۔ کہ آپ نے میرے ووٹ کا حق ادا کر دیا 
مجھے آج بھی یاد ہے جب میں سعودیہ سے پاکستان گزشتہ الیکشن کے لئے گیا تو ایک سخت طوفانی رات میں صبح کے دو بجے جب گھر پیہنچا تو سب سو چکے تھے میری عشا کی نماز کسی وجہ سے رہ گئی تھی میں نماز ادا کر کے جائے نماز پر بیٹھ کر دعا کر رہا تھا نا معلوم کس لمحے میری والدہ میرے پاس آکر کھڑی ہو گیں ۔ جب میں نماز دعا سے فارغ ہوا تو انہوں نے کہا کس کے لئے کر ہو یہ سب کچھ اللہ نے عزت دی ہے اچھی نوکری ہے رہنے کے لئے مدینہ المنورہ ملا ہوا ہے نوکری کے مسجد نبوی ﷺ میں کرتے ہو ۔ پورے خاندان کے مخالف ہو کر تنہا کیوں اتنا تھکتے ہو ؟ ۔، اب صبح اٹھ کر پھر چلے جاو گئے ۔۔۔ تو میں نے کہا ماں جی مجھے اللہ نے اچھا روزگار عطا کیا ہے مجھے رب نے اچھی جگہ دی ہے مگر میرے باقی تیس لاکھ پاکستانی سخت قسم پرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ میرے بچے اچھے سکول جا رہے ہیں میرے ملک کے بچوں کو اچھا سکول میسر نہیں ہے ۔ میرے دیس میں روزانہ سینکڑوں مائیں مر جاتی ہیں ۔ میرے ملک کی سڑکوں پر سردیوں میں ہزاروں لوگ سردی سے مر جاتے ہیں ۔ لاکھوں افراد اپنے گھر کی خواہش سینے میں لئے خاندان دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں ۔ میں آج پاکستان کے ہر مظلوم ۔ غریب لاچار ، اورمعاشرے کے مایوس افراد کے حقوق کی جنگ لڑنے آیا ہوں ۔۔۔۔ 
عمران خان نے مجھے پہلے بھی مایوس نہیں کیا اور اب دورہ امریکہ میں تو میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے الحمدہ جب پرسوں رات کے دو بجے میں عمران خان اور ٹرمپ کی ملاقات دیکھ رہا تھا اور کل رات ایک بجے ہاوس آف کانگریس میں عمران خان کا خطاب سن رہا تھا تو میری والدہ میرے ساتھ مدینہ المنورہ میں میرے ٹی وی پر دیکھ کر آبدیدہ ہو کر کہہ رہیں تھیں میرے بیٹے مجھے تیرے انتخاب پر خوشی ہے اللہ نے تیری محنت کا پھل آج تجھے عطا کر دیا ہے ۔۔۔

تحریر جہانزیب منہاس ۔۔۔ 

Tags:Imran Khan