قوم سوال کرتی ہے ۔ انصاف بلاگ | Pakistan Tehreek-e-Insaf

 

قوم کی جانب سے امپورٹڈ سرکار سے سوال پوچھنے بنتے ہیں کہ
کدھر گئے فضل الرحمان ؟؟
جی ہاں وہی فضل الرحمان جو مہنگائی کے خلاف مارچ کیا کرتے تھے۔
اس فضل الرحمان سے سوال بنتا ہے ۔
قوم پوچھ رہی ہے کہ 10 روپیہ فی لیٹر پٹرول اضافہ پر مہنگائی کے خلاف مارچ کر بیٹھے تھے آج وہی پٹرول کتنا مہنگا ہو گیا ؟
اس ہوشربا اضافے پر موصوف کو یوں سانپ سونگھ گیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ۔
گھوم جھوم کر کرونا وائرس سے متاثر ہونے والی عالمی معیشت کے خلاف بولنے والا آج نارمل عالمی حالات میں ناقابل برداشت مہنگائی پر بولنے کے بجائے کیوں زیر زمین چلا گیا ؟؟
قوم۔ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ وزارتوں کے حصول کے بعد اتنی ہوشربا اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف نہ بولنا یہ ثابت نہیں کرتا کہ آپ کا مقصد اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد ہے؟؟
حادثاتی چیئرمین ابن زرداری اور بلا وجہ بھٹو سندھ سے مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے نکلا تھا۔
سوال تو بنتا ہے کہ اب مہنگائی کا طوفان ہے تو موصوف کو علم ہونا چاہئے کہ عوام پورا سکرپٹ جان چکی۔
سکرپٹ رائٹر کا بھی عوام کو پتہ ہے ۔
عوام نفسیاتی مریض امپورٹڈ وزیراعظم سے سوال پوچھتی ہے کہ وہ کپڑے کب بیچنے ہیں جس سے آٹا سستا ملے گا ؟؟
عوام سوال پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ آپ کے ڈرائنگ روم میں کی جانے والی سازشوں کا شکار غریب طبقہ آپ کو مزید کیوں برداشت کرے؟؟؟

Tags:Imran Khan