عمران خان صاحب کے بہترین فیصلے - علی رضا احمدانی کا انصاف بلاگ | Pakistan Tehreek-e-Insaf
Imran Khan's best decisions - Insaf Blog

 

گزشتہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 192 میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مدمقابل پاکستان تحریک انصا ف امیدوار سردار محمد خان لغاری نے بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کی جب کے ساتھ ہی سابق وفاقی وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 292پر سردار محمد خان لغاری نے شکست دے کر عمران خان کو دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا کہ جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی عوام پی ٹی آئی سردار مقصود احمد خان لغاری گروپ سے مطمین ہیں ،
اگر کچھ پچھلے دنوں کی بات کی جائے تو قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 192 جو کہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا یہاں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 192 پر سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اورصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 292 پر سابق وفاقی وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری انتخابات میں حصہ لے رہے تھے ۔اس حلقے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب نے میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئے دونوں نشستوں پر سردار مقصود احمد خان لغاری کے فرزند سردار محمد خان لغاری کو انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری کر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 192 پر سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اورصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 292 پر سابق وفاقی وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری کے مقابلے میں سردار محمد خان لغاری کو الیکشن میں کھڑا کیا ۔ 
وزیر اعظم جناب عمران خان صاحب کے اس بہترین فیصلے کے نتائج نے جب انتخابات کا رزلٹ آیا تو اچھے اچھوں کو حیرت میں ڈال دیا ۔ 
ضمنی انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 292 پر سردار محمد خان لغاری کی سیٹ خالی ہونے پر دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے جبکہ اس دفعہ ضمنی انتخابات میں وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب نے سردار محمد خان لغاری کے والد سردار مقصود احمد خان لغاری کو پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری کیا جوکہ سابقہ دور حکومت میں سابقہ وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی بھی رہے چکے ہیں ۔
تحریک انصاف کے چیئرمین جناب عمران خان صاحب نے اپنی بے پناہ سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنیئر رہنما تحریک انصاف سردار مقصوداحمد خان لغاری کو پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری کر کے یہ ثابت کردیا کہ ہمیشہ انکے ہاں فیصلہ میرٹ پر کیا جاتا ہے ۔ 
سردار مقصود احمد خان لغاری کے قریبی ساتھی سردار نذر محمد خان مریدانی نے بتایا کہ سردار مقصود احمد خان لغاری نے ہمیشہ عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاست کی ، اجتماعی مسائل حل کرنا انکی اولین ترجیح رہی ۔ سردار مقصود احمد خان لغاری نے ہر حال میں اپنے علاقے کے لوگوں کا ساتھ دیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما سردار آصف نذر خان مریدانی نے جناب عمران خان صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم خان صاحب کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے سردار مقصود احمد خان لغاری کو پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری کیا اور انشااللہ سابقہ عام انتخابات کی طرح اس دفعہ بھی خان صاحب کے بہترین فیصلے اور سردار مقصود احمد خان لغاری کی محنت اور لگن سے پاکستان تحریک انصاف بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہوگی ۔

Tags:Imran Khan