گلوبل وارمننگ اور ہمارا شہزادہ۔ انصاف بلاگ | Pakistan Tehreek-e-Insaf
Global Warming - Insaf Blog

 

انسان کو اللہ تعالی نے اشرف المخلوقات کے لقب سے یوں ہی نہیں نوازا بلکہ انسان کو کچھ خوبیاں بھی عطا فرمائی ہیں جن سے دیگر مخلوقات عاری ہیں ۔
اس لحاظ سے ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے ارد گرد کے منڈلاتے ہوئے خطرات سے بچانے کے لیے تگ و دو کرلیں اور ان کے اثرات کو ختم کرنے یا کم کرنے کے لئے اجتماعی طور پر عملی اقدامات اٹھائیں ۔
ایسے ہی خطرات میں شدید ترین خطرہ گلوبل وارمنگ، زمینی تپش میں اضافہ یا زمینی حدت ہے۔
ہماری خوش قسمتی سے ہمارے وزیر اعظم عمران خان  2013 سے آج تک مسلسل اس خطرے سے نپٹنے کے لیے تگ و دو بھی کر رہے ہیں اور عالمی سطح پر اس مسئلے کے سنگینی کو ایڈریس بھی کر رہے ہیں۔

جرمن تھنک ٹینک گرین واچ کے تجزیہ کے مطابق گلوبل وارمنگ سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔مزید رپورٹ کے مطابق 1999 سے 2018 تک پاکستان میں موسمی تبدیلیوں کے باعث تقریبا دس ہزار اموات اور تین اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر کا اقتصادی نقصان پہنچا ۔مستقبل میں خاکم بدہن خشک سالی کے واقعات میں اضافہ ممکن ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت نے اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے کچھ اقدامات کئے ہیں مگر عوامی تعاون کے بغیر ان اقدامات سے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو سکتے لہذا ضروری ہے کہ ہم سب مل کر آگے بڑھنے کے لئے پرعزم ہوں۔
اس موقع پر یہ ذکر ضروری ہے کہ حکومت وقت گلوبل وارمنگ کے مسائل سے نپٹنے کے لیے اپنے لوگوں کو تجاویز دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے اور سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر اس کی خاطر خواہ پبلسٹی کرے کیونکہ یہ خطہ ذہین انسانوں کا خطہ ہے۔
علاوہ ازیں حکومت درخت لگوانے کے مہم کو جاری رکھے مگر ساتھ ساتھ درختوں کی غیر قانونی یا غیر ضروری کٹائی کو روکنے کے لئے کچھ اقدامات اٹھائے جانے ضروری ہیں۔مثال کے طور پر 
1۔ درختوں کی غیر ضروری کٹائی کو روکنے کے لئے درخت کاٹنے کو جرم قرار دیا جائے اور اس کے لئے فوری طور پر قانون سازی کر کے سزا کا تعین کیا جائے ۔
2۔ جہاں درخت کاٹنا بوجوہ ناگزیر ہو وہاں پر بھی درخت کاٹنے کے لئے پیشگی اجازت لینا قانون قرار دیا جائے ۔
3۔ ان قوانین پر عملدرآمد کروانے کو موثر بنانے کے لئے ہر ویلج کونسل اور یونین کونسل کے سطح پر والنٹیر کمیٹیاں قائم کی جائیں اور اس فورس کو "انصاف ماحول دوست ونگ" کا نام دیا جائے اور اس فورس کو براہ راست فارسٹ کے محکمہ سے جوڑ کر بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
4۔ اسی انصاف ماحول دوست ونگ کو ٹی ایم اے کے ساتھ منسلک کیا جائے اور ماحول دشمن آلائشوں سے چھٹکارا پانے اور ان کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کا آسان اور سستا نسخہ حاصل کریں۔
وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی طور پر اپیل ہے کہ آپ کے لشکر میں شامل محب وطن پاکستانی آپ کے مہم میں آپ کے شانہ بشانہ حصہ لینے کے لئے بیتاب ہیں مگر آپ نے صرف ان کو مواقع فراہم کرنا ہیں۔
"انصاف ماحول دوست ونگ"کے ذریعے ہم کو آزمائیں۔ انشاءاللہ العزیز ایسا کچھ کر کے دکھائیں گے کہ آپ اور بیوروکریسی میں پائے جانے والے گندے انڈے دنگ رہ جائیں گے۔
ویسے بھی یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ قوم کو بلندی پر لے جانے کا عمل تب موثر ہو گا جب قوم آپ کے شانہ بشانہ چلے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر صاحب سے بھی اپیل ہے کہ اس تجویز پر سوچیں اور اگر قابل عمل ہو تو اپنا کردار ادا کریں ۔

Tags:Imran Khan