مسلمانوں کی دنیا میں اک رہنما نکلا۔ انصاف بلاگ | Pakistan Tehreek-e-Insaf
A leader in the Muslim world - Insaf Blog

 

اسرائیل اور فلسطیںن کے درمیان باقاعدہ جنگ بندی ہو چکی۔
الحمداللہ! ثم الحمداللہ!
ہر پاکستانی کو مبارک ہو ۔ عالم اسلام کو مبارک ہو اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو مبارک ہو۔
"اے ارض فلسطین!
میں حاضر ہوں!
یہ وہ نعرہ ہے جو عمران خان کے سپاہی نے کفر کی ایوانوں میں انتہائی جرآت کے ساتھ بلند کیا۔
پس واضح ہوا کہ مرد آہن عمران خان ہی ہے جو میری امیدوں پر پورا اترا۔ جو ہر پاکستانی کے امیدوں پر پورا اترا۔یہی نہیں بلکہ اب عالم اسلام کی امیدیں بھی عمران خان سے وابستہ ہو چکیں۔
ہر پاکستانی کی یہ آرزو تھی۔امت مسلمہ کے ہر فرد کی شدید خواہش تھی کہ کوئی تو ہو جو ڈٹ کر مقابلہ کرنا جانتا ہو۔جو دیار غیر میں کھڑا ہو کر ان کو للکار سکے۔ جو ہر مسلمان کے دل کی آواز بن کر شیر کی طرح دھاڑے۔
جس کی زبان سے ادا ہونے والا حرف ہر پاکستانی اور ہر مسلمان کے دل کی آواز بن جائے۔
صد آفرین سبز ہلالی پرچم والے پاکستان!
عالمی سطح پر پاکستان نے فلسطیںن کا مسئلہ دلائل کے ساتھ ، جرآت کے ساتھ اور مہارت کے ساتھ ایک مقدمہ کے طور پر لڑا اور جیت کر دکھایا ۔
اسرائیل کو منہ توڑ انداز میں نہ صرف للکارا بلکہ اقوام عالم میں ننگا کر کے بھر پور انداز میں آئینہ بھی دکھایا ۔
ایک بات واضح ہو گئی ہے کہ عمران خان کا مشن صرف پاکستان کو اٹھانا نہیں بلکہ عالم اسلام کو اٹھانا ہے اور انسانیت کو تذلیل سے بچانا اور انسانیت کی بقا کی جنگ لڑنا ہے۔
وزیر خارجہ کا سی این این کو دیا گیا انٹرویو پاکستانیوں کے لئے باعث فخر ہے۔کوئی لگی لپٹی نہیں بلکہ صاف ستھرے اور دو ٹوک الفاظ میں بین الاقوامی دہشتگرد کا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا۔
پوری دنیا کو یہ بات بہت اچھی طرح سے سمجھ میں آگئ کہ آج پاکستان کی باگ ڈور نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے تاریخ کے دیانت دار ترین اور مخلص ترین ہاتھوں میں ہے۔
عالمی طاغوتی قوتوں کی صفوں میں بھونچال آ چکا اور سب پر لرزہ طاری ہے۔
اور عزیز پاکستانیوں! آج تو کچھ لوگوں کو تھوڑی سی عقل آنی چاہیئے جو یہودی ایجنٹ یہودی ایجنٹ کی رٹ بغیر سوچے سمجھے لگائے پھرتے تھے۔ آج سب کو اعتراف کرنا چاہیئے کہ کپتان ہی وہ ہے جو پاکستان کو اقوام عالم میں وہ درست مقام دلائے گا جس کا خواب قائداعظم محمد علی جناح ، علامہ محمد اقبال اور برصغیر کے مسلمانوں نے قیام پاکستان کے وقت دیکھا تھا۔
پاکستان زندہ باد!
پاکستان تحریک انصاف زندہ باد!
عمران خان زندہ باد ۔

Tags:Imran Khan