عوام بمقابلہ نظام | Pakistan Tehreek-e-Insaf

 

حق و صداقت کا معرکہ فیصلہ کن موڑ پر ہے لیکن اب لڑائی میں شدت کے ساتھ ساتھ کچھ جدت بھی آ چکی ہے اور وہ یوں کہ اپریل 2022 تک یہ جنگ پی ڈی ایم بمقابلہ عمران خان لڑی گئی مگر سچائی اور راست بازی کے باعث نصرت خداوندی عمران خان کا مقدر بن گئی اور پہلے جنگ میں اسٹیبلشمنٹ کا چھپا کردار سامنے آ گیا جب کہ جلد ہین الاقوامی سازش بھی بے نقاب ہو گیا ۔ 
پھر قدرت کا کرشمہ دیکھئے کہ یہ لڑائی عمران خان اور پی ٹی آئی کی نہیں رہی بلکہ عوام بمقابلہ امپورٹڈ سرکار اور سہولت کار کی شکل اختیار کر گئ۔ 
قدرت نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ کپتان کی سیاسی بصیرت ، استقامت اور ثابت قدمی کے باعث پی ڈی ایم اور سہولت کاروں کے علاؤہ یہ جنگ 75 سال سے مسلط شدہ غلیظ , بدبودار اور استحصالی نظام کے محافظ اور عوام کے مابین لڑی جا رہی ہے ۔
اب صورتحال یہ ہے کہ اس قوم کے ساتھ ساڑھے سات دہائیوں سے جاری ظلم وبربریت کے حامل نظام کے جملہ محافظ پوری قوم کے سامنے ننگے کھڑے ہیں اور کھل کر سامنے آ چکے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ نے یہ کام عمران خان سے لینا تھا کہ قوم جاگ چکی ہے اور اپنے مقاصد متعین کر چکی۔ 
قوم کا فیصلہ ہے کہ عمران خان کو لانا ہے اور استحصالی طبقات کو احتساب کے کڑے مراحل سے گزرنا پڑے گا۔
دوسری جانب استحصالی نظام کے محافظ ، رکھوالے اور beneficiaries سب غیر ارادی طور پر سامنے آنے کے بعد ہر قیمت پر اپنے مشترکہ مفادات کو بچانے کے لیے ہر جائز و ناجائز حربہ استعمال کر رہے ہیں اور عمران خان کو راستے سے ہٹانے کی کوشش میں ہیں مگر اب عمران خان کے ساتھ لڑائی عوام کے ساتھ لڑائی بن چکی ۔
عوام کو پتہ چل گیا کہ ان کے ساتھ پچھتر برس میں کہاں کہاں سے کون کون سی زیادتی ہوتی آ رہی ہے ۔
چند سو لوگ ہیں جو پورے 22 کروڑ کو یرغمال بنا کر استحصال کرتے آ رہے ہیں ۔ عوام اب مزید ڈر ، خوف اور دہشت کو  برداشت کرنے والے نہیں۔ 
حقیقی آزادی کی تحریک عمران خان کی قیادت میں کامیابی کے کنارے کھڑی ہے اور انشاء اللہ العزیز پاکستان اور پاکستانی ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لئے تیار رہیں۔ نئے سرے سے جدوجہد کے عزم کے ساتھ!

Tags:Imran Khan