عمران خان کا مذاق By Muhammad Tahseen | PTI | Pakistan Tehreek-e-Insaf
Alt

اکستان کے ناخواندہ اور نیم خواندہ لوگ اور ان کے نام نہاد لیڈر عمران خان کی شجر کاری مہم کا مذاق اڑاتے نظر آتے ہیں. ان کے نزدیک درخت لگانا بھی کوئی کام ہے کیا. چلیں درخت اسی کروڑ نہیں اسی لاکھ لگے ہونگے چلیے اسی لاکھ نا سہی اسی ہزار ہی سہی چلیں آپ کا رانجھا راضی کرتے ہیں اسی سو ہی لگے ہونگے. لیکن تریسٹھ سالہ عمران خان کو یہ درخت لگا کر ملے گا کیا؟ کیا وہ ان کا پھل کھانے کے لیے موجود ہوگا یا ان کی لکڑی بیچے گا؟ یا وہ پاکستان کی اس ناخواندہ اور نیم خواندہ اکثریت کو درختوں کے نام پر ووٹ دینے کے لیے کنونس کرسکے گا جن کے نزدیک شجرکاری کسی کام میں شمار ہی نہیں ہوتی؟

اگر ان باتوں کا جواب نفی میں ہے تو دل بڑا کرکے مان لیجیے کہ عمران خان نے آپ کے بچوں کا سوچا ہے جن کا ووٹ لینے کے لیے وہ موجود نہیں ہو گا. کیا آپکو معلوم ہے:: پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے جو گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں. پاکستان ان تیس ممالک میں شامل ہے جو مستقبل میں پانی کی شدید قلت کا شکار ہونے جارہے ہیں. پاکستان کا موسم غیر یقینی ہوچکا ہے اور درجہ حرارت ہر سال پچھلے تمام ریکارڈ توڑتا ہے. ان قدرری آفات کے مقابلہ صرف بہتر منصوبہ بندی، پانی کے نئے ذخائر اور بے تحاشہ شجر کاری کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے. اگر پاکستان کے بہتر مستقبل کی جانب عمران خان نے قدم اٹھایا ہے تو کیا غلط کیا؟

اس لیے دل پر پتھر رکھ کر مان لیجیے کہ جہاں ہمارے ملک میں ان ایشوز پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں وہاں عمران خان نے کچھ عملی طور پر کرکے دکھایا ہے. ایک ایسا کام جس کا عمران خان کو آئندہ الیکشن میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا. ایک ایسا کام جس کا فائدہ ہماری نسلیں اٹھائیں گی اور اس وقت عمران خان کو یاد کریں گی جب وہ موجود نہیں ہوگا. (محمد تحسین)