صحت کا انصاف | گلگت بلتستان میں صحت عامہ کا نظام غریب خاندانوں کا سہارا بنے گا، انشاء اللہ!
گلگت بلتستان میں اس وقت صحت عامہ کے شعبے میں بڑے چیلنجز درپیش ہیں!
10 میں 7 ضلعوں میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال فعال نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے لوگ زیادہ تر گلگت اور سکردو کے ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان ہسپتالوں پر مریضوں کا لوڈ بہت زیادہ ہے۔
گلگت اور سکردو کے بڑے ہسپتالوں میں بھی بڑی اور پیچیدہ بیماریوں کے علاج کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے لوگ اسلام آباد ، لاہور اور کراچی کا رخ کرتے ہیں جہاں انہیں علاج معالجہ کے خرچوں کیساتھ بھاری رہائش اور سفری اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ان مشکلات کے ازالے کیلئے وزیراعلی خالد خورشید خان واضح لائحہ عمل رکھتے ہیں۔
پہلے مرحلے میں تمام ضلع کے ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو فعال کرنا ہے جس کیلئے آپریشن ٹھئیٹر بنانا، ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی تعیناتی، بلڈ بینک اور تشخیص کا نظام دستیاب کرنے جیسے بنیادی اقدامات کئے جائیں گے۔
ہر ضلع میں ڈسٹرک ہسپتال کی فعالیت سے وہاں کے مریضوں کو اپنے علاقے میں ہی علاج معالجہ کی سہولت میسر ہوگی وہی گلگت اور سکردو کے بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا لوڈ کم ہوگا۔
دوسرے مرحلے میں گلگت، سکردو اور دیامر کے بڑے ہسپتالوں میں پیچیدہ اور بڑی بیماریوں کی تشخیص اور علاج کی سہولیات دستیاب کرنا ہےتاکہ ہمارے لوگوں کو ملک کے بڑے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔
تیسرے مرحلے میں تمام ضلعوں کےگاوں کی گورنمنٹ ڈسپنسری، یونین کاونسل کے بیسک ہیلتھ یونٹ، زچہ و بچہ مرکز اور تحصیل کے ہسپتالوں کو تمام ضروری عملہ، آلات اور سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ بنیادی بیماریوں کے علاج کے لئے ہمارے لوگوں کو بڑے ہسپتالوں کی طرف نہ دیکھنا پڑے۔
اس کیساتھ LHWs (لیڈی ہیلتھ ورکرز) کے ذریعے بیماریوں سے بچاؤ کے لئے مثبت رویوں کے بارے میں معلومات پہنچانے اور انکی ترویج پر سخت زور دینا ہے۔ تاکہ گھریلو سطح پر ہی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوسکے۔
نیز وفاق سے وزیراعظم عمران خان نے سال 2021 میں گلگت بلتستان کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔
اس لائحہ عمل اور اقدامات کو عملی جامہ پہنانے سے ہمارے لوگ بلخصوص غریب خاندان بیماری کی وجہ سے جس ازیت کا شکار ہوتے ہیں اس سے ان کو ہمیشہ کے لئے آذادی ملے گی۔ گھر میں خدانخواستہ کوئی بیماری ہوئی تو صحت عامہ کا نظام اس خاندان کی داد رسی اور ان کے لئے بیماری سے لڑنے میں رکاوٹ کے بجائے سہارا بن کر پوری مدد کریگا۔
اللہ تعالی ہمارے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی خالد خورشید خان کو خدمت انسانی کے اس عظیم منصوبہ میں کامیاب کرے۔ آمین