Videos | Pakistan Tehreek-e-Insaf

تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے احساس پروگرام لانچ کر دیا گیا

تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے احساس پروگرام لانچ کر دیا گیا

جو وعدہ کیا وہ پورا کر کے دیکھایا، گورنر ہاؤس کی دیواریں اگلے 72 گھنٹے میں گرا دی جائیں گی

جو وعدہ کیا وہ پورا کر کے دیکھایا، وزیراعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ جس دن تحریک انصاف کی حکومت آئے گی گورنر ہاؤس کی دیواریں گرا دی جائیں گی اور آج عمران خان نے اپنا یہ وعدہ بھی پورا کر دیا، گورنر ہاؤس کی دیواریں اگلے 72 گھنٹے میں گرا دی جائیں گی۔

حکومت کی جانب سے بے گھر افراد کے لیے فٹ پاتھوں پر خیمے - نیوز رپورٹ

حکومت کی جانب سے بے گھر افراد کے لیے فٹ پاتھوں پر خیمے - نیوز رپورٹ

پاکستان پوسٹ کی نئی سروس - تیز ترین ڈلیوری 12 گھنٹے کے اندر

پاکستان پوسٹ کی نئی سروس - تیز ترین ڈلیوری 12 گھنٹے کے اندر

29 اپریل کے مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے خصوصی پیغام ، ایک پاکستانی کے دل کی آواز

29 اپریل کے مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے خصوصی پیغام ، ایک پاکستانی کے دل کی آواز

پاکستان کی کہانی

عدیل ہاشمی اپنی اس ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ پاکستان کو عمران خان اور تحریک انصاف کی ضرورت کیوں ہے ، بس بہت ہو چکا اب وقت آ چکا ہے کہ اس قوم کی تعمیر عمران خان کی لیڈرشپ میں کی جائے

عمران خان کا شدید بارش میں خطاب

عمران خان کا 23 مارچ 2013 کو لاہور میں تاریخی جلسے سے خطاب جاری تھا کہ بارش شروع ہو گئی ، عمران خان ڈٹے رہے اور اپنے پاکستانیوں سے خطاب جاری رکھا ، یہ تاریخی ویڈیو پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم نے بنائی

نا قابل فراموش لمحات : خوش آمدید عمران خان

مئی 9 2013 : یہ ویڈیو الیکشن مہم کے آخری دن کی ہے جب عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال سے لائیو خطاب کیا ، عمران خان کی آمد پر لوگوں کا نا قابل بیان جوش و جذبہ دیکھیں

دھرنے کے پاکستان پر اثرات

آزادی دھرنا 2014 میں پوری دنیا سے پاکستانیوں نے شرکت کی ، یہ بچہ دبئی میں روزانہ اپنے ماں باپ کے ساتھ عمران خان کی تقریر سنتا تھا ، دھرنا جو کہ الیکشن میں ہوئی دھاندلی کے خلاف دیا گیا تھا ، 126 دن تک پاکستانی اسلام آباد میں الیکشن ریفارمز کیلئے آتے رہے

تحریک انصاف کی جدوجہد کی تعریف

پاکستان کے لوگوں کو یہ احساس ہو چکا ہے کہ الله نے عمران خان کی صورت میں ہمیں ایک تحفہ دیا ہے جو تحریک انصاف اور پاکستان کے لوگوں کیلئے سب کچھ کر رہا ہے ، ان تعریفی پیغامات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی عمران خان کو مضبوط کرنے کیلئے کچھ بھی کر گزریں گے اور سٹیٹس کو کے خلاف جنگ جیتیں گے

عمران خان کیلئے دعا

الیکشن 2013 کے دوران عمران خان کو ایک بھانک حادثے سے دوچار ہونا پڑا ، وہ لاہور میں ایک جلسے کی سٹیج سے گر گئے ، پورے ملک نے عمران خان کیلئے دعا کی ، یہ ایک ایسی دعا ہے جو سب سے زیادہ دل کو چھو لینے والی ہے ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم نے اسکو ریکارڈ کیا

عمران خان کی 1996 سے ایک تقریر

بیس سالہ یہ جدودجہد انصاف،خود داری اور انسانیت کے حصول کیلئے شروع ہوئی اور اس وقت ہم اپنا مقصد حاصل کرنے میں سب سے زیادہ قریب ہیں ، عمران خان نے 1996 میں ہی کہہ دیا تھا کہ ہمیں صرف الله سے ڈرنا ہے اور کسی سے نہیں ، اور عمران خان نے کہا کہ "ہم ایک آزاد قوم کی طرح جئیں گے ،نہ عمران خان خود کسی کے آگے جھکا ہے نہ وہ اپنی قوم کو کسی کے آگے جھکنے دے گا "

زمانے کے انداز بدلے گئے

تحریک انصاف کی تقریبات میں دیکھا جانے والا جذبہ بہت منفرد ہے ، کیونکہ اس ملک کی نوجوان نسل عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا چکی ہے ، یہ لاہور کی ایک تقریب کی ایک ویڈیو ہے جہاں عوام عمران خان کے زیر قیادت آنے والا پاکستان کا وقت دیکھ کر جشن منا رہی ہے

میں تو دکھوں گا ، پی ٹی آئی سونامی 30 اکتوبر 2011

وہ دن جب عمران خان نے پاکستانی قوم کو جگا دیا ، لاہوریوں کی ایک بڑی تعداد نے تبدیلی کے نعرے پر لبیک کہا اور عمران خان کی لیڈرشپ میں ایک نئے پاکستان کی جدودجہد کیلئے اکٹھے ہوئے ،اس دن کے بعد سے یہ صرف عمران خان کا ہی خواب نہیں تھا بلکہ اس ملک کے نوجوان اور خواتین بھی اس خواب کے رکھوالے بن گئے

لڑھو مجھے - عمران خان کیلئے بلال خان کا گانا

بلال خان کا یہ گانا عمران خان پر بالکل فٹ ہوا جنہوں نے اس ملک کے کرپٹ مافیا کے خلاف اڑان بھری ہے ، اس گانے کو فیصل جاوید خان نے ترتیب دی اڑتا ہوا تارا ہوں اونچا سا اک نعرہ ہوں

چلو چلو عمران کے ساتھ

راحت فتح علی خان کی جانب سے عمران خان اور تحریک انصاف کیلئے ایک عمدہ گانا ، یہ گانا الیکشن 2013 میں سب سے ہٹ ترانہ بن چکا تھا اور الیکشن مہم کے جذبے کو بیان کرتا تھا ، ویڈیو کو ذیشان ہمایوں نے ترتیب دی

سونامی لاہور میں 23 مارچ 2013

ہر پاکستانی کے ساتھ اٹھارہ کروڑ پاکستانی کھڑا ہوگا ، اور "مبارک ہو سونامی آ گئی " 23 مارچ 2013 کی تقریر سے عمران خان کے یہ دو جملے آج بھی بھی رونگٹے کھڑے کر دیتے ہیں ، پہلا جملہ بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے تھا اور دوسرا.. یہ جاننے کیلئے آپکو ویڈیو دیکھنا ہوگی

تم کھڑے تھے

آنے والی تمام نسلیں گواہی دیں گی کہ تم کھڑے تھے جب اس ملک کو ضرورت تھی کہ اس کے لوگ کھڑے ہوں تو تاریخ یہ ضرور لکھے گی کہ تحریک انصاف کے رضا کار اس طرح کھڑے ہوئے کہ جو ملک کو بدل کر رکھ دیں ، ہم خوش قسمت ہیں کہ عمران خان اس قوم کو لیڈ کر رہے ہیں اور ہم انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں