Watan Ki Mitti Gawah Rehna -Insaf Blog | Pakistan Tehreek-e-Insaf

 

اس سے قبل میں نے "وطن کی مٹی گواہ رہنا" کے نام سے ایک آرٹیکل لکھا تھا جو Insaf Blogs پہ شائع ہوا تھا، میں نے ہر اُس پاکستانی کو للکارا جو ہر قسم کے جھوٹ، فریب اور دھوکہ وطن کی مٹی گواہ بنا کر دیتا ہے، اس آرٹیکل کے آخری الفاظ کچھ یوں تھے:
"وطن کی مٹی گواہی دینا کہ کیسے ایک انسان نے اپنے زورِبازو سے پیدائشی بےایمان قوم کے حالات بدل دیے، وطن کی مٹی گواہی دینا وہ چیتا کوئی اور نہیں عمران احمد خان نیازی تھا" 
آج بہت افسوس دل میں بہت رنج اور سینے پر بہت بوجھ کے ساتھ اس بات کو آگے بڑھا رہی ہوں اور ایک بار پھر وطن کی مٹی گواہ بناکر کہتی ہوں کہ اے وطن کی مٹی! تو یومِ آخرت اک اک اس شخص کیخلاف گواہی دینا جو ہماری ترقی اور حوشخالی کی راہ میں آگیا
74 برس بعد اللہ نے ہمیں عمران خان کی نعمت سے نوازا، ہمارے حالات بدلنے لگے تھے دنیا میں ہمیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا تھا ہماری معیشت کا پہیہ چلنے لگا تھا پاکستانی سبز پاسپورٹ سینا چوڑا کرکے دکھانے لگے تھے، مگر راتوں رات ایسی کیا قیامت آگئی کہ اس قوم سے اس کا ساحبان چھین لیا گیا اس قوم کو یتیم کردیا گیا؟
وطن کی مٹی! تُو روزِقیامت گواہی دینا کہ وہ غریب کا مائی باپ تھا وہ کہتا تھا سب کے پاس چھت ہوگی وہ کہتا تھا کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، اس کے جانے کے بعد آج اسکے لوگ بےگھر اور بھوکے پیٹ ہوگئے ہیں
وطن کی مٹی! گواہ رہنا کہ وہ واحد آخری لمحے تک تن تنہا لڑا تھا اس کے ساتھ اس رات کوئی رہ گیا تھا تو وہ اس کی قوم تھی
وطن کی مٹی! گواہی دینا کہ ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعوے کرنے والے سب ایک ہوگئے تھے، دوپہر 3 بجے عرضی نہ سننے والا قاضی رات 12 بجے عدالت لگا کے بیٹھ گیا تھا
وطن کی مٹی! گواہ رہنا کہ اس رات جب وہ وزیراعظم ہاؤس چھوڑ کر گیا تو اسکے ساتھ لے جانے کیلئے صرف ایک ڈائری تھی، یہ قوم اس رات کے بعد بہت راتوں سے چین سے سو نہیں پارہی، اس رات کو اپنی تلخ یادوں میں سے شاید کبھی نکال نہ پائیں
وطن کی مٹی! گواہی دینا کہ اس کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ اپنی قوم کو دوسروں کی خاطر قربان نہیں کرنا چاہتا تھا، وہ سستے معاہدے کرکے اس قوم کیلئے آسانی کرنا چاہتا تھا، اسکا قصور اپنی قوم کی غیرت کا مول لگانے والوں کو Absolutely Not کہنا تھا
وطن کی مٹی! گواہ رہنا کہ جنہوں نےعدم اعتماد کی صورت میں معافی دینے کا کہا وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ تو لفظ معافی سے واقف ہی نہیں ہارنا اسکے جینز میں شامل ہی نہیں اور یہی بات وہ اب اپنی قوم کو بھی سکھا چکا ہے
جس طرح یہ قوم اس وقت میں اس کے ساتھ کھڑی ہوئی وہ تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا اور لاکھ دنیا کی قوتیں مل جائیں جیت اس کی ہوتی ہے جس کے ساتھ اس کے لوگ ہوتے ہیں
وطن کی مٹی! ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم خون کے آخری قطرے تک عمران احمد خان نیازی کا ساتھ دیں گے، یہاں کہانی ختم نہیں ہوئی یہاں سے کہانی شروع ہوئی ہے، حقیقی آزادی کی کہانی، نئے پاکستان کی کہانی، عمران خان کی سربراہی میں مدینہ کی ریاست کے خواب کا سفر یہاں سے شروع ہوتا ہے۔
اللہ عمران احمد نیازی کو اپنے حفظ و ایمان میں رکھے اسکا سایہ اس قوم کے سر پہ سلامت رکھے، آمین!
 

Tags:Imran Khan