Ertugrul Drama Series on Prime Minister Imran Khan's Suggesiton | Pakistan Tehreek-e-Insaf
Prime Minister Imran Khan's suggested Turkish Drama


 مشہور ترکی ڈرامہ " آرطغرل غازی"  مسلمانوں کی تاریخ کے حوالے سے بہترین ڈرامہ یے جو مسلمانوں کی عروج کا زمانہ تھا۔ اس میں تمام لوگوں نے بے مثال اداکاری کی جیسے سلمان شاہ بہترین سردار کا کردار ادا کر رہے ہیں استقامت اور منصفانہ انداز میں قبیلے کو لیڈ کر رہا ہے۔  ارطغرل کی بہادری اور اللہ پر ایمان کامل کیساتھ تمام امت مسلمہ کی فکر۔ ابن العربی کی تمام مسلمانوں کے لیے ہر وقت اللہ سے دعا وغیرہ وغیرہ۔ اس میں ڈائیلاگ اقوال زریں کی حثیت رکھتی ہیں۔

 مثال کے طور پر :

"جس کا کوئی خواب نہیں اس کا کوئی مستقبل نہیں"

"خیانت اور دھوکہ دہی سے کامیابی حاصل کرنے کی بجائے موت کو ترجیح دینا چاہیے"

"یہ چھوٹی کھوپڑی اور بڑی بڑی سازشیں"۔

"جب تک ہم اللہ کے راستے پر چلیں گے کوئی بھی ہمیں گھٹنوں کے بل نہیں گرا سکتا"

" اگر مر گئے شہید ،جیت گئے غازی دونوں میں ہمارے لیے اللہ کی طرف سے فتح اور کامیابی ہے"۔

"ہمارے دشمن کی طاقت ہماری بہادری کی علامت ہے"

" ظالم کا ہاتھ رکنا اور مظلوم کی مدد ہمارا مقصد وغیرہ ۔

اس سیریز کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔


1۔ جب اللّٰہ اور ان کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا زکر آتا ہے تو تمام لوگ سینہ پر ہاتھ رکھ کر تابعداری ظاہر کرتا ہے۔

2. اللّٰہ پر ایمان کامل رکھتے ہوئے اپنے سے بڑے دشمن پر حملہ آور ہونا جو مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہوتے ہیں۔

3 ۔گھوڑوں کے سموں کی آواز اور تلواروں کی جھنکار

4۔ پہلے اپنے صفوں سے غداروں کا صفایا اور پھر دشمنوں سے مقابلہ۔

5۔ ہر وقت دشمن سے مقابلے کی تیاری 

6۔ دشمن کی ہر چال پر نظر اور ساتھ ساتھ اللّٰہ سے ہر وقت دعا اور مدد مانگنا۔

کچھ ناپسندیدہ کردار اور مناظر۔

1۔ کردوغلو جیسے کردار اور اپنے قبیلے اور اپنے ملک سے غداری 

2۔ دنیاوی لالچ کے لیےاور اپنے خاندان  میں پھوٹ ڈالنے  والی سلجا کا کردار

3۔  قبیلے کے بزرگ اور بڑے ظلم پر خاموش رپنا۔

4۔ اپنے سردار اور قبیلے  سے بغاوت کرنے والے  کی معاونت جیسے کردار

5. بھائی کو بھائی سے لڑانا

6۔ سامنے نہ آنا اور پیچھےسے چھپ کر وار کرنا

7۔ انسانوں پر بے جا ظلم اور نا حق قتل کرنا ۔

آج کے زمانے میں ایسا ڈرامہ نہ صرف بڑوں بلکہ ہماری نوجوان نسل کیلئے خصوصی پیغام اور تحفے سے کم نہیں۔ آج کے زمانے میں کرردغلو جیسے منفی کردار کے لوگ ہمارے سامنے موجود ہیں۔ اللّٰہ سے دعا گو ہوں کہ ہماری صفوں سے غدار وطن کا صفایا کردیں اور تمام عالمِ اسلام دشمن کی سازشوں سے بچا رہے اور تمام مسلمان ایک ہوں، بھائی بھائی بنیں نہ کہ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے۔ آمین۔
 

Tags:Imran Khan