
نون لیگ و کچھڑی عمران خان کے خلاف جتنی باؤلی ہورہی ہے تو اس کے خلاف کوئی چھوٹا موٹا کیس بھی مل جاتا تو یہ لوگ مقدمہ کرکے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرتے. یہ بہت حوصلہ افزا بات ہے کہ 8 سال کے پی حکومت اور 4 سال مرکز کی حکومت کے باوجود عمران خان کے خلاف کرپشن، أقرباء پروری، رشوت یا کمیشن خوری کا کوئی کیس سامنے نا آسکا. نا ہی عمران خان نے بیرون ملک کوئی پراپرٹی لی یا کارخانہ لگایا ناہی اندرون ملک. لے دے کر فرخ خان کی بات آتی ہے تو میں نون لیگ حکومت کا بھرپور ساتھ دوں گا اگر وہ فرح خان پر مقدمات کرکے اسے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کروانے.
باقی ہر طرف سے مایوس ہو کر ڈکیت موومنٹ نے پوری توجہ ممنوعہ فنڈنگ کیس سے جوڑ لی ہے. تمام وٹس ایپ گروپ، صحافتی ونگ، ٹویٹر و فیس بک ٹیمز کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کے پیچھے لگادیا ہے. نکلنا اس میں سے بھی کچھ نہیں. لیکن پھر بھی جو قانون ہے اس کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے. قانون سے ہٹ کر دیکھا جائے تو اس میں ملک یا ٹیکس پیئر کا ایک پائی کا بھی نقصان نہیں ہوا. پیسے باہر سے ملک کے اندر آئے وہ بھی بینکنگ چینلز سے. اب اگر ان فنڈز کا غلط استعمال ہوا ہے تو نقصان ان کا ہوا جنہوں نے یہ فنڈز دینے تھے سو آئندہ وہ نہیں دیں گے.
توشہ خانہ کی بات کریں تو وہاں سے تحائف لے کر بیچنا معیوب بات ہے لیکن غیر قانونی نہیں اور again اس میں ٹیکس پیئر کا کوئی پیسہ انوالو نہیں. اگر کچھ ہوتا تو نون لیگ اب تک بہت کچھ کرچکی ہوتی. پھر حکومت کو کہا گیا کہ توشہ خانہ کی تمام تفصیلات پبلش کی جائیں تو نون لیگ ہمیشہ کی طرح بھاگ گئی کیونکہ عمران خان نے تو گھڑیاں بھیجی ہیں انہوں نے تو بی ایم ڈبلیوز ہڑپ کررکھی ہیں لہذا توشہ خانہ کا شوشہ بھی وقتا وقتاً پٹواریوں کو زندہ رکھنے کے لیے چھوڑا جاتا ہے.
سیاسی میدان میں مکمل شکست کھانے کے بعد پاکستان ڈکیت مومنٹ( PDM) کی امیدوں کا مرکز ممنوعہ فنڈنگ کیس ہے. بظاہر نیوٹرلز بھی امید لگائے بیٹھے ہیں کیونکہ کل ISPR کے آفیشل فیسبک اکاؤنٹ سے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے ایک پوسٹ لگائی گئی جو بعد میں ڈیلیٹ کردی گئی. سو دیکھتے ہیں عمران خان اس کیس سے کیسے نکلتا ہے جس میں ایک طرف تمام سیاسی پارٹیاں، الیکشن کمیشن اور نام نہاد نیوٹرلز ہیں اور دوسری طرف اکیلی تحریکِ انصاف و عمران خان. (محمد تحسین)
Tags:Imran Khan