عمران خان؟
یہ نام ذہن میں آتے ہی ایسا لگتا جیسا ایک بہت اچھا خواب دیکھ رہے ہو۔ایک نئے پاکستان کا خواب جہاں دہشت گردی نہ ہو، پولیس رشوت نہ کھائے، ادارے قانون کے ماتحت ہوں، غریب اور امیر سب کے لیے قانون برابر ہو۔ کیا ہم ایک ایسا پاکستان جاگتی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے؟
ہم نوجوانوں نے جب سے ہوش سنبھالا اس ملک کو دن بدن کمزور ہوتے، حالات بگڑتے ہی دیکھے ہیں، شریفوں اور زرداریوں نے ہمیں بہت لوٹا ، لیکن ہمیں اب بھی ایک ہی امید ہے، ایک روشن شمع کی جسکا نام ہے عمران خان۔