
جنوبی پنجاب صوبہ محاذ باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں ضم
جنوبی پنجاب کے لیڈران بھی جانتے ہیں کہ ان کی اصل طاقت عوام ہی ہیں ، جہانگیر خان ترین اور شاہ محمود قریشی نے اس انضمام میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے ، جن کا پاکستان کے مستقبل کیلئے بے لوث کردار جاری ہے . جنوبی پنجاب کی لیڈرشپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے تبدیلی کی اس لہر کا خیر مقدم کیا اور ں لیگ کے 35 سالہ جھوٹوں کو رد کیا . تحریک انصاف مضبوطی سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انتظامی بنیادوں پر جنوبی پنجاب صوبے کی مکمل حمایت کرتی ہے


