مراد سعید | Pakistan Tehreek-e-Insaf
ڈپٹی سیکرٹری جنرل

ایک شاعر جسکے اشعار نوجوانوں کے خواب ہیں ، ایک خطیب جو اپنا خطاب ہمیشہ ایک امید کے ساتھ ختم کرتے ہیں ، پیشہ ورانہ طور پر مراد سعید ماحولیات کے ماہر ہیں اور یونیورسٹی آف پشاور کے ایک جانے پہچانے طالب علم ہیں ، 2007 میں عدلیہ کی بحالی کی تحریک انصاف دوران حیران کم حقائق سامنے آئے ،2007 میں لگنے والی ایمرجینسی کے بعد مراد سعید نے تقاریر شروع کیں اور یونیورسٹی آف پشاور کے لوگوں کو "انصاف" کے جھنڈے تلے متحد کیا ، وہ دن اب انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کا یوم تاسیس بن چکا ہے  ، یہ تحریک تیزی کے ساتھ صوبے کے کونے کونے تک پھیل گئی 

مراد سعید نے 2010 تک ISF پختونخوا کے صوبائی صدر  کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں ، پھر ان کو تحریک انصاف یوتھ ونگ کا سیکرٹری برائے یوتھ افیرز بنایا گیا اور اسکے ساتھ ساتھ وہ تحریک انصاف کی  سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن بھی ہیں مراد سعید 2011 تک چیئرمین مانیٹرنگ سیل بھی رہے ، تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کے دوران مراد سعید صوبے کی صدارت کیلئے الیکشن لڑنے والے سب سے کم عمر امیدوار تھے ،اور اسکے بعد این اے 29 سوات سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جس میں ان کو 89,000 ووٹس کے ایک بڑے مینڈیٹ سے کامیابی حاصل ہوئی جو کہ سوات کی 44 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ تھے . اس کامیابی نے مراد سعید کو کسی بھی سیاسی پارٹی کی جانب سے منتخب ہونے والے کم عمر ترین ایم این اے کا اعزاز بھی دیا