فیصل جاوید خان | Pakistan Tehreek-e-Insaf
کور ممبر

فیصل جاوید خان تحریک انصاف کے جلسوں میں "تحریک انصاف کی آواز" کے طور پر جانے جاتے ہیں ، وہ پاکستان تحریک انصاف کے اکثر جلسوں میں سٹیج سیکرٹری ہوتے ہیں ،انکی آواز اور بولنے کا انداز نوجوانوں کے جذبے کو تقویت دیتا ہے ، پاکستان میں جلسوں کے اندر نت نئے رجحانات جیسے کہ نغمے اور پارٹی ترانے متعارف کروانے کا کریڈٹ فیصل جاوید خان کو جاتا ہے 

پیشے کے اعتبار سے فیصل جاوید خان ایک ایڈورٹائزنگ سپیشلسٹ ، براڈ کاسٹر اور ایک پروڈیوسر ہیں . اور پچھلے سترہ سال سے پروڈکشن ، ایڈورٹائزنگ اور میڈیا سے منسلک رہے ہیں ، انہوں نے 300 سے زائد ٹی وی کمرشلز پر کام کیا ہے ، ان کا مقامی اور بین الاقوامی پروڈکشن میں ایک بڑا تجربہ ہے . انہوں نے Adcom Leo Burnett کیلئے ریذیڈنٹ ڈائرکٹر اور Orient McCann Erickson کیلئے اکاونٹ ہیڈ کی خدمات سر انجام دی ہیں ، پاکستان کے بہت سارے برانڈز جیسے کہ موبی لنک ، ٹیلی نار ، ایزی پیسا ، ڈی جوس ، جاز ، انڈی گو اور دیگر کیلئے ایوارڈ جیتنے والی اشتہاری مہمات چلائی ہیں 

اسکے علاوہ ٹیلی کام انڈسٹری میں بڑے برانڈز کی لانچ کیلئے خدمات سر انجام دی ہیں . فیصل اور ان کی ٹیم نے کمپین ڈیولپمنٹ اور ایڈورٹائزنگ میں بہت سارے ایوارڈ بھی جیتے ہیں جن میں PAS کمپین آف دی ائیر اور بیسٹ ڈیجیٹل کیمپین کا ایوارڈ شامل ہیں جو کہ پاکستان کے سب سے بڑے ایڈورٹائزنگ ایوارڈ ہیں . .ایزی پیسا نے بھی عالمی ایوارڈ جیتے جیسے کہ GSMA ایوارڈ برائے بہترین موبائل پراڈکٹ ، بارسلونا ، سپین . اور ٹیکنالوجی کے سب سے منفرد اطلاق کا ایوارڈ لندن میں جیتا 

فیصل جاوید خان دس سال سے زائد عرصے تک ریڈیو پر ہوسٹ بھی رہے جہاں انہوں نے سوشل ایشوز اور سیاسی ٹاک شوز جیسے پروگرام کئے . انکو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے پاکستان کے ریڈیو میں سب سے زیادہ اشتہار حاصل کرنے والے شو کی میزبانی کی ، اس وقت فیصل جاوید بول ٹی کے ساتھ اینکر پرسن کے طور پر کام کر رہے ہیں 

سیاسی کیرئر : 

فیصل جاوید خان اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے سنٹرل اڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن اور مارکیٹنگ کے سربراہ ہیں 

فیصل کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں اسلئے شمولیت اختیار کی کیونکہ وہ پاکستان کی روایتی سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے . عمران خان نے پاکستان کے سٹیٹس کو اور کرپشن کو چیلنج کیا اور فیصل جاوید جیسے نوجوانوں کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے ایک وجہ اور مقصد دیا ، فیصل جاوید خان نے بارہ سال تک پارٹی میں بغیر کسی عہدے کے کام کیا ، اسکے بعد ان کو میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں ان کے اسی شعبے کے تجربے کی وجہ سے عہدہ دے دیا گیا . اسکے بعد 2011 میں ان کو مرکزی سپوکس پرسن اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل انفارمیشن بنایا گیا . 

فیصل جاوید خان پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں کا آغاز کرتے ہیں اور پورے ملک میں "تحریک انصاف کی آواز" کے طور پر جانے جاتے ہیں . ان کا بھرپور اعتماد اور براڈ کاسٹر کی آواز ان کو عمران خان کی میڈیا ٹیم کا سب سے ابھرتا ہوا نوجوان چہرہ  بنانے ہیں ، فیصل جاوید خان نے عمران خان کے پانچ سو سے زائد جلسوں کی میزبانی کی ہے جن میں وزیرستان سے کوئٹہ اور لاہور سے کراچی تک ، اور پاکستان تحریک انصاف کا 30 اکتوبر 2011 کا تاریخی جلسہ شامل ہیں . اسکے علاوہ انہوں نے مسلسل 126 دن تک کسی بھی سیاسی جلسے کی میزبانی کرکے ایک ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ، وہ دھرنا جو الیکشن میں دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں دیا گیا تھا ، دھاندلی پر بنائے جانے والے جوڈیشل کمیشن کی تمام سماعتیں فیصل جاوید نے سنیں اور پانامہ کیس کے شروع سے آخر تک سپریم کورٹ میں موجود رہے 

انہوں نے ماضی میں  بطور ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ، ہیڈ آف الیکٹرانک میڈیا آپریشنز اور سیکرٹری سوشل میڈیا کے طور پر خدمات سر انجام دی ہیں