Pakistan Going in the right direction - Insaf Blog | Pakistan Tehreek-e-Insaf
Pakistan Going in the right direction - Insaf Blog

 

گزشتہ بدعنوان حکومتوں کے سلسلے کے بعد، بالآخر ہمیں ایک عظیم ،نڈر،دیانتدار،ایماندار اور بے خوف لیڈر ملا، جو صرف اور صرف پاکستان کا سوچتا ہے.انہوں نے علی بابا چالیس چور کو ننگا کیا جو ایک دوسرے کو کاٹنے کو دوڑتے تھے، سب کو ایک ساتھ کر دیا اور بےنقاب کر دیا ہے.
پاکستان کیلئے تاریخی لمحات تھے جب پاکستان پانچ جون کو ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کررہا تھا اور یہ صرف ‏درختوں کا سونامی لانے والے لیڈر عمران خان کی بدولت ہوا.
وزیراعظم عمران خان حکومت کو تقریباً تین سال مکمل ہونے والے ہیں دیکھا جاے تو بہت سی تبدیلیاں اور ترقیاں حاصل کی ہیں پاکستان نے آیئں اس پر بات کرتے ہیں. 
پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات اور کارناموں کی کچھ جھلکیاں درج ذیل ہیں اور عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے وقت جو ویژن دیا تھا، آج عمران خان اپنے وہ وعدے پورے کر رہا ہے اور پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کر رہا ہے اور بہت جلد مستقبل قریب میں ہم دیکھیں گے پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ایک ترقی یافتہ ملک انشااللہ.
آئیے مندرجہ ذیل فہرست پر نگاہ ڈالیں ، تو آپ کو پتا چلے گا ہم ترقی کے کتنے قریب ہیں.

1۔ پاکستان کی ترقی کی شرح %3.94 ہوگئی۔ اس پر اپوزیشن کو آگ لگی تو موڈیز نامی بین الاقوامی غیر جانب دار ادارے نے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں انہوں نے پاکستان کی ترقی کا تخمینہ %4.4 فیصد لگایا.سٹیٹ بینک آف پاکستان نے موجودہ مالی سال میں ملکی جی ڈی پی 1.5 سے 2.5 فیصد بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔ پاکستان کے سٹیٹ بینک نے یہ پیش گوئی ملکی معیشت پر موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی رپورٹ میں کی ہے.
2۔ پاکستان میں گندم، گنے، کینو، چاول اور دالوں سمیت کئی بمپر فصلیں پیدا ہوئی ہیں۔ صرف کپاس کی دس ملین بیلز پیدا ہونے کا امکان ہے۔ جو کسانوں کو غیر معمولی رعایتیں اور جو کاشتکاروں کو سبسڈی دینے کا نتیجہ ہے.اندازہ ہے کہ یہ فصلیں آنے کے بعد پاکستان کی شرح نمو 1.5% مزید بڑھ جائیگی۔ کسانوں نے اس بار 3 گنا زیادہ اور بروقت اجرت پائی اور عمران خان کو دعائیں دے رہے ہیں۔ 
3۔ پاکستان نے 3 ارب ڈالر ملیت یعنی 450 ارب روپے کے روز ویلیٹ ہوٹل نیویارک اور سکرائیب ہوٹل پیرس ٹیتھان کمپنی سے چھڑا لیا۔ کیس کے اخراجات بھی ٹیتھان کمپنی ادا کرے گی۔ جو کہ 2017 میں ن لیگ پی آئی اے کے واجبات کے عوض یہ ہوٹلز بیچنے پر آگئی تھی.
4۔ عمران خان حکومت نےدو سال میں ن لیگ حکومت کا چھوڑا 19.2 ارب$ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم کرکے 950 کروڑ منافع میں بدل دیا.
5۔ کراچی میں ایٹمی بجلی گھر کی تکمیل ہوئی اور قومی گرڈ میں 1100 میگاواٹ بجلی شامل ہوگئی۔ پہلی بار کراچی میں لوگ گرمی سے نہیں مرینگے۔ ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر پر سرخوں کی تنقید جاری ہے.
6۔ پاکستان نے "پاک ویک" کے نامی سے اپنی کرونا ویکسین بنا لی۔ یوں ماسک اور وینٹی لیٹرز کے بعد کرونا ویکسین بنانے والے دنیا کے چند  ممالک میں شامل ہوگیا۔ اب کسی کو بل گیٹس کی ویکسین سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔
7۔ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ ایک ہی دن میں دو ارب حصص کا کاروبار ہوا.
8۔ اس سال کی پاکستان کی انڈسٹریز نے %9،کنسٹرکشن نے %8، زراعت نے %2.8 اور سروسز سیکٹر نے %4.4 ترقی کی.
9۔ مسئلہ فلسطین پر پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر بھرپور اور کامیاب سفارت کاری کی۔ پوری دنیا میں فلسطین پر پاکستان اور ترکی کا نام لیا گیا۔ فلسطینیوں نے ویڈیو پیغامات کے ذریعے پاکستان کا شکریہ ادا کیا.
10۔ روس نے قصور سے پورٹ قاسم تک 1122 کلومیٹر نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا 74٪ نفع پاکستان اور 24٪ روس لے گا۔ یہ روس کی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے دروازے کھولے گا.
11۔ واپڈا گرین بانڈ کے ذریعے 500 ملین ڈالر جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن عالمی مارکیٹ میں اس پر 1.8 ارب ڈالر یا 1800 ملین ڈالر تک بڈ گئی۔ یعنی پاکستانی بانڈ پر عالمی مارکیٹ کا بھروسہ بڑھ گیا۔ 
12۔ فیس بک نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے 8 شہروں میں ڈیڑھ کروڑ صارفین کے لیے اپنی فائبر آپٹک بچھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
13۔ پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس 1.7 ارب ڈالر ہوگئی ہیں اور جلد ہی 2 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے کا امکان ہے۔ 
14۔ وزیراعظم پاکستان عالمی ماحولیاتی کانفرنس کی صدارت کے لیے چنا گیا۔ 
15۔ نیب نے 18 سال میں 16 ارب روپے اور عمران خان کے 2 سالوں میں 162 ارب روپے لٹیروں سے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ 
16۔ پاکستان میں فی کس آمدن 1361$ سے بڑھ کر 1543$ ہوگئی ہے۔ جو 13 فیصد اضافہ ہے۔ 
17۔ مہمند ڈیم اپنی تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ جب کہ دیگر 10 ڈیموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ 
18۔ شیخو پورہ میں نواز شریف کی دس کروڑ روپے کی زمین نیلام۔ یہ شائد اس بدمعاش خاندان سے پہلی ریکوری ہے۔ 
19۔ جاوید ھاشمی کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین چھڑا لی گئی۔ 
20۔ پاکستان میں آٹو موبائل کمپنیوں کو پروڈکشن پلانٹ لگانے کی اجازت۔ 
21۔ 19 موبائل کمپنیوں کو پاکستان میں موبائل تیار کرنے کی اجازت۔   
22۔ ڈی جی خان میں لالی گینگ اور کچے کے علاقے میں ڈاکؤوں کے خلاف وزیراعظم کے حکم پر رینجرز آپریشن کرنے کا فیصلہ۔ 
23۔ بلوچوں کا پیسہ لوٹنے والے مشتاق رئیسانی کو 10 سال قید اور ساری جائیداد ضبط کرنے کی سزا۔ سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کو 26 ماہ قید کی سزا۔ 
24۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ کرنے کا فیصلہ۔ 
25۔ اس سال بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا۔ نہ ہی بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کیا جاۓ گا۔ 
26۔ کے پی کے اور بلوچستان کے بعد پنجاب میں پنجاب کے ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈیوژن میں مفت پرائیویٹ علاج کی سہولت دینے کا فیصلہ۔ محض آپ کو شناختی کارڈ پر 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج کسی بھی پرائیویٹ ہسپتال سے کرانے کی سہولت جس کے پیسے حکومت ادا کرے گا۔تبدیلی کسی ایک انسان سے نہی آتی اس کے لیا متحد ہو کر سب کو اپنا کام کرنا پڑتا ہے.
انشاءاللہ اچھے دن جلد آیئں گے بس ہمیں صبر توکل الله اور ہر شہری کو اپنا کام خود کرنا ہو گا اگر ہم کہیں کوئی غلط بات، کوئی جرم یا کرپشن ہوتے کہیں دیکھیں تو یہ ہمارا فرض ہے اسے حکامِ بالا تک پہنچائیں.
پاکستان زندہ باد 
پاکستان تحریک انصاف زندہ باد 
عمران خان زندہ باد