New Gilgit Baltistan Under The Leadership of Imran Khan | Pakistan Tehreek-e-Insaf

 پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال | شعبہ تعلیم اہم ترجیح 

پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سال شعبہ تعلیم کے لئے منصوبہ جات، اصلاحات و اقدامات 

مقصد: سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم تک رسائی ممکن بنانا(Access & Quality Imrovement)

1۔انتظامی و محکمانہ اقدامات
 پرائمری سکولز اور اایلمنٹری، ہائی و ہائر  سکینڈری سکول  کے الگ الگ ڈائریکٹوریٹس کا قیام 

۔ بجٹ اقدامات(Budgetary Initiatives)

ریگولر بجٹ؛  کل 1 ارب(تنخواہوں کے علاوہ) 
وزیراعلی کا خصوصی اصلاحاتی اقدامات، لاگت 50 کروڑ 
پہلا اصلاحاتی اقدام؛ مڈل تا میٹرک کے طلباء و طالبات  کے لئے ٹرانسپورٹیشن وظیفہ کا پروگرام، لاگت 45 کروڑ 
دوسرا اصلاحاتی اقدام؛ سرکاری سکولوں میں ECD سینٹرز کے قیام کا پروگرام، لاگت 5 کروڑ 

خصوصی مختص رقم و تعلیمی اداروں کے لئے گرانٹ؛ 50 کروڑ 

شعبہ تعلیم کے لئے خصوصی مختص رقم، 34 کروڑ،  اس میں گزشتہ سال کے نسبت 24 فیصد کا اضافہ 
تعلیم اداروں کے لئے خصوصی گرانٹ، 17 کروڑ 

نوٹ؛ یہ رقم محکمہ تعلیم کے ملازمین  کی تنخواہوں کے علاوہ ہے 

ترقیاتی بجٹ 
شعبہ تعلیم کے نئے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت 5.2 ارب ہے جو ٹوٹل نئی اے ڈی پی(New ADP2021) کے ہجم کا 12.39 فیصد  بنتی  ہے۔ 
رواں سال کے لئے شعبہ تعلیم کا مختص ترقیاتی بجٹ 1.4 ارب ہے جو  کل مختص ترقیاتی بجٹ(ADP2021 Allocation) کا %9 بنتا ہے۔ 

پی ٹی آئی  حکومت نے رواں سال  اپنے ترقیاتی و ریگولر بجٹ(تنخواہوں و دیگر فکسڈ رقم کے علاوہ بجٹ) کا عنقریب 8 فیصد شعبہ تعلیم کے لئے مختص کیا ہے۔ 

دیگر اہم اقدامات و اصلاحات 
ٹیلی تعلیم، ڈیجٹائزیشن  اور  ای لرننگ کے اہم اصلاحاتی اقدامات  بھی متعارف کرائے جارہے ہیں۔
وہ علاقے جہاں شرح خواندگی  انتہائی کم ہے بلخصوص دیامر وہاں تعلیم تک رسائی یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ 
2003 سے التواء کا شکار شعبہ تعلیم کے  PC4s   کے تحت مطلوبہ آسامیوں کی منظوری پر بڑی کامیابی ملی ہے۔ مجموعی طور پر  وفاق سے منظور 4000 آسامیوں میں سے ایک مناسب تعداد سکول کے اساتذہ  کے لئے مختص کی جائیگی۔ اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے SPS کے تحت ریکروٹمنٹ کے  خصوصی منصوبہ جات و اقدامات 
▪︎اس کے علاوہ  صوبائی کابینہ کی ایک خصوصی کمیٹی نئے تعلیمی اداروں کے  قیام کے حوالے سے  Minimum Standards  مرتب کرنے پر کام کر رہی ہے۔ اساتذہ کی استعداد کاری و سکولوں کے انتظام میں بہتری کے  لئے بھی اہم اقدامات زیر غور ہیں۔  

شعبہ تعلیم کے یہ منصوبہ جات و خصوصی اقدامات  آنے والے سالوں میں گلگت بلتستان  کے عوام کو سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں واضح  بہتری لائیں گے۔