
27 مارچ کا دن اس تجدید عہد کا دن ہے جب پاکستان کی غیور عوام عمران خان کے ساتھ باہر نکل کر یہ دنیا کو باور کروا دے کہ اب کچھ بھی ہو جائے ہم امت مسلمہ کے اس عظیم سپوت کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ہم مشکل وقت گزار لیں گے لیکن اس قوم کا وقار اب لٹیروں سے مزید مجروح نہیں کروائیں گے،
پاکستان نے ایک بار پھر ایک سچے لیڈر کی صورت میں دنیا بھر میں اپنا کھایا ہوا مقام واپس لیا ہے اور دنیا کو یہ بتایا ہے ہم اپنے وطن کی عزت و آبرو پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ہم سب کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں مگر وہ دوستی برابری کی سطح پر ہو گی،
عمران خان نے جب اقتدار سنبھالا تو پاکستان کی معیشت تباہ حال تھی معیشت کو سنبھالنا اور دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ایک مشکل کام تھا لیکن عمران خان صاحب نے محنت اور لگن سے اسے ممکن کر دکھایا اور آج پاکستان کی معیشت مثبت راہوں پر گامزن ہو چکی ہے
کورونا وائرس کے باوجود جبکہ دنیا کی بڑی معیشتیں تباہ حالی کا شکار ہوئی لیکن پاکستان میں بہترین پالیسیوں کی وجہ سے اس کا اثر بہت کم ہوا،
آج ہر پاکستانی دس لاکھ کا ہیلتھ کارڈ اپنی جیب میں ڈال کر وزیراعظم عمران خان کو دعائیں دے رہا ہے
آج دنیا میں پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان نے یہ قیمتیں نہ صرف کم کر کے دکھایا بلکہ اگلے چھے مہینے تک یہی قیمتیں رکھنے کا اعلان بھی کیا،
آج پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی دنیا کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے اور اس میں مزید آگ تب لگی جب گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور آئی سی کے اسلامک ممالک کے وزرائے خارجہ کے 48ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے یہ کہا کہ ہم اب کسی بلاک کا حصہ نہیں ہیں اب امت مسلمہ کو اپنا بلاک بنانا چاہیے، مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ ہر فورم پر اظہار یکجہتی کیا اور دنیا کو بتایا کہ ہم مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں
اسلامو فوبیا کے خلاف ہر فورم پر اپنی آواز نہ صرف بلند کی بلکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے یہ کہا کہ اسلام کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے تمام اسلامی ممالک کو یکجان کر کے "یو این"میں اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد پیش کی جو چند دن پہلے منظور ہوئی اور اب ہر سال 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کا عالمی دن منایا جائے گا یہ تب ہی ممکن ہوتا ہے جب ایک شخص سرزمین عرب پر ننگے پاؤں قدم رکھتا اور اس ارادے مضبوط ہوتے ہیں پھر وہ شخص بھلا کیسے اپنے دین کے خلاف کسی کو بات بھی کرنے دے گا یہی وجہ ہے وزیراعظم عمران خان کے اسلامو فوبیا کے خلاف موقف کی امت مسلمہ محترف ہے
اب وقت ہے پاکستانی قوم کے فیصلے کا کہ آپ کس کے ساتھ کھڑے ہیں ،کیا آپ اس شخص کے کھڑے ہیں جس نے آپکو آپکا کھایا ہوا وقار واپس دلوایا، کیا آپ کھڑے ہیں اس شخص کے ساتھ جس نے امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا، یا پھر آپ ان کا ساتھ کھڑے ہیں جن کی اولادیں اور جائیدادیں باہر ہیں اور جن کو بخار بھی ہو جائے تو لندن کا رخ کرتے ہیں اب فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے اور آپ نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہمارا مستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہو اور ہماری عزت اور وقار پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے تو پھر 27 مارچ کو نکلو اپنے گھروں سے اور بتا دو دنیا کو کہ"ہم کھڑے تھے "ہم کھڑے ہیں "ہم کھڑے رہیں گے "پاکستان کے ساتھ "ایمان کے ساتھ "عمران خان کے ساتھ"
پاکستان زندہ باد