
یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات
یو اے ای کے سفیر نے وزیر خارجہ کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مضبوط پاک-یو اے ای تعلقات میں شیخ زید بن سلطان النہیان کی کوششوں کو سراہا
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی خدمات کو بھی سراہا
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و تجارتی امور کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔


