پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم ایک شاندار دور پر عمر مرتضیٰ کا شکریہ ادا کرتی ہے | Pakistan Tehreek-e-Insaf

Error message

Warning: Creating default object from empty value in ctools_access_get_loggedin_context() (line 1864 of /home/insafpk/public_html/sites/all/modules/ctools/includes/context.inc).
Umar Murtaza

پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم ایک شاندار دور پر عمر مرتضیٰ کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے ایک دہائی تحریک انصاف کی سرگرمیوں کو دی , ایک کہاوت ہے کہ "یہ بال دھوپ میں سفید نہیں کئے" یہ بات عمر مرتضیٰ پر صادق آتی ہے , وہ بڑے ہو چکے ہیں اور تحریک انصاف کی سرگرمیوں کے ساتھ بڑے ہوئے ہیں ، انہوں نے 2008 میں مری روڈ راولپنڈی اور ڈرونز کے خلاف دھرنوں سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا 

عمر مرتضیٰ نے اپنی جاب کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کیلئے دن رات کام کیا ، شام کو چھ بجے اپنے کام سے واپس آنے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ رات گئے تک سالوں کام کیا ، عمر مرتضیٰ نے بہت سے ایسے کام کئے جو کہ اپنی نوعیت کے "پہلے" تھے 


1. انہوں نے تحریک انصاف کی ٹی وی پروگرامز کی تفصیل کو ایس ایم ایس کے زریعے پھیلانا شروع کیا اور ماہانہ 200,000 سے زائد ایس ایم ایس بھیجے 
2. انہوں نے پی پی 9 راولپنڈی میں سیکرٹری اطلاعات کی خدمات سر انجام دیں 
3. تحریک انصاف کے ٹی وی شوز ریکارڈ کئے اور ان کو انٹر نیٹ پر پوسٹ کرنا شروع کیا 

4. مختلف عنوانات پر تحریک انصاف کی ویڈیوز کی یو ٹیوب پلے لسٹ بنائی 
5. تحریک انصاف کے جلسوں کی سوشل میڈیا پر کوریج کا ایک نظام بنایا 
6. بطور ایک آئی ٹی ایکسپرٹ کے ، انہوں نے ایسے ٹولز متعارف کروائے جن کو استعمال کرکے پیسا خرچ کئے بغیر جلسوں کی کوریج کی جا سکے 
7. انہوں نے اپنے چند دوستوں کے ہمراہ تحریک انصاف کے جلسوں کی لائیو کوریج شروع کی 

8. انہوں نے تحریک انصاف کی پہلی ویب سائٹ insaf.pk پر کام شروع کیا اور دس سال ایک مرکزی کردار ادا کیا  
9. عمر مرتضیٰ نے اسلام آباد کیلئے سوشل میڈیا ٹیم بنائی 
10. ان کی تقرری براہ راست عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کے پہلے سوشل میڈیا سیکرٹری کے طور پر ہوئی 
ظاہری طور پر نظر آنے والی چیزوں کے علاوہ عمر مرتضیٰ نے تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کے کلچر کو لیڈ کیا , ان کی پوسٹس میں اخلاقیات ، لہجہ اور زبان کا استعمال اگلی نسل تک منتقل ہورہا ہے اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہماری ٹیم نے ہمیشہ دلائل کے ساتھ بحث کی اور تحریک انصاف کے مفاد میں عمران خان کی ہدایت کے مطابق کام کیا . عمر مرتضیٰ کے کام نے 2008 سے لے کر اب تک سینکڑوں نوجوانوں کو متاثر کیا ! تحریک انصاف کیلئے ایک پوری دہائی وقف کرنے کا بہت شکریہ عمر مرتضیٰ ، اس کو کبھی بھلایا نہیں جائے گا 

عمر مرتضیٰ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم میں بطور ایک ایڈوایزر موجود رہیں گے اور الیکشن 2018 کی حکمت عملی کے منصوبوں پر کام کریں گے