
پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وسیم افضل چن نے بروز بدھ تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا، یہ ندیم افضل چن کے بھائی ہیں اور یہ پیپلز پارٹی کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے کیونکہ وسیم افضل کا خاندان پنجاب میں بہت مضبوط پوزیشن رکھتا ہے . اس سے پنجاب میں تحریک انصاف کو کافی فائدہ ہوگا اور اسکے اثرات آنے والے عام انتخابات پر بھی مرتب ہونگے ، عمران خان نے وسیم افضل کو تحریک انصاف کا سکارف پہناتے ہوئے خود خوش آمدید کہا . پنجاب میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن بہت کمزور ہے جیسا کہ ہم نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں دیکھا
پاکستان تحریک انصاف نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے . پانامہ کیس کا سارا کریڈٹ عمران خان اور ان کی جدوجہد کو جاتا ہے . عمران خان نے کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھی جسکے نتیجے میں نواز شریف نا اہل ہو گئے ، یہ پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے ایک تاریخی فیصلہ تھا ، پاکستان کے لوگ اس ساری جدوجہد کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور اسی لئے وہ اس کامیابی کا کریڈٹ عمران خان کو دیتے ہیں
دوسری پارٹیوں کے لیڈر جو حقیقی معنوں میں ایک مثبت تبدیلی لانا چاہتے تھے اور پاکستان کیلئے کام کرنا چاہتے تھے ، ان کو اس بات کا احساس ہو چکا تھا کہ عمران خان ہی وہ شخص ہیں جو ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرکے ایک مثبت تبدیلی لے کر آ سکتے ہیں