پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے:وزیر اطلاعات
ترقی ، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے باہمی مقاصد کو آگے بڑھائیں گے:وزیر اطلاعات
یورپی یونین سے تعلقات مشترکہ جمہوری اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں:چودھری فواد حسین
آزادی اظہار کے بنیادی اور آئینی حق پر یقین رکھتے ہیں :وزیر اطلاعات
پاکستان میں میڈیا کو بے مثال آزادی حاصل ہے :چودھری فواد حسین
حکومت آزاد اور ذمہ دار میڈیا کی ترقی کیلئے سہولیات فراہم کرتی رہے گی :وزیر اطلاعات
انفارمیشن کمیشن کی تشکیل سے اطلاعات تک رسائی کاقانون نافذ ہو گیا :وزیر اطلاعات
انفارمیشن کمیشن کی تشکیل ایک تاریخی اقدام ہے :چودھری فواد حسین
شفاف حکمرانی کیلئے اطلاعات تک رسائی ناگزیر ہے:وزیر اطلاعات
ْحکومت "نیا پاکستان "کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے :وزیر اطلاعات
اصلاحاتی ایجنڈے کے ذریعے معیشت کی بہتری ، تعلیم ، صحت ، زراعت سمیت ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں میں بہتری کے اہداف حاصل کرنا ہیں :وزیر اطلاعات
سیاحت کا فروغ اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔
مقامی حکومتوں کے ذریعے عوام کو با اختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے :وزیر اطلاعات
وزیر اطلاعات کا فلم اور ثقافت کے شعبے میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زور۔
یورپی یونین کے فلم ساز پاکستان کے خوبصورت مناظر کی عکس بندی کریں:وزیر اطلاعات
پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط اقتصادی تعلقات ہیں:سفیر
باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں:سفیر یورپی یونین
یورپی یونین کے سفیر نے کرپشن کے خاتمے،تعلیم، صحت اور سماجی و معاشی ترقی کے مقاصد کو ترجیح دینے پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو سراہا۔۔۔۔