
عمران خان کی سینیٹ میں پہلی تقریر
وزیراعظم عمران خان کا سینیٹ میں پہلا خطاب-
اقوام متحدہ میں بھی گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔
مغرب میں لوگوں کو اس معاملے کی حساسیت کا اندازہ نہیں ہے او آئی سی کو اس معاملے پر متفق کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ اس کے بغیر مغرب میں اس مسئلے سے موثر انداز میں نہیں نپٹا جا سکتا۔ گستاخانہ خاکوں کا معاملہ پوری امت مسلمہ کی ناکامی ہے، مغرب میں ہولو کاسٹ کے خلاف بات کرنا بھی جرم ہے، لیکن ہم اس بات کو باور کرانے میں ناکام رہے ہیں کے مسلمانوں کے کیۓ یہ کتنی تکلیف دہ بات ہے۔ اظہار رائے کی آزادی کے نام پر مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے جا رہے ہیں، لیکن ان کی راۓ عامہ میں ہم اس کا احساس نہیں پیدا کرسکے۔
میں ہر دوہفتے بعد وقفہ سوالات میں خود جواب دوں گا۔ ملک کی معاشی حالت بہت خراب ہے ، ملک پر اس وقت 28ہزار ارب روپے کا قرض ہے اپنی حالت بدلنے کی کوشش نہیں کرینگے تواللہ بھی ہماری حالت نہیں بدلے گا۔
عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے بچت تحریک شروع کی ہے اور غیر ضروری اخراجات ختم کر رہے ہیں۔ ہمیں سب سے پہلے خود پر توجہ دینی ہے، جس ملک میں ۴۵ فیصد بچے اسٹنٹڈ گروتھ کا شکار ہوں، سوا دو کروڑ بچے اسکول سے باہر ہوں، ذچگی کے دوران بچوں کی اموات کی شرح خوفناک حد تک ذیادہ ہو ، وہاں ترجیحات کچھ اور کیسے ہو سکتی ہیں؟
غلامی کے دور کی ذہنیت کو جلد تبدیل کرنے کی ضرورت ہے
منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اداروں کو مضبوط کریں گے اور اپنے وسائل پر توجہ دیں گے۔ یقین دلاتا ہوں ہم اس مشکل سے نکل کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے
حالات بہتر ہونے پر بیرون ملک دورے کروں گا۔
