
آج صبح اوورسیز پاکستانیوں کے ایک گروہ سے سیر حاصل ملاقات کا موقع ملا۔ ہم بنکنگ چینلز سے ترسیلاتِ زر کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک خصوصی پیکج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں جس کے ذریعے ترسیلاتِ زر کے راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ فلپائین کامیابی سے یہ کارنامہ سرانجام دے چکا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 12, 2018
بیرون ملک سے سرمائے کی ترسیل کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرکے ہم ترسیلاتِ زر نہ صرف 20 ارب ڈالرز سے بڑھا کر کم از کم 30 ارب ڈالرز کرسکتے ہیں بلکہ 40 ارب ڈالرز کی سطح تک لے جانے کے امکانات بھی نہایت روشن ہیں۔ https://t.co/Rwbc3TlOmS
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 12, 2018
علاوہ ازیں ہم اوورسیز پاکستانیوں کو وطن واپسی کے موقع پر امیگریشن کے حوالے سے درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے بھی خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانوں کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظات مؤثر انداز میں دور کرنے کی واضح ہدایات بھی جاری کی جاچکی ہیں۔ https://t.co/HqM5bMZ7ML
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 12, 2018
ہماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں اور جائیدادوں کا قبضہ مافیا سے مکمل تحفظ بھی یقینی بنائے گی۔ https://t.co/ZddG7QtTZv
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 12, 2018