وزیراعظم عمران خان انقرہ میں ترکی کی یونین آف چیمبرز اینڈ کماڈٹی کے بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے | Pakistan Tehreek-e-Insaf

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تجارت کو اعلی سطح تک بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے

 

 

۔انقرہ میں ترکی کی یونین آف چیمبرز اینڈ کماڈٹی کے بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان میں ترکی کے سرمایہ کاروں کو ہرممکن تعاون فراہم کریگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پاک چین اقتصادی راہداری کے باعث شاندار تجارت اور اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اہم منصوبے کے ذریعے خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں اچھے نظم ونسق پر توجہ مرکوز کررہی ہے اور ہم پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے تجارتی سہولتوں کو یقینی بنارہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں اور ملک میں دنیا کی 20بلند ترین چوٹیاں موجود ہیں جس سے بین الاقوامی کوہ پیمائی کے مواقع کا پتا چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 12کروڑ نوجوان موجود ہیں جو ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ پانچ برس کے دوران ملک میں پچاس لاکھ سستے گھر تعمیر کئے جائیںگے۔.