
ن لیگ کی وکٹیں گرنے کا عمل جاری ، مزید ممبران قومی اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت

رانا عمر نذیر ممبر قومی اسمبلی گوجرانوالہ ، رضا حیات حراج ممبر قومی اسمبلی خانیوال اور عبد الرزاق ممبر صوبائی اسمبلی خانیوال ،یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آج عمران خان سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ، سیاستدانوں نے یہ بھانپ لیا ہے کہ عوام میں تحریک انصاف مقبول ہے اور وہ عوامی مطالبے کے مطابق تبدیلی کی اس لہر کا حصہ بن رہے ہیں





