فیڈرل منسٹر آف ہیلتھ عامر محمود کیانی اور فیڈرل منسٹر آف ہیومین رائیٹس ڈاکٹر شیریں مزاری کا پمز ہسپتال کا دورہ۔ | Pakistan Tehreek-e-Insaf

خواجہ سراہوں اور دیگر مریضوں کے لئے نئے وارڈ کا فتتاح اور وارڈز کا معائنہ کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وزارت قومی صحت کے ماتحت پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز) نے ہماری حکومت کے پہلے سو دن میں مریضوں کو مفت ادویات اور سہولیات دینے کے لیے بے شمار اقدامات کئے، پمز ہسپتال میں خواجہ سراوں کے لیے علیحدہ وارڈ قائم کر دیا گیا ہے جس میں ان کے لیے علیحیدہ ڈاکٹرز تعینات ہوں گے، خواجہ سراہوں کو ادویات سمیت تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
امراض قلب میں ایمرجنسی کا قیام کیا گیا، مریضوں کے رش کو کم کرنے کے لیے کمپییوٹرائزڈ مشینیں نصب کی گئی ہیں، جن کے ذریعے مریض ٹوکن حاصل کرکے اپنے نمبر پر ڈاکٹر کو چیک کراتے ہیں، سرجیکل وارڈز 2 اور 3 کی بھی تزہین و آرائش کر دی گئی ھے، ایمرجنسی کے باہر مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے لیے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ھے، مریضوں کو بہترین خوراک فراہم کرنے کے لیے باروچی خانے میں نئی مشینیں نصب کی گئی، مریضوں کو خوراک فراہم کرنے کے لیے نئی ٹرالیاں فراہم کی گئی، پمز ہسپتال کے اندر صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے صفائی کی الیکٹرک مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز) کے ملازمین کے لیے ہسپتال کے اندر جاگنگ ٹریک بنا یا گیا ھے، گردے کے مریضوں کے لیے ڈالائسیز کے لیے نئی مشینیں فراہم کی گئی ہیں، کڈنی ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا اجرا کیا گیا ھے۔

, , , , , , , , , , , , , , , , , , ,