
عمران خان نے 29 اپریل 2018 کو مینار پاکستان پر اپنے سونامی پلس کے دعوے کو سچ کر دکھایا
عمران خان نے کہا تھا کہ مینار پاکستان کا جلسہ بہت بڑا اور تاریخی ہوگا اور 29 اپریل کا دن ایک تاریخ کی گواہی دے گا ، زندگی کے تمام شعبوں اور تمام عمر کے لوگوں نے اس تاریخی جلسے میں شرکت کی
فیصل جاوید خان نے ہمیشہ کی طرح سٹیج سیکرٹری کے طور پر اس بڑے موقع پر بھی بہت عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے اپنی منفرد آواز سے عوام کو پرجوش رکھا اور پھر اپنے مخصوص انداز میں عوام کے نعروں کی گونج میں عمران خان کا استقبال کیا

جیسا کہ ہم نے بات کی کہ ہر عمر کے لوگوں نے اس سونامی پلس جلسے کو اٹینڈ کیا ، آپ یہاں ان بزرگ کی تصویر دیکھ سکتے ہیں جو ایک نئے پاکستان کی امید لئے پر امید آنکھوں کے ساتھ اس جلسے میں موجود ہیں
نوجوانوں نے تحریک انصاف کی تمام سرگرمیوں میں ہمیشہ ایک اہم کردار ادا کیا ہے ، اور اس تاریخ جلسے میں بھی شرکاء میں سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہی تھی

صرف نوجوان اور بوڑھے ہی نہیں بلکہ معذوروں نے بھی اس جلسے میں بڑھ چڑھ کر شرکت کی اور ثابت کیا کہ جب جب ان کے لیڈر عمران خان نے آواز دی وہ باقی لوگوں سے پیچھے نہیں رہے

تحریک انصاف کی تمام ریلیوں اور جلسوں میں خواتین کی شرکت اہم تھی ، اور ایک مرتبہ پھر پاکستان کی خواتین ایک بڑی تعداد میں اپنے ملک کو بدلنے کیلئے نکلیں انہوں نے یہ ثابت کیا کہ نیا پاکستان بنانے کے خواب کی تکمیل کیلئے وہ بھی اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں

اس تاریخی جلسے میں ماں باپ اپنے بچوں کے ساتھ آئے ، انہوں نے عمران خان کی شکل میں ایک امید دیکھی ہے اور وہ اپنے بچوں کے مسقتبل کیلئے باہر نکلے
