ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے ہوم بیسڈ سروس ڈیلیوری سروس کا آغاز | Pakistan Tehreek-e-Insaf

ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے "ہوم بیسڈ سروس ڈیلیوری" سروس کا آغاز۔ سروس کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کر دیا۔

سروس کے آغاز سے گھر بیٹھے ڈومیسائل، فرد کی فراہمی، جائیداد کے انتقال، انتقال کی تصدیق شدہ کاپی کا حصول ممکن ہوگا۔ متعلقہ فارم کسی بھی پوسٹ آفس سے حاصل کیا جاسکے گا۔ درخواست وصولی کے 10 دن کے اندر متعلقہ دستاویزات فراہم کی جائیں کیں۔ ان سروسز سے اوورسیز پاکستانی بھی بذریعہ انٹرنیٹ مستفید ہوسکیں گے۔

صوبائی حکومت نے شروع سے ہی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیے ہیں۔ عوام کی فلاح کے لیے ایسے ٹھوس اقدامات کے جائیں جس سے عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔ 
(14.01.19)