
سینیٹر فیصل جاوید قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین منتخب ، یہ انتخاب پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ایک میٹنگ کے بعد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیصل جاوید خان چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات اور برائے قومی ورثہ ہونگے ، فیصل جاوید خان اس فیلڈ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں کیونکہ وہ 17 سال سے نشریات ، پروڈوکشن اور مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں
