ریلوے ٹریکنگ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب | Pakistan Tehreek-e-Insaf
ریلوے ٹریکنگ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب

 

                                     

پچھلے دس سال میں 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب تک قرضہ پہنچ گیا ہے، یہ پیسہ اس لئے ان کی جیبوں میں گیا کہ یہاں تو پکڑا کسی نے نہیں جانا، ہم دن کا 6 ارب روپے سود دے رہے ہیں جو انہوں نے قرضہ لیا ہے، اگر ہم پر اتنے قرضے نہ چڑھے ہوتے ہم حاجیوں کو مفت حج پر بھیجتے۔

چین کا ریلوے دنیا کا بہترین ریلوے ہے، ہم نے چین سے ریلوے کا نظام لینا ہے جس سے کراچی سے پشاور صرف 8 گھنٹے میں پہنچا جاسکے گا، شیخ صاحب جو ریلوے میں کرپشن ہوئی ہے آپ نے وہ کیس نیب کو بھیجنے ہے، ہم نے یہ نیب کو اس لئے دینا ہے تاکہ آگے لوگ کرپشن کرنے سے ڈرے۔

جو چیز ہم مسافروں کی آسانی کیلئے بات کرتے ہیں وہ ہی نیا پاکستان ہے کہ عام آدمی کیلئے اس کی زندگی آسان ہو، لوگ وقت پر پہنچے بجائے اس کے کہ گھنٹہ گھنٹہ انتظار کرنا پڑے، ہماری ساری سوچ یہ ہے کہ عام آدمی کا کیا فائدہ ہے اور ہم کیسے لوگوں کو غربت سے نکال سکتے ہیں۔

ہم نے اپنے خرچے کم کیے ہیں، پرائم منسٹر ہاؤس کے میں نے 30 فیصد خرچے کم کیے، یہاں بڑے بڑے کھانے ہوتے تھے آج ہم چائے اور بسکٹ کے علاوہ کچھ نہیں دیتے، ہم خرچے کم کر رہے ہیں کیونکہ ملک کے اوپر قرضہ ہے، میں نے ساری وزیروں کو کہا ہے کہ اپنے خرچے کم کرو۔

اس ملک میں سب کچھ ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں، یہ مشکل وقت ہے لیکن انشاء اللہ آگے ملک کا مستقبل روشن ہے، انشاء اللہ ہم ریلوے کی بہتری کیلئے بھی مدد کریں گے۔