
برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی دفتر خارجہ آمد، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا وزیر خارجہ نے موجودہ تاریخی تعلقات کو کثیرالجہتی اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا،دونوں رہنماؤں نے علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی پر بھی تبادلہ خیال کیا،منی لانڈرنگ اور اثاثوں کی واپسی پر تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال،ساجد جاوید نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر بات چیت آگے بڑھانے کی برطانوی حکومت کی خواہش کا اظہار کیا-