ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کی دس سال بعد پاکستان آمد | Pakistan Tehreek-e-Insaf

 

وزیراعظم عمران خان کی کامیاب سفارت کاری کا عمل جاری۔ ابو ظہبی کے ولی عہد کی دس سال بعد پاکستان آمد، پاکستان کی اقوام عالم میں عزت کی بحالی کا عمران خان کا وعدہ پورا ہورہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان معزز مہمان کا استقبال کرنے خود پہنچے۔

وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر ولی عہد ابوظہبی اور ڈپٹی کمانڈر متحدہ عرب امارات افواج الشیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچے تو وزیر اعظم عمران خان نے اُنکا والہانہ استقبال کیا اور نور خان ائیر بیس سے وزیر اعظم ہاؤس تک گاڑی خود چلائی،معزز مہمان کو گارڈ آف آنر کے ساتھ اکیس توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی،یہ عمران خان کی مضبوط خارجہ پالیسی کی مرہون منت ہے جس کی بدولت دوست ممالک امارات کے رہنماؤں کو 10 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے آئے،یہ دورہ دونوں ممالک کے لیے معاشی لحاظ سے انہتائی اہمیت کا حامل ہے

 

 

.

 

وزیراعظم عمران خان کی اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کی ون ٹو ون ملاقات جاری، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہونگے۔

 

 


وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستانی وفد کی متحدہ عرب امارات کے ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زید النہیان کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کے وفد سے مُلاقات،مُلاقات میں دو طرفہ باہمی تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اور اسکے علاوہ دونوں ممالک کے مابین اہم اقتصادی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی

, , , , , ,