Core Member
ڈاکٹر یاسمین راشد تحریک انصاف کی ایک سینئر لیڈر ہیں ، انہوں نے الیکشن 2013 میں نواز شریف کے مد مقابل لڑا اور پھر 2017 میں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد کلثوم نواز کے خلاف بھی الیکشن لڑا اور ن لیگ کا آبائی حلقہ سمجھے جانے والے حلقے میں ریکارڈ ووٹ لئے ،ڈاکٹر یاسمین راشد پی ٹی آئی کی میڈیا پر نمائیندگی کرتی ہیں اور عمران خان کا پیغام عام کرتی ہیں . یہ عمران خان کی قیادت میں ملک کی خدمت کرنے کیلئے پر عزم ہیں . انہوں نے عملی طور پر مثبت تبدیلی کیلئے ایک اہم کردار ادا کیا ہے جو کہ تحریک انصاف کے نظریے کے عین مطابق ہے . انہوں نے ہر ایک فورم پر پارٹی کی بہترین طریقے سے نمائیندگی کی