Shah Mehmood Qureshi | Pakistan Tehreek-e-Insaf
Vice Chairman PTI

مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان کے ایک نمایاں سیاستدان ہیں ، شاہ محمود قریشی کا تعلق زراعت سے بھی ہے، قریشی صاحب پاکستان کے موجودہ سینئر وائس چیئرمین ہیں . شاہ محمود قریشی 22 جون 1956 کو مری میں پیدا ہوئے ،انکا تعلق ملتان کے ایک نامور مذہبی اور سیاسی خاندان سے ہے ، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج سے حاصل کی ، شاہ محمود قریشی نے یونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ سے سیاست اور قانون میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کی . انہوں نے فورمن کرسچن کالج سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی ، شاہ محمودقریشی کے تین بچے ہیں ، ان کے والد مخدوم سجاد حسین قریشی سن 1985 سے لے کر 1988 تک پنجاب کے گورنر رہے ، انکے دادا مخدوم مرید حسین قریشی قیام پاکستان سے قبل قانون ساز اسمبلی کے ممبر تھے اور قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھیوں میں سے تھے ، شاہ محمود قریشی مزار حضرت غوث بہاؤالدین زکریا ملتانی اور حضرت شاہ رکن عالم کے موجودہ سجادہ نشین ہیں 

سیاسی کیرئر : 

شاہ محمود قریشی 1985 میں پہلی مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جو انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر تھے ، انہوں نے 1986 میں  محمد خان جنیجو کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اسکے بعد نواز شریف کی بنائی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی جو کہ1988 میں ضیا الحق کی وفات کے بعد مسلم لیگ ن بنی ، شاہ محمود قریشی 1988 میں دوبارہ ممبر پنجاب اسمبلی متنخب ہوئے ، انہوں نے 1988 سے 1990 تک  نواز شریف کی کابینہ میں وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اپنی خدمات سر انجام دیں , اسکے علاوہ 1990 سے 1993 تک نواز شریف کی بطور وزیر اعلیٰ کابینہ میں بطور وزیر خزانہ خدمات سر انجام دیں 

پھر 1993 میں شاہ محمود قریشی نے نواز شریف سے راستے جدا کئے اور پاکستان پیپلز پارٹی جوائن کی ،اسکے بعد 1993 میں ملتان سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ، اور بے نظیربھٹو کی قیادت میں وزیر امور مملکت کے طور پر خدمات سر انجام دیں ،اسکے علاوہ 2000 سے 2002 تک ملتان کے ضلع ناظم بھی رہے