Arif Alvi | Pakistan Tehreek-e-Insaf
Chief Whip of PTI

ڈاکٹر عارف علوی ایک سیاست دان ،ایک ڈینٹسٹ اور ایک رکن پارلیمنٹ ہیں ، وہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی ممبران میں سے ایک ہیں ، ڈاکٹر عارف علوی 2006 سے 2013 تک پارٹی کے سیکرٹری جنرل رہے ، انہوں نے 1997 میں صوبائی اسمبلی کیلئے ڈیفینس سے انتخابات میں حصہ لیا اور اسکے بعد 2002 میں قومی اسمبلی کے انتخاب میں حصہ لیا . 2013 کے عام انتخابات میں عارف علوی حلقہ این اے 250 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے 

اس حلقے میں  بد ترین دھاندلی ، بد امنی اور لڑائی جھگڑوں کے باوجود  76000 سے زائد لوگوں نے تبدیلی کے لئے ان کو ووٹ دیا ، 

ڈاکٹر عارف علوی کی شادی سمینہ علوی سے ہوئی اور ان کے چار بچے ہیں ،ان سب کی بھی شادیاں ہو چکی ہیں اور اپنے خاندانوں کے ساتھ سیٹل ہیں . ڈاکٹر عارف علوی اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ سب سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں اور ان کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی اور سکون قرار دیتے ہیں ، نوجوانی کے وقت میں ڈاکٹر عارف علوی نے سکوائش ، کرکٹ اور ہاکی کھیلی اور اب بھی مختلف کھیل دیکھنا پسند کرتے ہیں 

  

تعلیم : 

  •  ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی ڈینٹسٹ کی ڈگری (بی ڈی ایس) ڈی مونٹمونراینسی کالج آف ڈینٹسٹری سے حاصل کی ، جو کہ پنجاب یونیورسٹی سے منسلک ہے 
  • اسکے بعد سائنس کی ماسٹر ڈگری ان Prosthodontics یونیورسٹی آف میچیگن ،ان آربر سے 1975 میں حاصل کی 
  • پھر  سائنس کی ماسٹر ڈگری ان Orthodontics سین فرانسسکو ،یونیورسٹی آف پیسفک سے 1984 میں حاصل کی 

سیاست : 

  • پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی آئین کے لکھنے والے چند لوگوں میں سے ایک 
  • اپنا سیاسی کیرئر اپنے کالج میں طلباء تنظیم کے صدر کے طور پر شروع کیا 
  • جنرل ایوب خان کو دور میں 1969 کے اندر ڈاکٹر عارف علوی مکمل طور پر متحرک تھے اور جمہوریت کیلئے جنگ لڑی ،لاہور مال روڈ پر مظاہرے کے دوران عارف علوی کو گولی لگی اور زخمی ہوئے 
  • ایک گولی ان کے بازو میں پیوست ہوئے اور ان کے بازو پر جمہوریت کی خاطر جدوجہد کی نشانی چھوڑی 
  • تحریک انصاف کے معرض وجود میں آنے سے پہلے عمران خان کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی اور 1996 میں پارٹی کے بانی ممبران میں سے تھے اور وہ بنا کسی وقفے کے 1996 سے ہی پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ہیں 
  • اس کے بعد 1997 میں ڈاکٹر عارف علوی تحریک انصاف سندھ چیپٹر کے صدر بنے 
  • پھر 2001 میں ان کو تحریک انصاف کے وائس پریزیڈنٹ کے طور پر ترقی دے دی گئی 
  • ڈاکٹر عارف علوی 1979 میں جماعت اسلامی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار تھے مگر وہ الیکشن نہیں ہوئے 
  • انہوں نے 2013 میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لیا اور ایک بڑے مارجن سے انتخاب جیتا 

پیشہ ورانہ کیرئیر 

  • امریکی بورڈ آف Orthodontics کی جانب سے 1997 میں ڈپلومیٹ قرار دیے گئے 
  • پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن کے آئین کے واحد مصنف ہیں اور پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے 
  • پاکستان انٹرنیشل ڈینٹل کانفرنس جو کہ 1981 میں ہی اس کے پہلے چیئرمین رہے 
  • وزیر اعظم جنیجو کی جانب سے پاکستان کی تیسری انٹرنیشل ڈینٹل کانفرنس کا افتتاح 1987میں  کیا گیا اور ڈاکٹر عارف علوی اسکے چیئرمین تھے 
  • صدر پاکستان کی جانب سے پاکستان کی پانچویں  انٹرنیشل ڈینٹل کانفرنس کا افتتاح کیا گیا اور ڈاکٹر عارف علوی اسکے چیئرمین تھے، 
  • اٹھائیسویں پیسفک ڈینٹل کانگرس کے صدر بنے 
  • انٹرنیشل کالج آف ڈینٹسٹس کی فیلو شپ ، امریکی کالج آف ڈینٹسٹس کے رکن ،اور یہ ڈاکٹر عارف علوی کی کلیلینک اور پیشہ ورانہ کامیابیوں میں سے ایک ہیں 
  • ڈین برائے فیکلٹی آف Orthodontics ، فریشن اینڈ سرجن کالج پاکستان 
  • پھر 2006 میں ایشیا پیسفک ڈینٹل فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے 
  • اسکے بعد 2007 میں ورلڈ ڈینٹل فاونڈیشن میں ایف ڈی آئی کے کونسلر منتخب ہوئے ، جو کہ پہلی بار کسی پاکستانی کا انتخاب تھا ،ایک سو سے زائد ممالک نے تین سال کے عرصے کیلئے انکو دو بار منتخب کیا 

فلاح بہبود کا کام 

  • ڈاکٹر عارف علوی ایک لکھاری کے طور پر Teeth Maestro اور این اے 250 میں اپنی خدمات سر انجام دیتے ہیں 
  • ڈاکٹر عارف علوی کراچی کے مایا ناز ڈینٹسٹس شمار کئے جاتے ہیں ,انکے والد ڈاکٹر حبیب الرحمان جو کہ ہجرت کرکے پاکستان آئے ، وہ قیام پاکستان سے پہلے بھارت میں ڈینٹسٹ تھے تھے اور پاکستان آ کر کراچی صدر میں ڈینٹل پریکٹس شروع کی ،اسکے علاوہ ڈاکٹر عارف علوی کے والد جواہر لال نہرو کے خاندان کے ڈینٹسٹ تھے اور ڈاکٹر صاحب کے خاندان کے پاس نہرو کی جانب سے جاری کیا گیا خط بھی موجود ہے 
  • ڈاکٹر عارف علوی قائد اعظم کی بہن شیریں بائی کے نام پر بنائے گئے ٹرسٹ کے ٹرسٹی بنائے گئے . جس ٹرسٹ کو قائداعظم کی بہن نے اپنی تمام جائیداد بشمول محتا پلیس کراچی ، اس ٹرسٹ کے نام کردی 
  • عارف علوی اس ٹرسٹ کے مینجنگ ٹرسٹی ہیں 
  • اسکے علاوہ ڈاکٹر عارف علوی اور بھی بہت سارے ٹرسٹس کے ٹرسٹی ہیں اور غریبوں کے کیلئے بنائے گئے بہت سرے اداروں کے ممبر ہیں 

ڈاکٹر عارف علوی سے متعلق مزید تفصیلات اس لنک پر 

 http://www.na250.com