جب ڈرونز کے زریعے ہمارے ملک کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی ، اس وقت صرف ایک پارٹی نے عوام کو جگایا اوراسلام آباد سے وزیرستان کی جانب ایک تاریخی مارچ کیا, چیلنجز کے باوجود عمران خان نے پاکستان کے عوام کے ساتھ وہ مارچ کیا جسکو دو سو سے زائد عالمی صحافتی اداروں نے رپورٹ کیا
چند سال پہلے سیاست کو غلیظ اور خطرناک سمجھا جاتا تھا ، تحریک انصاف نے اس طرز کو تبدیل کیا اور اب ماں باپ اپنے بچوں سے کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں، وہ شخص جس پر آپ کو بھروسہ ہے ، جسکا نام عمران خان ہے جس کا مقصد ایک نئے پاکستان کا قیام ہے
وہ دن جب اسلام آباد کے شہریوں نے عمران خان کے ساتھ نیا پاکستان بنانے کا عہدکیا
اور عمران خان کا ایک والہانہ استقبال کیا جب عمران خان نے شوکت خانم لاہور سے ویڈیو لنک کے زریعے خطاب کیا
اس نوجوان نے الیکشن مہم کے دوران ای ایم ای سوسایٹی لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کیلئے فنڈز اکٹھے کیے اور متعدد بار اپنی فیملی کے ساتھ اسلام آباد دھرنے میں پہنچا
صرف تحریک انصاف کی یہ دعوی کر سکتی ہے کہ خاندان کے تمام لوگ بشمول بچوں کے سیاسی سرگرمیوں میں شامل ہیں ، جو کہ خود سے بنائے ہوئے بینرز اٹھا کر اپنی حب الوطنی کا اظہار کر رہے ہیں
جہانگیر خان ترین لودھراں کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے ،انہوں نے کہا کہ میں جب تک زندہ ہوں لودھراں کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا اور اپنی اولاد کو نصیحت کرکے جاؤں گا کہ وہ بھی لودھراں کی خدمت کریں
اس بینر پر لکھی تحریر ہی سب کچھ کہہ رہی ہے ، ہمیں فخر ہے کہ ہم عمران خان کے زمانے سے ہیں
یہ شخص عمران خان ہمیں کبھی مایوس نہیں کرے گا، وہ سخت ترین بیس سال میں مضبوطی سے کھڑا رہا اور پاکستان کو سٹیٹس کو سے نجات بھی دلائے گا . "ہم کھڑے ہیں" صرف عمران خان کی وجہ سے
اس طالب علم نے فخر کے ساتھ تحریک انصاف کا جھنڈا الیکشن مہم میں گھر کی چھت پر لگایا ہے ، یہ نوجوان نسل نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کر چکی ہے
تحریک انصاف سوشل میڈیا کی جانب سے 9 مئی 2013 کی ریکارڈ توڑ لائیو سٹریمنگ کے بعد ممبران کا جشن
فیملیز کی شرکت: تحریک انصاف کے جلسوں کی ایک پہچان . والدین فخر سے اپنے بچوں کو عمران خان کے ساتھ قوم کی معماری میں شرکت کے لئے لے کر آتے ہیں
ایک عام شخص عمران خان اور تحریک انصاف کی شکل میں ایک امید دیکھتا ہے ، یہ لوگ دور دراز علاقوں سے سفر کرکے دھرنے میں آئے ہیں اور یہ دکھایا ہے کہ ہم سب ساتھ ہیں