اکستان ریلوے کی آمدن میں 1 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا | Pakistan Tehreek-e-Insaf

Error message

Warning: Creating default object from empty value in ctools_access_get_loggedin_context() (line 1864 of /home/insafpk/public_html/sites/all/modules/ctools/includes/context.inc).

پاکستان ریلوے کی آمدن میں صرف پچاس روز کے دوران 1 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کا عزم، صرف 50 روز میں ادارے کی آمدن میں 1 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان ریلوے کے اعداد شمار کے مطابق اگست سے اکتوبر 2018 میں پاکستان ریلوے نے 6 ارب 70 کروڑ روپے کمائے جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ادارے نے 5 ارب 70 کروڑ روپے کمائے تھے .

پاکستان ریلوے کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی محنت رنگ لا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ صرف 50 روز میں پاکستان ریلوے کے ریونیو کمانے کی استطاعت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

Source: Radio Pakistan