
وزیر داخلہ شہریار خان آفریدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان سے لاقانیونیت کا خاتمہ کرکے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائینگے. قبضہ مافیا یا جو لوگ ملک کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں پر ہاتھ ڈالینگے. کچی آبادی کے مکینوں کیلئے ہاؤسنگ سکیمیں بنارہے ہیں. وہ بھی باعزت پاکستانی ہیں اور انکے ساتھ جو زیادتیاں کی گئی ہیں انکے لیئے معافی مانگتا ہوں. ماڈل ویلج منصوبے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنارہے پیں. ملک کے مستقبل کیلئے میڈیا کا کردار مثالی ہے. سی ڈی اے اور پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے. پاکستان کی اولین ترجیح پاکستانی عوام کی عزت ہوگی اور اب مزید ڈومور کا مطالبہ نہیں سنا جائے گا.