
فاٹا کے انضمام کے موقع پر عمران خان کی فاٹا کے لوگوں کو مبارکباد
"میں فاٹا کےعوام کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ فاٹا کا پختونخوا میں انضمام ان باحمیت اور سخت جان لوگوں کیلئے عہد نو کا آغاز ہے جنہیں دنیا میں پیچھے چھوڑ دیا گیا۔ انضمام کی راہ میں کئی دشواریاں حائل ہوں گی تاہم پختہ عزم اور ثابت قدمی سے ان پر قابو پانا ممکن ہے۔"
یہ فاٹا کے لوگوں کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کیلئے ایک تاریخی دن تھا کہ فاٹا کو پختونخوا میں ضم کرنے کا بل قومی اسمبلی میں پاس ہوا اور اب فاٹا کے شہری بھی پورے پاکستان کی طرح برابر سہولیات اور حقوق حاصل کر پائیں گے