
بریکنگ نیوز،: گوجرانوالہ میں حلقہ این اے 82 میں ن لیگ کو بڑا جٹھکا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ن لیگ کی ٹکٹ سے بلدیاتی الیکشن جیتے ہوئے چیئرمین اور وائس چیئرمنز نے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی، اور حلقہ این اے 82 میں علی اشرف مغل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے چیئرمین کے نام یہ ہیں - صابر محمود علی بٹ یوسی چیئرمین بمعہ پینل/ ملک وسیم یوسی چیئرمین بمعہ پینل/ طارق گجر یوسی چیئرمین بمعہ پینل/ رانا بابر یوسی چیئرمین بمعہ پینل/ جاوید مہر یوسی چیئرمین بمعہ پینل/ نئیر جمیل بھٹی سابقہ ناظم و دیگر سابقہ نامظیین میں ملک عابد حسین اعوان سابقہ ناظم ، چوہدری ارشد مہر سابقہ ناظم، ملک امین ناز سابقہ ناظم، سرور مغلسابقہ ناظم ، لالہ شاہد ہیروسابقہ ناظم، نیئر جمیل بھٹٰی سابقہ ناظم ،عزیز یونس کھوکھر سابقہ ناظم اور 50 سے سابقہ وائس ناظمین و کونسلر ز نے اپنے احباب کیساتھ پاکستان تحریک انصاف
میں شمولیت کا اعلان باقاعدہ پریس کانفرنس میں کر دیا اور علی اشرف مغل کی حمایت میں شانہ بشانہ چلنےکےعزم کااظہارکیا
این اے82 سے تعلق رکھنے والے 6 یوسی چیئرمینوں ،8 سابق ناظمین سمیت50 بلدیاتی نمائندوں نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی اور تحریک انصاف کے امیدواران کی باقاعدہ حمائت کا اعلان کردیا تحریک انصاف کے این اے82 میں امیدوار علی اشرف مغل ،امیدوار پی پی56 چوہدری طارق گجر ،امیدوار پی پی55 میاں ارقم خان ،امیدوار پی پی57 لالہ اسد اﷲ پاپا،سابق صدر چیمبر آف کامرس ملک ظہیر الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران یونین کونسلوں کے چیئرمینزملک وسیم باری ،طارق گجر ،صابر محمود علی بٹ ،رانا بابر مصطفی ،میاں سہیل ریاض ،جاوید مہر 8 سابق ناظمین ملک عابد اعوان ،ملک امین ناز ،چوہدری ارشد مہر ،عزیز یونس کھوکھر ،سرور مغل ،لالہ شاہد انصاری ،نیئر جمیل بلو بھٹی سمیت دیگر نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی اس کے علاوہ امیدوار پی پی56 ریاض جٹ ، علی شبیر مہر ،ملک محمد قاسم سمیت وائس چیئرمینز اور کونسلروں نے بھی پی ٹی آئی کے امیدواران کی حمائت کا اعلان کردیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار این اے82 علی اشرف مغل نے کہا کہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور مضبوط پوزیشن سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور ان کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں حلقہ این اے82 کے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے نمائندے پانچ سال غائب رہے اب عوام ان کے جھانسہ میں نہیں آئیں گے اور عمران خان کو کامیاب کروائیں گے ۔