پرائیویٹ سکولز کے 34000 سے زائد طلباء سرکاری سکولوں میں داخل ہو گئے | Pakistan Tehreek-e-Insaf

خیبر پختونخوا کی تعلیمی اصلاحات کے قابل ستائش نتائج سامنے آ رہے ہیں ، تعلیمی شعبے میں اقدامات پر ساری دنیا نے پختونخوا حکومت کو سراہا ہے  ، حکومت نے خصوصی طور پر سٹاف کی حاضری ، عمارات اور طلباء اور اساتذہ کی ماہانہ کارکردگی کو بہت غور کے ساتھ پرکھنا شروع کیا ، اسکے علاوہ پختونخوا اسمبلی نے پرائیویٹ سکولوں کو ریگولیٹ کرنے کا قانون بھی پاس کیا ہے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی جو کہ منسٹری آف ایلیمنٹری اینڈ سکندری ایجوکیشن کے ماتحت ہے ، اس نے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے لئے قوانین اور احاطے طے کئے ہیں ، خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیم کا بجٹ چار سالوں میں 61 ارب روپے سے 139 ارب روپے پر پہنچا کر دوسرے صوبوں کیلئے ایک اعلیٰ معیار قائم کیا ہے 

پختونخوا میں طلباء کی ایک بڑی تعداد نے پرائیویٹ سکولوں سے سرکاری سکولوں کا رخ کیا ہے ، جو تعداد 34000 سے زائد ہے کیونکہ ان کو سرکاری سکولوں میں ہی پرائیویٹ سکولوں سے بہتر تعلیم مل رہی ہے ، تحریک انصاف نے وعدہ کیا ، تحریک انصاف کرکے دکھا رہی ہے