پختونخوا پولیس نے رکشوں سے نشہ آور ،فحش اور اسلحے والے پوسٹر ہٹانے کا فیصلہ کرلیا | Pakistan Tehreek-e-Insaf

پشاور پولیس نے رکشوں سے  نشہ آور ،فحش اور  اسلحے والے پوسٹر ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے . جن رکشوں پر اس طرح کے پوسٹر ہیں ان کو شہر کے مختلف مقامات پر روکا جا رہا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے رکشا ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ ایسے پوسٹر رضا کارانہ طور پر ہٹا دیں ورنہ پھر پولیس کی جانب سے ہٹا دیے جائیں گے ، ایس ایس پی یاسر آفریدی نے کہا کہ اس مہم کا مقصد معاشرے کو اسلحے اور نشے کے کلچر سے بچانا ہے ، پولیس والے رکشہ ڈرائیورز کو ایسے پوسٹرز ہٹانے کا کہہ رہے ہیں اور ساتھ میں یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ان کی جگہ محب وطن یا پھر آگاہی پھیلانے والے پوسٹر لگائے جائیں 

شہری بھی اس مہم سے خاصے خوش نظر آ رہے ہیں اور پختونخوا پولیس پر اپنا اعتماد ظاہر کر رہے ہیں ، مختلف شعبوں کے ماہرین نے بھی اس اقدام کو سراہا ہے