
پختونخوا سے بم ڈسپوزل سکواڈ کی خاتون ممبر : رافیہ قسیم ، ایک 29 سالہ خاتون جو پاکستان کی پہلی بم ڈسپوزل سکواڈ ممبر ہیں . پختونخوا حکومت ایسی خواتین کی حوصلہ افزائی کا ارادہ رکھتی ہے . خواتین کی ترقی کے بغیر کوئی ملک حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کر سکتا . پختونخوا حکومت ان خواتین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو اپنے آپ پر یقین رکھتی ہیں اور ایسے شعبوں میں کام کرتی ہیں جو صرف مردوں سے منسلک سمجھے جاتے ہیں
پشاور نے پچھلے سالوں میں کئی بم دھماکے دیکھے ہیں . یہ 29 سالہ خاتون مردوں کی اکثریت والے شعبے میں کام کرکے اپنی صلاحیت کا لوہا منوا رہی ہیں . رافیہ قسیم پاکستان کی واحد خاتون ہیں جو بم ڈسپوزل سکواڈ میں شامل ہوئیں