نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ | Pakistan Tehreek-e-Insaf


1۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سمیت 10 بڑی جامعات کو پہلے مرحلے میں شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا جس سے سالانہ 256 ملین روپے کی بچت ہوگی۔

2۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے میں 7.2 ملین خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ مہیا کیے جا چکے ہیں۔

3۔ سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ بیٹر کاٹن انیشی ایٹو کے ساتھ اشتراک کے ذریعے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ماحول دوست اور منافع بخش کپاس کی پیداوار کی تربیت کا اہتمام کرے گا۔

4۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے مہینے بھر کے لئے منعقد ہونے والے سپرنگ فیسٹیول 2020 کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کا باضابطہ آغاز اتوار کے روز جیلانی پارک میں ڈاگ شو کے انعقاد سے ہوگا۔ 

5۔ صوبائی حکام نے ملتان سمیت صوبے بھر کی 9 مرکزی جیلوں اور انسداد دہشتگری کی عدالتوں میں ویڈیو کانفرنسنگ کے لئے ڈیجیٹل سازوسامان نصب کر دیا گیا۔

6۔ پوٹھوہار ریجن میں سیاحت کے فروغ کے لئے 2 منزلہ بس چلانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی۔

7۔ محکمہ زراعت پنجاب نے فصلوں کی 148 سے زائد اقسام کی کاشت و تجزیے کے طریقوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے جدید  ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ایک جدید ایریا فریم سامپلنگ سسٹم متعارف کروا دیا۔

8۔ پندرہواں سالانہ چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی فیسٹول اپنی تمام آب و تاب کے ساتھ انجام پذیر ہو گیا، غیر سرکاری نتائج کے مطابق دفاعی چیمپئن نادر مگسی نے میدان مار لیا۔

9۔ پنجاب حکومت نے نجی شعبے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کو نئے کیمپسز کے قیام اور اپنے اپنے چارٹر کی روشنی میں تعلیمی پروگراموں کی منظوری جیسے معاملات کو تیزی سے نمٹانے کے لئے نجی شعبے کی معاونت کا اعلان کر دیا۔

10۔ صوبائی حکومت نے سرکاری دفاتر میں موجود قیمتی پینٹنگز کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کا آغاز کر دیا، صوبے کے 36 اضلاع میں سرکاری دفاتر میں اربوں روپے مالیت کی قیمتی پینٹنگز موجود ہیں۔

ہفت روزہ گورننس رپورٹ (نیریٹو بلڈنگ سنٹر) 
15 تا 21 فروری 2020

1۔ احساس آمدن پروگرام کا باضابطہ آغاز، خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کو مویشی، رکشے اور زرعی اشیاء مہیا کی جائیں گی۔

2۔ وزیراعظم کے گزشتہ برس کیے گئے وعدے کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تمام مقابلے پاکستان میں منعقد ہوں گے۔

3۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے وعدے کے مطابق سول سروسز ریفارمز کی منظوری دے دی۔

4۔ صارفین کی سہولت کے لئے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے کنزیومر سپورٹ سنٹر کھول دیا۔

5۔ ٹیکس کی ادائیگی کی حوصلہ افزائی کے لئے سیالکوٹ میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو سیاستدانوں کی بجائے بڑے ٹیکس دہندگان کے ناموں سے منسوب کیا جائے گا۔

6۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس کا دورہِ پاکستان کامیابی سے مکمل، پاکستان میں قیام کے دوران معزز مہمان کی جانب سے قیام امن میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہنا اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کی پیشکش بلاشبہ بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

7۔کبڈی کی عالمی چیمپئن شپ میں پاکستان اپنے ازلی حریف بھارت کو شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا۔

8۔ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں افرادی قوت (لیبر فورس) میں خواتین کی تعداد میں بھارت کے برعکس اضافے کا رجحان ہے، حالیہ عشروں میں بھارتی افرادی قوت میں خواتین کی تعداد میں 1% کمی واقع ہوئی جبکہ پاکستان میں 2% اصافہ ہوا ہے۔

9۔ پاکستان میں فضا سے زمین پر مار کرنے رعد 2 کروز مزائل کا کامیابی سے تجربہ کر لیا، اس میزائل میں 600 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت ہے، اس کامیاب تجربے کے بعد پاکستان کی ناقابل تسخیر دفاعی میں مزید اضافہ ہوا۔

10۔ پاکستان میں بڑی صنعتی پیداوار بحالی کی راہ پر گامزن ہوگئی، 8 ماہ کے مسلسل زوال کے بعد دسمبر کے مہینے میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں نمو ریکارڈ کی گئی۔

ہفت روزہ گورننس رپورٹ (نیریٹو بلڈنگ سنٹر) 11 تا 17 جنوری 2020 

1. وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا، مہنگائی کے تدارک کیلئے متعلقہ وزارتوں سے مجوزہ حکمت عملی طلب کرلی۔ 

2. وادی نیلم میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ہنگامی بنیادوں پر امدادی کاموں کا آغاز،  متاثرہ آبادی کو خوراک، ادویات اور گرم کپڑوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری، امدادی سرگرمیوں کے جائزے کیلئے وزیراعظم کا بذات خود متاثرہ علاقوں کا دورہ۔ 

3. "نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے" کے پہلے مرحلے کیلئے 25 ارب روپے مختص۔ 

4. پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی 1.653 ملین شکایات میں سے 1.509 ملین (91.32%) 14 ماہ کے قلیل عرصے میں نمٹا دی گئیں۔ 

5. پاکستان میں آفات سے نمٹنے کی صلاحیت پختہ کرنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک اور ناروے 5 ملین ڈالرز کا سرمایہ فراہم کریں گے۔ 

6. وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر دھوکے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مالی امداد حاصل کرکے غریبوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کیخلاف انضباطی کارروائی کا آغاز، غریبوں کو لوٹنے والے ان افراد کے نام بھی منظر عام پر لائے جائیں گے۔ 

7. ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی افسرشاہی کی کارکردگی پرکھنے کے روایتی طریقہ کار یعنی "سالانہ تجزیاتی رپورٹ سسٹم" کو "کارکردگی کے کلیدی اشاریوں (کے پی آئیز)" کے معروضی نظام سے تبدیل کرنے کی تیاریاں۔ 

8. وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سال کے اختتام تک تمام وزارتوں میں ای-گورننس کا نظام لاگو کرے گی۔ 

9. وزیراعظم عمران خان نے 129,000 خالی آسامیوں کو پر کرنے کے احکامات صادر کردیے۔ 

10. صدر مملکت نے احتساب کے عمل میں وفاقی محتسب کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے عوام کو اس نظام کے تحت 60 روز میں حصول انصاف کی ترغیب دلائی۔ 

11. پاکستان ٹیکی کمیونیکیشن اتھارٹی میں شکایات کے ازالے کی شرح 94% ہے، کسی بھی سرکاری ادارے کی جانب سے شکایات نمٹانے کے حوالے سے یہ بلند ترین شرح ہے۔ 

12. وفاقی کابینہ نے "ایئر سیال" کے نام سے نئی ایئرلائین کی منظوری دے دی

ڈیلی رپورٹ 
(نیریٹو بلڈنگ سنٹر)
3 دسمبر 2019 

1. ایشیاء کی سب سے معتبر اور بڑی اشتہاری کانگرس "ایڈ ایشیاء"  کی 30 برس بعد پاکستان آمد کی تیاریاں، بھرپور خیر مقدم کیا جائے گا۔ 

2. پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان تک موٹروے کی تعمیر کا اعلان، لمبائی 339 کلومیٹر ہوگی۔ 

3. جنوبی ایشیائی کھیلوں کے جاری مقابلوں میں پاکستان کی کراٹے ٹیم نے 1 سونے، 2 چاندی اور 1 کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ 

4. 5 ماہ (جولائی تا نومبر 2019) کے دورانیے میں ایف بی آر کے ٹیکس ریونیو میں 17% اضافہ۔ 

5. رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 238% خالص اضافہ۔ 

6. رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73.5% کمی۔ 

ڈیلی رپورٹ 
(نیریٹو بلڈنگ سنٹر)
2 دسمبر 2019

1۔ نادرا کی جانب سے ضعیف اور بیمار شہریوں کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کا آغاز

2۔ نومبر میں بھی پاکستانی درآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں.  

3۔ پاکستان اور چین کے مابین آزاد تجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر یکم دسمبر سے عمل درامد کا آغاز۔ اس سے 313 پاکستانی مصنوعات کو زیرو ڈیوٹی پر چینی منڈیوں تک رسائی ملے گی۔

4۔ ایل این جی کی درآمد میں کمی کے لئے قطر سے ازسر نو بات چیت کا امکان۔

5۔ موڈیز نے نئی درجہ بندی کے تحت پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دے دیا۔ 

6۔ پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لئے عالمی بنک نے صوبائی تعاون سے 23 نئے مقامات کی نشاندہی کر دی۔

این بی سی (نیریٹو بلڈنگ سنٹر)  پاکستان الیکٹرک وہیکل پالیسی 

پالیسی کے اہداف: 

1. کاروں کیلئے ہدف: 2030 تک  نئی سیلز کا 30% جبکہ 2040 تک 90%۔ 

2۔ سیکنڈ اور تھرڈ وہیلرز کیلئے ہدف: 2030 تک نئی سیلز کا 50% جبکہ 2040 تک 90%. 

3. بسوں کیلئے ہدف: 2030 تک نئی سیلز کا 50% جبکہ 2040 تک 90%. 

4. ٹرکوں کیلئے ہدف: 2030 تک  نئی سیلز کا 30% جبکہ 2040 تک 90%۔

خریداروں کو حاصل مراعات: 

1. الیکٹرک وہیکل پر جی ایس ٹی کی شرح 1% جبکہ عام گاڑیوں پر 17% ہے۔ 

2. الیکٹرک وہیکلز کیلئے سستی بجلی۔ 
 
چارجنگ انفراسٹرکچر: 

1. چارجنگ کے سامان پر محض 1 فیصد درآمدی ڈیوٹی۔ 

2. چارجنگ سٹیشنز کیلئے سستی بجلی کی فراہمی۔ 

3. تمام بڑے شہروں میں ہر 3 مربع کلومیٹر میں ایک فاسٹ ڈی سی چارجنگ سٹیشن۔ 

5. موٹروے پر ہر 15-30 کلومیٹر پر فاسٹ ڈی سی چارجرز کی تنصیب۔ 

5. چارجنگ سٹیشنز کو قطعی طور پر بلاتعطل بجلی کے حامل فیڈرز کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ 

مینیوفیکچررز کیلئے دستیاب سہولیات: 

1. تمام گرین فیلڈ انوسٹمنٹس کا اطلاق الیکٹرک وہیکل مینوفیکچررز اور موجودہ ٹیکنالوجی کی حامل صنعتوں کو الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے والوں پر ہوتا ہے۔ 

2. مرکزی بنک ای وی مینوفیکچرنگ کیلئے سستے قرضوں کی پیشکش بھی کرے گا۔ 
 

(نیریٹو بلڈنگ سنٹر)
بریکنگ نیوز- پاکستان کا مالیاتی خسارہ 

پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کا مالیاتی خسارہ 13 سال کی کم ترین سطح تک آگیا!  

پاکستان کے پچھلے 13 برس کا مالیاتی خسارہ پہلی سہ ماہی (جولائی-ستمبر) میں، 

مجموعی قومی پیداوار کی مناسبت (%) سے 

2007-08 = 1.6 فیصد 
2008-09 = 1 فیصد 
2009-10 = 1.5 فیصد 
2010-11 = 1.6 فیصد 
2011-12 = 1.2 فیصد 
2012-13 = 1.2 فیصد 
2013-14 = 1.1 فیصد 
2014-15 = 1.2 فیصد 
2015-16 = 1.1 فیصد 
2016-17 = 1.4 فیصد 
2017-18 = 1.2 فیصد 
2018-19 = 1.4 فیصد 
2019-20 = 0.7 فیصد 
 

ڈیلی رپورٹ 
نیریٹو بلڈنگ سنٹر 
1 دسمبر 2019 

 

1. سویڈن کا جموں و کشمیر پر بھارت کو سخت پیغام، بھارت سے کشمیر میں عائد تمام پابندیاں فوری اٹھانے کا مطالبہ کردیا کشمیریوں کوساتھ ملاکرمعاملے کے فوری حل کی ضرورت پر زور۔ 

2. "نیا پاکستان منزلیں آسان" منصوبے کے تحت تحریک انصاف کی حکومت 15 ارب کے خطیر سرمائے سے 1236 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت جرے گی۔

3. ماحولیاتی تغیر میں کوڑے کرکٹ کے کردار میں کمی کی خاطر کی ای & اینگرو گروپ کراچی میں کوڑے سے بجلی بنانے والا پہلا منصوبہ لگائیں گے۔ 

4. 2020 کی ہہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان 1 ارب ڈالرز مالیت کے چینی پانڈا بانڈ جاری کرے گا۔ 

5. گلیات اور اسلام آباد کے مابین مسافت کم کرنے کیلئے اعلیٰ معیار کی چھانگلہ-اسلام آباد شاہراہ تعمیر کی جائے گی۔ 

6. تیز رفتاری کی حوصلہ شکنی کیلئے موٹرویز پر مقررہ رفتار سے تیز گاڑی چلانے پر جرمانہ کی رقم 750 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے کردی گئی۔  

7. شاہ اللہ دتہ اسلام آباد میں پہلا کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کھول دیا گیا۔ اس ماڈل کے تحت صحت عامہ کی تمام سہولیات کمپیوٹرائزڈ کی جائیں گی اور علاقے کے ہر فرد اور خاندان کے کوائف مرتب کئے جائیں گے۔

ڈیلی رپورٹ 
(نیریٹو بلڈنگ سنٹر)
29 نومبر 2019 

1. پاکستان کیساتھ تجارت کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لینے کیلئے امریکہ کی آئندہ برس 15 تجارتی وفود پاکستان بھیجنے کی منصوبہ بندی۔ 

2. پہلے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی منتقلی 10.28% اضافے کیساتھ 548.1 ملین ڈالرز ہوگئی۔ 

3. وفاقی دارالحکومت میں 60 بستروں پر مشتمل اپ گریڈیڈ مدر اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ 

4. پچھلے 10 ماہ کے دوران پشاور کی مصالحتی کونسل کو 7089 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 5273 کامیابی سے نمٹادی گئیں۔ 

5. کیوایس ایشیاء کی جانب سے سال 2020 کیلئے کی جانے والی جامعات کی درجہ بندی میں نسٹ کا مقام 4 درجے بڑھ گیا۔ 

6. چائنہ موبائل پاکستان نے لائسنس کی تجدید کی مد میں پی ٹی اے کو 120 ملین ڈالرز ادا کردیے۔ 

7. نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینیجمنٹ فنڈ نے گلگت بلتستان کی حکومت کیساتھ 1.6 ارب مالیت کے دو گرانٹس ایگریمنٹس پر دستخط کردیے۔ 

8. مشکلات کی شکار کمپنیوں کی بحالی کیلئے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کارپوریٹ ری ہیبلیٹیشن ریگولیشنز متعارف کروا دیے۔ 

9. حکومت کی جانب سے جدید خواص کی حامل توویرقی سٹیل فعال بنانے کے منصوبے پر نظرثانی۔ 2013 سے بند کارخانے کو چلانے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ۔ 

10. سی پیک کے تحت پہلے اقتصادی زون کا سنگ بنیاد 31 دسمبر 2019 سے قبل رکھنے کیلئے اسد عمر متحرک۔ 

11. زرمبادلہ کے ذخائر 15.58 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔ 

12. خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے گمشدہ بچوں کی تلاش میں معاون موبائل ایپلیکشن "میرا بچہ الرٹ" کا افتتاح کردیا۔ 

13. خیبرپختونخوا حکومت کا 2 ارب کے بلاسود قرضوں کے اجراء کے پروگرام پر غور۔ 

ڈیلی رپورٹ
(نیریٹو بلڈنگ سنٹر) 
28نومبر 2019

1۔ وزیراعظم کی جانب سے غربت کے خاتمے کے کلیدی پروگرام احساس کی چھتری تلے فنانشل اینکلوژن سٹریٹجی انشیٹو کا اجراء اس منصوبے میں احساس ۔ کفالت، ون وومن ون بنک اکائونٹ پالیسی، غیر رسمی کارکنان کے لئے بنک اکاؤنٹس، مزدور کا احساس اور دیہاڑی دار مزدوروں کی قرضوں اور چھوٹے قرضوں تک رسائی جیسے اقدامات شامل ہیں

2۔ مرکزی بنک کے مطابق صرف اس ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے مقامی کرنسی بانڈز میں 642.5 میلین ڈالرز کا سرمایہ جمع کروایا گیا ہے جو کہ گزشتہ 4 سالوں کے قرض (DEBT) میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے زیادہ ہے

3۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت مہز 15 روز میں 10 لاکھ درخواستیں موصول۔ 1 لاکھ 90 ہزار خواتین نے بھی قرض کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرائیں

4۔ جنوری تا جون 2019 کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق قومی ائیرلائن کی آمدن 2018 کے 65.7 ارب روپے سے 44 فیصد بڑھ کر 94.7 ارب روپے ہو گئی

5۔ نوجوان پاکستانی لڑکی ملک فیصل ظفر نے آسٹریا میں فگر سکیٹنگ کا عالمی مقابلہ جیت لیا

6۔ فیصل آباد ائیرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لئے خودکار چیک ان کیاسک متعارف کروا دئیے گئے

7۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان سے باہر ہوم سیریز نا کھیلنے کا فیصلہ۔
 

ڈیلی رپورٹ 
(نیریٹو بلڈنگ سنٹر)
26 نومبر 2019 

1. وزیراعظم نے "پاکستان کلین گرین انڈیکس" کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ پہلے فیز میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے 19 شہروں کی درجہ بندی کی جائے گی۔ 

2. بائیو ٹیکنالوجی کے حوالے سے برآمدات کو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 4% تک بڑھانے کیلئے پاکستان کا آئندہ 10 برس میں بائیو ٹیک ایکسپورٹس کو 20 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا فیصلہ۔ 

3. پاکستان جون 2020 تک ترکی کو سپر مشاق جہاز مہیا کرے گا۔ 

4. اسلام آباد کے بعد سیلف چیک ان کیاسک فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی نصب کی جائیں گی۔ اس اقدام سے مسافروں کی لمبی قطاریں مزید چھوٹی ہوجائیں گی اور انتظار کی زحمت کم ہوگی۔ 

5. ٹیلی کمیونیکیشن کی صنعت کے درآمدی اخراجات (امپورٹ بلز) میں کمی کی خاطر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی مقامی سطح پر سمز اور سمارٹ کارڈز کی تیاری کا انتظام کرے گی۔ 

6. سبز انقلاب کی حکمت عملی کے طور پر پاکستان لاہور اور کراچی میں برقی بسوں کا پہلا بیڑہ متعارف کروانے کیلئے تیار۔ 

7. پورٹ قاسم پر موجودہ ٹرمینلز کیساتھ آئندہ 2 برس میں مزید 2 ایل این جی ٹرمینلز تعمیر کئے جائیں گے۔ اس سے ملک کی موجودہ اور مستقبل میں پیش آنے والی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ 

8. حکومت پاکستان کا پرائیویٹ شپنگ لائین اور آپریشنز کیلئے مراعات کا اعلان، آئندہ 5 برس تک فیڈرل ڈیوٹیز عائد کی جائیں گی نہ ٹیکسز وصول کئے جائیں گے۔ ان مراعات سے خوابیدہ شپنگ انڈسڑی کو ازسر نو متحرک کرنے میں مدد ملے گی۔ 
 

ڈیلی رپورٹ 
(نیریٹو بلڈنگ سنٹر)
25 نومبر 2019 

1. وزیراعظم کی سادگی مہم کے نتیجے میں رواں مالی سال (20-2019) کی پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال (19-2018) کے اسی دورانیے کے مقابلے میں حکومتی اخراجات میں 9 ارب کی کمی۔ 

2. ملک کے صنعتی مرکز کراچی میں پانی اور ذرائع نقل و حمل میں بہتری کیلئے ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک (AIIB) نے 112 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی جس سے پاکستان کی اقتصادیات کے حوالے سے 4 کلیدی منصوبوں میں مجموعی سرمایہ کاری 512 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی۔ 

3. تاجروں کی پاکستان اور قطر کے مابین باسہولت آمد و رفت یقینی بنانے کیلئے کراچی اور اسلام آباد کے بعد قطر کا لاہور اور پشاور میں دو آپریشنل ویزہ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ۔ 

4. ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن (EOBI) کا محکمے میں شفافیت کیلئے آئندہ برس جنوری میں موبائل ایپلیکیشن کے اجراء کا فیصلہ۔ اس ایپلیکشن کے اجراء کے بعد ای او بی آئی خدمات فراہم کرنے والے ادارے کی شکل اختیار کرلے گا. 

5. پاکستان میں توانائی اور پٹرولیم کے شعبوں میں 130 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے صلاحیت موجود ہے چنانچہ چین، جاپان اور ڈنمارک جیسے ممالک سے سرمایہ کاری پاکستان کا رخ کرنے لگی ہے اور یہ ممالک یہاں اپنی پیداواری صلاحیت کی ازسرنو تشکیل میں مصروف ہیں۔ 

6. حکومت پاکستان ملک میں معاشی استحکام کے پیش نظر برآمدات بڑھانے اور درآمدات میں کمی لانے کیلئے پالیسی سازی پر تیار اور پراعتماد ہے۔

7. ایف بی آر کا بڑے ریٹیلرز اور شاپنگ مالز کو رجسٹریشن کے دائرہ کار میں لانے کیلئے خود کار  'پوائنٹ آف سیل' نظام متعارف کروانے کا فیصلہ۔ 

8. آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا۔ یہ ذخیرہ 90 برس تک ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہوگا۔ 

9. دودہائیوں میں پہلی مرتبہ کویت کی صف اول کی سستی ایئرلائین "جزیرہ ایئرویز" نے کراچی اور کویت کے مابین براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا۔ 

ڈیلی رپورٹ 
(نیریٹو بلڈنگ سنٹر)
24 نومبر 2019 

1. وزیراعظم کی جانب سے سکولوں اور اسپتالوں کی اپ گریڈیشن سمیت میانوالی کے عوام کیلئے سماجی بہبود کے منصوبے کا اعلان۔ 

2. وزیراعظم کی جانب سے معمولی جرائم میں ملوث 65 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی رہائی کی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری۔ 

3. این آئی ٹی بی آئندہ سال جون سے قبل تمام وفاقی سرکاری دفاتر کو ای-آفس میں منتقل کرنے کیلئے مرکزی کمیونیکیشن پلیٹ فارم تیار کرے گا۔ 

4. حکومت پنجاب صوبے بھر میں ای-روزگار کے 30 مراکز کے علاوہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور صوبائی وزارت امور نوجوانان کیساتھ اشتراک سے ای روزگار کے نئے مراکز قائم کرے گی۔ 

5. حکومت پنجاب صوبے میں کاروبار کے آغاز کیلئے ہنر مند طلبہ کیلئے آسان شرائط پر 6.3 ارب مالیت کی قرضہ سکیم متعارف کروائے گی۔ 

6. عالمی بنک کی جانب سے معاشی استحکام کے پیش نظر پاکستان کیلئے بجٹ سپورٹ کی بحالی کا اعلان۔ عالمی بنک نے بڑھتی ہوئی معاشی ناہمواریوں کے باعث 2017 میں یہ سپورٹ معطل کردی تھی۔ 

7. قومی ایئرلائن نے بیڑے میں توسیع کرتے ہوئے ایئربس 320 کو بھی شامل کرلیا جس سے ایئربسوں کی تعداد 12 جبکہ بیڑے میں موجود جہازوں کی مجموعی تعداد 34 تک پہنچ گئی۔ پی آئی اے 2020 میں مزید 3 جہازوں کو اپنے بیڑے میں شامل کرے گا۔ 

8. بازار حصص میں مسلسل تیزی کا رجحان جس کے باعث کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 824 پوائنٹس کا اضافہ۔ 

9. ٹی بلز میں ہونے والے مجموعی بیرونی سرمایہ کاری 1 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئی جس سے جولائی 2019 سے آج تک ٹی بلز میں ہونے والی مجموعی سرمایہ کاری 1072 ملین ڈالرز ہوگئی۔ 

10. پنجاب حکومت کی جانب سے انڈسٹریل ورکرز بل منظور۔ اس قانون سے مزدوروں کو بچیوں کی شادی کیلئے مالیات کی دستیابی کے ساتھ رہائش اور بچوں کی مفت تعلیم جیسے حقوق بھی میسر آئیں گے۔ 
 

این بی سی 
(نیریٹو بلڈنگ سنٹر)
مانیٹری رپورٹ 

مرکزی بنک کی جانب سے مالیاتی پالیسی برقرار 

وجوہات 

1. افراط زر کے حوالے سے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے آؤٹ لک میں کوئی تبدیلی نہیں۔ 

2. مرکزی بنک کے گورنر کا خیال ہے کہ ٹی بلز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی وجہ مارکیٹ بیسڈ شرح مبادلہ ہے۔ 

3. گورنر سٹیٹ بنک کا یہ بھی خیال ہے کہ ٹی بلز میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے صحت مند مقابلے کی فضا پیدا ہوگی اور بنک کے پاس نجی شعبے کیلئے زیادہ وسائل دستیاب ہوں گے۔

ڈیلی رپورٹ 
(نیریٹو بلڈنگ سنٹر)
22 نومبر 2019 

1. فضائی آلودگی کے تدارک کیلئے حکومت پاکستان کا ملک میں برقی بسیں متعارف کروانے کا فیصلہ۔ 

2. اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر کے زیر تسلط عوام کے حق خودارادیت کی توثیق کیلئے پاکستان کی جانب سے متعارف کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ 

3. معاشی استحکام کے حکومتی اقدامات کے باعث گزشتہ 3 ماہ میں پاکستان سٹاک ایکسچینج نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی صف اول کی منڈیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 

4. معیشت کی بہتری کے آثار نمایاں ہونے لگے اور حکومت نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے فارن پورٹ فولیو انوسٹمنٹ کی مد میں 240 ارب روپے جمع کر لئے۔

5. حکومت کا ملک میں توانائی کے شعبے میں 40 ارب ڈالرز تک کے انوسٹمنٹ پوٹینشل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 2030 تک نظام میں 30% قابل تجدید توانائی شامل کرنے اور پن بجلی کیساتھ ملاکر اسے قومی انرجی مکس کے 60-65% تک لے جانے کیلئے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی تنصیب کیلئے بولیاں طلب کرنے کا فیصلہ۔

۔6.  پاک-افغان سرحد کو طورخم کے مقام پر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے فیصلے کے نتیجے میں افغانستان بھیجی جانے والی برآمدات کا حجم 64% اضافے کیساتھ اگست کے 57 ملین ڈالرز کے مقابلے میں اکتوبر میں 95 ملین ڈالرز تک پہنچ گیا۔ 

7. قلت آب سے نمٹنے کی دیرپا حکمت عملی کے طور پر پنجاب حکومت کا جنوبی پنجاب میں پانی کے 2 چھوٹے ذخیرے تعمیر کرنے کا فیصلہ۔ 
 

ڈیلی رپورٹ 
(نیریٹو بلڈنگ سنٹر)
20 نومبر 2019 

1. آزاد تجارت کیلئے یکم دسمبر 2019 کو مؤثر ہونے والے پاکستان اور چین کے مابین معاہدے کے نتیجے میں پہلے سال برآمدات میں 500 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوگا۔ 

2. پبلک ٹرانسپورٹ کی ایپلیکیشن ایئرلفٹ اور حکومت پاکستان کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔ یہ کمپنی پاکستان کے نظام نقل و حمل میں برقی بسیں متعارف کروانے والی پہلی کمپنی بن جائے گی۔ 

3. ملک میں موجود قیمتوں کے نظام کو ادارہ جاتی ڈھانچے سے منسلک کرنے کیلئے وفاقی کابینہ نے پہلی قومی ٹیرف پالیسی کی منظوری دے دی۔ 

4. ڈنمارک کی حکومت کا ہائیبرڈ سورج کی روشنی (ہائیبرڈ سولر) اور ہوا سے چلنے والے بجلی گھروں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی کامیاب تنصیب کیلئے پاکستان کی معاونت کا اعلان۔ 

5. آل پاکستان انجمن تاجران کا اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے مصنوعی مہنگائی کے تدارک میں حکومت کا ہاتھ بٹانے کا فیصلہ۔ 

6. پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مالی سال کے اختتام پر بنکوں کی جانب سے زرعی شعبے کو دیے جانے والے قرض کا حجم 1 کھرب سے تجاوز کرگیا۔ 

7. مالی سال 2018 کے دوران انکم ٹیکس گوشواروں کی وصولی 2.68 ملین کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔ 

8. منفی پراپیگنڈے کے ازالے کیلئے حکومت پاکستان کا قبائلی اضلاع میں ایف ایم ریڈیوز کے اجراء کا فیصلہ۔ 

9. خطے میں سیاحت و ثقافت کے فروغ کیلئے مختلف اضلاع کی مقامی ثقافت اجاگر کی جائے گی اور اسکے لئے تمام قبائلی اضلاع میں ثقافتی میلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ 
 

ڈیلی رپورٹ 
(نیریٹو بلڈنگ سنٹر)
19 نومبر 2019 

1. پاکستان کا شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ، 659 کلوگرام تک کا وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

2. پاکستان کی پہلی انسداد سمگلنگ پالیسی تیار۔ 

3. پچھلے سال کے مقابلے میں ایف بی آر کی نمو میں 16% اضافہ۔ 

4۔ ٹائر بنانے والی چینی کمپنی پاکستان میں 100$ ملین کی سرمایہ کاری کیلئے تیار، سرمایہ کاری کا حجم 250$ ملین تک بڑھایا جائے گا۔ 

5. عرصہ دراز سے خسارے میں مبتلا معیشت بحالی کے راستے پر، 4 برس کے دوران اکتوبر 2019 میں پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹس 99$ ملین کا سرپلس۔

6. مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 238% اضافے کیساتھ 650$ ملین تک جاپہنچی۔ 

7. اپریل 2019 کے بعد سٹاک ایکسچینج 828 پوائنٹس کے بڑے اضافے کیساتھ 38,411 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 

ڈیلی رپورٹ 
(نیریٹو بلڈنگ سنٹر) 
18 نومبر 2019 

1. حال ہی میں طے پانے والے 11 ونڈ انرجی پراجیکٹس کی مجموعی استعداد 500 میگاواٹ ہوگی اور 700 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری سے سستی اور شفاف توانائی بطور اضافی فائدہ حاصل ہوگی۔ ان منصوبوں سے پیدا ہونے والی توانائی کی فی یونٹ قیمت مسلم لیگ نواز کی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ مائع قدرتی گیس (آر ایل این جی) کے 17 روپے کے مقابلے میں محض 6.5 روپے ہوگی۔ مسلم لیگ نواز نے سستی قابل تجدید توانائی کی بجائے مہنگی درآمد شدہ بجلی کو فروغ دیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے نون لیگ کی اس ناقص حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوئے قابل تجدید توانائی کے بند منصوبے از سر نو شروع کردیے ہیں۔ کم و بیش 3000 میگا واٹ استعداد کے یہ منصوبے مسلم لیگ نواز نے محض اس لئے بند کردیے کہ مہنگے آر ایل این جی سے چلنے والے منصوبے لگائے جاسکیں۔ 

2. ریلوے نے سیاحت کے فروغ کیلئے راولپنڈی میں بھاپ سے چلنے والی خصوصی سفاری ٹرین کا افتتاح کردیا۔ 

3. نوجوانوں کیلئے وزیراعظم کے پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے نیشنل انٹرنشپ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ 

4. قومی ایئرلائن امریکہ کیلئے براہ راست پروازوں کا سلسلہ اپریل 2020 سے شروع کرے گی۔ 

5. سیاحت کے فروغ کیلئے اٹلی پاکستان کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ 

6. سی پیک کے جزو کے طور پر گوادر شپ یارڈ کی تعمیر کیلئے وفاقی و بلوچستان حکومت ایک معاہدے پر متفق۔ 

ڈیلی رپورٹ 
(نیریٹو بلڈنگ سنٹر)
17 نومبر 2019

1. خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں تعلیم پر 22 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ 

2. سونے 100 روپے سستا ہوگیا۔ 

3. ڈچ ملکہ میکسیما فنانشل سروسز تک رسائی کے فروغ کیلئے 25 نومبر کو 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی۔ 

4. مالی سال 2020 کے ابتدائی 4 ماہ میں سیمنٹ کی برآمد میں 16.48% اضافہ۔ 

5. عالمی بنک کے انٹرنیشنل فنانس کوآپریشن نے پاکستان کے سپر سکس ونڈ پاور پراجیکٹ کیلئے 450 ملین ڈالرز کا سرمایہ مہیاکیا۔ 

6. ڈائی سین آٹو موبائلز آٹو موٹیو ڈیویلپمنٹ پالیسی کے تحت پاکستان میں کمرشل گاڑیاں جوڑنے کے سلسلے کا آغاز کرے گی۔ 

7. ایشیائی بنک کا دریائے کنہڑ پر 300 میگاواٹ استعداد کے پن بجلی کے منصوبے کا تجزیہ۔

8 بازار حصص میں تیزی کا رجحان 

9. ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے کراچی میں آئندہ برس چلائے جانے والے کراچی ماس ٹرانسپورٹ کیلئے 71 ملین ڈالرز کی منظوری۔ 

10. یورپی یونین کی جانب سے فاٹیف ایکشن پلان پر تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش۔ 

ڈیلی رپورٹ 
(نیریٹو بلڈنگ سنٹر)
16 نومبر 2019 

1. ہاکستان اقوام متحدہ کے روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کا سربراہ منتخب۔ 

2. انسداد منشیات فورس نے 19 ملزمان حراست میں لیکر 765 کلو منشیات برآمد کرلیں۔ 

3. پاکستان کیخلاف زہریلے پراپیگنڈے میں مصروف 265 سے زائد جعلی میڈیا اکاؤنٹس بے نقاب۔ 

4. نیب کے دعوے کے مطابق اسحقٰ ڈار کے بنک اکاؤنٹس سے 500 ملین واپس حاصل کروالئے گئے۔ 

5. پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکا راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے تیار ہے۔ 

6. پاکستان ٹائیفائیڈ کیخلاف کانجوگیٹ ویکسین متعارف کروانے والا پہلا ملک بن گیا۔ 

7. حکومتی سیکیورٹیز میں 711 ملین ڈالرز کی اضافی سرمایہ کاری۔ 

8. ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے ایف بی آر نے انکم ٹیکس جمع کروانے سے متعلق مطالعاتی ویڈیو جاری کردی۔ 

9. خواتین کو انکے حقوق، وظائف، نوکریوں اور دیگر مواقع سے آگاہی دینے کیلئے "بیٹی" نامی موبائل ایپلیکشن جاری۔ 

10. 144 عالمی کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ 2020 کیلئے پری لیمینری گولڈ کیٹیگری میں اپنا اندراج کروا لیا۔ 

11. پاکستان کے پیشہ ور فضائی ٹریفک کنٹرولر نے بھارتی ایئرلائن کی اومان جانے والے پرواز کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ 
 

این بی سی (نیریٹو بلڈنگ سنٹر) 
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان پر رپورٹ، اکتوبر 2019: 

1. ایس ای سی پی نے کمپنیوں کے اندراج کے تھکا دینے والا عمل آسان بنایا جس کے باعث کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 19% اضافہ ہوا۔ 

2. اکتوبر کے مہینے میں 1659 نئی کمپنیاں درج ہوئیں۔ 

3. نئی درج ہونے والی کمپنیوں میں سے 71% نے پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیوں کے طور پر اپنا اندراج کروایا، 26% نے سول پراپریٹائیٹ جبکہ 3% نے پبلک ان لسٹڈ، ایل ایل پی وغیرہ کے طور پر خود کو رجسٹرڈ کیا۔ 

4. 96% کمپنیوں نے اپنا برقی (آن لائین) اندراج کروایا اور انکے 98% غیرملکی مالکان نے بیرون ملک سے کوائف بھجوا کر اپنا اندراج کروایا۔ 

5. نیا اندراج کروانے والوں میں کلیدی نام ٹریڈنگ سیکٹر سے وابستہ کمپنیوں کا ہے جس سے وابستہ 288 کمپنیاں باضابطہ اندراج کے عمل کا حصہ بنیں۔ 

6. یورپ، شمالی امریکہ، آسٹریلیا، افریقہ اور خلیج کے سرمایہ کاروں کی جانب سے 42 نئی کمپنیوں میں بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزاء اطلاعات ہیں۔

7. نئے اندراج والی کمپنیوں میں سے سب سے زیادہ 618 اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ دوسرے نمبر پر 441 نے لاہور اور 289 نے کراچی میں اپنا اندراج کروایا۔ 

8. اندراج کے طریقہ کار میں سہولت اور آسانی کے باعث سیاحت، تعمیرات، تعلیم اور کارپوریٹ زراعت سے وابستہ کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ 
 

ڈیلی رپورٹ 
(نیریٹو بلٍنگ سنٹر)
14 نومبر 2019 

1. حکومت کا 140 غیر منافع بخش تنظیموں کے آڈٹ کا فیصلہ، 50 سے زائد تنظیموں کا فرانزک آڈٹ کیا جائے گا۔ 

2. قومی ایئرلائن کے بزنس پلان کیمطابق پی آئی اے نئے طیارے حاصل کرے گا جنہیں نئے روٹس پر چلایا جائے گا۔ 

3. حکومت کا ملک بھر میں یندو مندروں کی بحالی کا فیصلہ۔ 

4. پنجاب کے بڑے 5 شہروں میں گھروں کی دہلیز پر "قیمت پنجاب ایپلیکشن" کے ذریعے مفت سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کا آغاز۔ 

5. اکتوبر 2019 میں پنجاب کے انسداد بدعنوانی کے محکمے کی جانب سے 8.725 ارب روپے کی ریکارڈ رقم واپس حاصل کرلی گئی۔ 1829 شکایات نمٹائی گئیں اور 522 انکوائریاں مکمل کی گئیں۔ 

6. بیرونی سرمایہ کار 5ویں سیشن کے دوران لگاتار 1.22 ملین ڈالرز کے نیٹ انفلوز کیساتھ گاہکوں کا روپ دھارنے لگے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج422 پوائنٹس میں اضافے کیساتھ 37000 پوائنٹس  سے تجاوز کرگئی اور 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر جاکھڑی ہوئی۔ 

7. پاکستان میں مقامی سطح پر ٹائروں کی تیاری کیلئے پاکستانی اور چینی کمپنی کے مابین معاہدہ طے پاگیا جس کے نتیجے میں درآمدی ادائیگیوں میں کمی جبکہ برآمدات کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدن بڑھے گی۔ 

8. پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 170 منصوبے رواں مالی سال کے دوران مکمل کرنے کا فیصلہ۔ ان منصوبوں میں 38 میگا پراجیکٹس بھی شامل۔ 

9. ڈویلپرز کی عالمی کمیونٹی گیٹ ہب کے سال 2019 کے جائزے کے مطابق پاکستان اوپن سورس سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ میں تیزی دکھانے والے دس ممالک کی فہرست میں شامل یے۔ 

10. وفاقی حکومت کا سندھ حکومت کے حوالے کرنے سے پہلے 3 سال کراچی میں گرین لائین بس سروس چلانے کا فیصلہ۔ 

ڈیلی رپورٹ 
(نیشنل نیریٹو بلڈنگ سنٹر) 
13 نومبر 2019 

1. آلٹرنیٹ انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ (AEDB) نے 550 میگاواٹ صلاحیت کے حامل ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے 11 منصوبوں کی تعمیر کیلئے معاہدوں پر دستخط کردیے۔ 

2.قومی ایئرلائین (پی آئی اے) کا ماہانہ خسارہ 3 ارب سے کم ہوکر ڈیڑھ ارب رہ گیا۔ 

3. مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے وفاقی حکومت کا اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کے حوالے سے مربوط حکمت عملی وضع کرنے کیلئے سپیشل سیل کی تشکیل کا فیصلہ۔ 

4. ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 20% اضافہ۔ 

5. گوادر میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ اسپتال کی 24 ماہ میں تعمیر مکمل کرنے کے منصوبے پر چینی کمپنی نے کام کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ منصوبے پر 100 ملین ڈالرز کی لاگت آئے گی۔ 

6. اکتوبر میں ترسیلات زر 2 ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔ ستمبر 2019 کے مقابلے میں یہ مقدار 14.4% زیادہ ہے۔ 

7. نئے کاروباروں کے آغاز، کاٹیج انڈسٹری اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی افزائش میں معاونت کیلئے پنجاب حکومت کا قرضے کی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ۔ 

8. ملک میں موجود ہندو آبادی کے دیرینہ مطالبے پر کہ انکی عبادتگاہوں کو انکے لئے از سر نو کھولا جائے، حکومت پاکستان کا ملک بھر میں بند ہندو مندر کھولنے کا فیصلہ۔ 

9. پنجاب حکومت کا قصور میں عالمی معیار سے ہم آہنگ، سرمایہ کاری کیلئے یکساں پرکشش اور وباؤں سے آزاد لائیو سٹاک زون قائم کرنے کا فیصلہ۔ 

10. دریاؤں کے بہاؤ کی نگرانی اور سیلاب کی پیشگوئی کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے 5 دریاؤں پر ڈیجیٹل ٹیلی میٹری سسٹم نصب کردیا۔ 
 

ڈیلی رپورٹ 
(نیشنل نیریٹو بلڈنگ سنٹر)
12 نومبر 2019 
1. سٹیٹ بنک کے ذخائر میں 443 ملین ڈالرز کا اضافہ۔ 

2. متحدہ عرب امارات کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے پہلے "ایکسیسیبیلیٹی ایکسپو" کا انعقاد جس میں پاکستانی پلیٹ فارم پہلے 10 میں شامل۔ 

3. بھکر میں تھل یونیورسٹی بنائی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی۔ 

4.حکومت کا ٹیکسی سروسز کو ٹیکس کے دائرے میں شامل کرنے کا فیصلہ۔ 

5. 9 سال کے وقفے کے بعد پشاور میں 33ویں قومی کھیلوں کا آغاز۔ 

6. حکومت نے ترقیاتی کاموں کیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت 257 ارب روپے جاری کردیے۔ 

7. نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلا سیلف چیک ان کیاسک متعارف کروا دیا گیا۔ 

8. برآمدات کے فروغ کیلئے حکومت کا 200 ارب کے پیکیج کا اعلان۔ 

9. گردشی قرضوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے حکومت کا 250 ارب روپے اضافی مختص کرنے کا فیصلہ جو آئندہ چند ہفتوں میں مہنگائی کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ 

10. حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے اضافی 30 ارب مختص کردیے۔ 

11. مالی سال 2020 کی پہلی سہ ماہی کے دوران فارماسیوٹیکل کی برآمدات میں 12.3% اضافہ۔ گزشتہ برس جولائی-ستمبر کے دوران ہونے والی 49.3 ملین ڈالرز کی برآمدات رواں مالی سال جولائی-ستمبر کے دوران 54.4 ملین ڈالرز کی سطح تک پہنچیں۔ 

12. ہزارہ موٹروے کے شاہ مقصود سے مانسہرہ تک کے حصے کا افتتاح 15 نومبر کو کیا جائے گا۔ 

13. 15 برس میں پہلی مرتبہ بنگلہ دیش پاکستان سے پیاز منگوائے گا۔ 

14. جولائی تا نومبر کے دورانیے میں فارن پورٹ فولیو ٹریژری بل کی مد میں آنے والا سرمایہ 160 ملین ڈالرز کے اضافے کیساتھ 689 ملین ڈالرز تک پہنچ گیا۔ پہلی مرتبہ کوئی حکومت مقامی کرنسی پر مشتمل ٹی-بلز کے ذریعے سرمایہ کاری لانے میں کامیاب رہی ہے۔ 

15. پاکستان کی شرح نمو 3.3% کے طے شدہ ہدف سے تجاوز کرنے کے قوی امکانات روشن۔ 

16. پنجاب حکومت کا پہلی مرتبہ اجزاء کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے گھی کے نرخ مقرر کرنے کا فیصلہ۔ 

17. یکم اکتوبر سے 14.2% منافع کیساتھ ایکویٹی انڈیکس دنیا کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی منڈیوں میں پاکستان کے شمار کی خبر دینے لگا۔ 8.25% منافع کیساتھ پاکستان جولائی سے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 6 بہترین منڈیوں میں شامل ہے۔ 

18. 36,500 پوائنٹس سے تجاوز کرتے ہوئے سٹاک مارکیٹ انڈیکس (KSE-100) 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
 

این بی سی (نیریٹو بلڈنگ سنٹر)
عمران خان کے زیر نگرانی پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت 

• مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی PPP) 1141 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 1195 ارب ڈالرز ہوگئی۔ 

• تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال کے دوران افراط زر نون لیگ کی حکومت کے پہلے سال کے افراط زر یعنی 8.4% کے مقابلے میں 7.6% رہا۔ 

• مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایف بی آر کی جانب سے 30 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کئے گئے۔ 

• گزشتہ 1 برس کے دوران ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 8 لاکھ کا اضافہ۔ 

• 2018-19 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 32% یعنی 6 ارب ڈالرز کم ہوا جبکہ 2019 کے جولائی اگست کے دوران اس میں 55% کمی آئی۔ 

• ریونیو کلیکشن 15% بڑھی جبکہ ان لینڈ ٹیکس ریونیو میں 25% اضافہ ہوا۔ 

• سٹیٹ بنک آف پاکستان جمکے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 16 ارب ڈالرز کی سطح تک جاپہنچے۔ 

• جولائی تا اگست 2019 کے دوران پاکستان کی برآمدات میں 12% اضافہ ہوا۔ 
(الف) سوتی کپڑا 16.61% 
(ب) بیڈ لینن 8.18% 
(ج) تیار شدہ کپڑے 32.77% 
(د) کڑھائی/ بنائی یا اون وغیرہ سے تیار مصنوعات 15.52% 

• اگست 2019 میں تجارتی خسارہ 36% تک کم ہوکر 41 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ 

• 18-2017 کے ماہانہ 38 ارب کے مقابلے میں 19-2018 کے دوران گردشی قرضہ 26 ارب ماہانہ تک کم ہوا جبکہ اب یہ 12 ارب ماہانہ کی سطح پر ہے۔

• ترسیلات زر 10% اضافے کے ساتھ گزشتہ 4 برس کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ 

• مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کو فارن پورٹ فولیو سرمایہ کاری کی مد میں 346 ملین ڈالرز موصول۔ 

• گزشتہ 50 روز میں کراچی سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 4872 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ 

• عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کاروبار میں آسانی کیلئے اصلاحات متعارف کروانے والے صف اول کے 20 ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔ 

• عالمی بنک ہی کا ماننا ہے کہ پاکستان مقابلے کی فضا میں بہتری کے پیش نظر اصلاحات کے نفاذ کے ذریعے بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پاکر معیشت کو استحکام کی راہ پر ڈالنے میں کامیاب رہا ہے۔ پاکستانی معیشت بحالی کے نشان واضح کرنا شروع ہوگئی ہے کیونکہ مالی نظم و ضبط اور بچت کے ذریعے ڈھانچہ جاتی کمزوریوں پر توجہ دینے کی حکومتی کاوشیں رنگ لانے لگی ہیں۔ 

• عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت ایک نئے آغاز کی جانب پیش قدمی کررہی ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے ایڈجسٹ کررہا ہے۔ شرح مبادلہ کے حوالے سے غیر یقینی کی کیفیت ختم ہوئی ہے اور محصولات کی وصولیوں میں قابل ذکر بہتری دیکھی جاسکتی ہے۔ نتیجتاً آئندہ ہفتوں کے دوران افراط زر یا مہنگائی کم ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ 
 

این بی سی (نیریٹو بلڈنگ سنٹر)
عمران خان کے زیر نگرانی پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت 

• مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی PPP) 1141 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 1195 ارب ڈالرز ہوگئی۔ 

• تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال کے دوران افراط زر 7.6% جو کہ 10 برس کے دوران اوسط افراط زر 8.4% سے بھی کم ہے. 

• مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایف بی آر کی جانب سے 30 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کئے گئے جبکہ گزشتہ 1 برس کے دوران ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 8 لاکھ کا اضافہ۔ 

• 2018-19 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 32% یعنی 6 ارب ڈالرز کم ہوا جبکہ 2019 کے جولائی اگست کے دوران اس میں 55% کمی آئی۔ 

• ریونیو کلیکشن 15% بڑھی جبکہ ان لینڈ ٹیکس ریونیو میں 25% اضافہ ہوا۔ 

• سٹیٹ بنک آف پاکستان جمکے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 16 ارب ڈالرز کی سطح تک جاپہنچے۔ 

• جولائی تا اگست 2019 کے دوران پاکستان کی برآمدات میں 12% اضافہ ہوا۔ 
(الف) کاٹن کا کپڑا 16.61% 
(ب) بیڈ ویئر 8.18% 
(ج) تیار شدہ کپڑے 32.77% 
(د) کڑھائی/ بنائی یا اون وغیرہ سے تیار مصنوعات 15.52% 

• اگست 2019 میں تجارتی خسارہ 36% تک کم ہوکر 41 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ 

• 18-2017 کے ماہانہ 38 ارب کے مقابلے میں 19-2018 کے دوران گردشی قرضہ 26 ارب ماہانہ تک کم ہوا جبکہ اب یہ 12 ارب ماہانہ کی سطح پر ہے۔

• ترسیلات زر 10% اضافے کے ساتھ گزشتہ 4 برس کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ 

• مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کو فارن پورٹ فولیو سرمایہ کاری کی مد میں 346 ملین ڈالرز موصول۔ 

• گزشتہ 50 روز میں کراچی سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 4872 پوائنٹس کا اضافہ۔ 

• عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کاروبار میں آسانی کیلئے اصلاحات متعارف کروانے والے صف اول کے 20 ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔ 

• عالمی بنک ہی کا ماننا ہے کہ پاکستان مقابلے کی فضا میں بہتری کے پیش نظر اصلاحات کے نفاذ کے ذریعے بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پاکر معیشت کو استحکام کی راہ پر ڈالنے میں کامیاب رہا ہے۔ پاکستانی معیشت بحالی کے نشان واضح کرنا شروع ہوگئی ہے کیونکہ مالی نظم و ضبط اور بچت کے ذریعے ڈھانچہ جاتی کمزوریوں پر توجہ دینے کی حکومتی کاوشیں رنگ لانے لگی ہیں۔ 

• عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت ایک نئے آغاز کی جانب پیش قدمی کررہی ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے ایڈجسٹ کررہا ہے۔ شرح مبادلہ کے حوالے سے غیر یقینی کی کیفیت ختم ہوئی ہے اور محصولات کی وصولیوں میں قابل ذکر بہتری دیکھی جاسکتی ہے۔ نتیجتاً آئندہ ہفتوں کے دوران افراط زر یا مہنگائی کم ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ 
 

این بی سی (نیریٹو بلڈنگ سنٹر)
عمران خان کے زیر نگرانی پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت 

• مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی PPP) 1141 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 1195 ارب ڈالرز ہوگئی۔ 

• تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال کے دوران افراط زر 7.6% جو کہ 10 برس کے دوران اوسط افراط زر 8.4% سے بھی کم ہے. 

• مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایف بی آر کی جانب سے 30 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کئے گئے جبکہ گزشتہ 1 برس کے دوران ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 8 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ 

• 2018-19 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 32% یعنی 6 ارب ڈالرز کم ہوا جبکہ 2019 کے جولائی اگست کے دوران اس میں 55% کمی آئی۔ 

• ریونیو کلیکشن 15% بڑھی جبکہ ان لینڈ ٹیکس ریونیو میں 25% اضافہ ہوا۔ 

• سٹیٹ بنک آف پاکستان جمکے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 16 ارب ڈالرز کی سطح تک جاپہنچے۔ 

• جولائی تا اگست 2019 کے دوران پاکستان کی برآمدات میں 12% اضافہ ہوا۔ 
(الف) کاٹن کا کپڑا 16.61% 
(ب) بیڈ ویئر 8.18% 
(ج) تیار شدہ کپڑے 32.77% 
(د) کڑھائی/ بنائی یا اون وغیرہ سے تیار مصنوعات 15.52% 

• اگست 2019 میں تجارتی خسارہ 36% تک کم ہوکر 41 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ 

• 18-2017 کے ماہانہ 38 ارب کے مقابلے میں 19-2018 کے دوران گردشی قرضہ 26 ارب ماہانہ تک کم ہوا جبکہ اب یہ 12 ارب ماہانہ کی سطح پر ہے۔

• ترسیلات زر 10% اضافے کے ساتھ گزشتہ 4 برس کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ 

• مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کو فارن پورٹ فولیو سرمایہ کاری کی مد میں 346 ملین ڈالرز موصول۔ 

• گزشتہ 50 روز میں کراچی سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 4872 پوائنٹس کا اضافہ۔ 

• عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کاروبار میں آسانی کیلئے اصلاحات متعارف کروانے والے صف اول کے 20 ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔ 

• عالمی بنک ہی کا ماننا ہے کہ پاکستان مقابلے کی فضا میں بہتری کے پیش نظر اصلاحات کے نفاذ کے ذریعے بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پاکر معیشت کو استحکام کی راہ پر ڈالنے میں کامیاب رہا ہے۔ پاکستانی معیشت بحالی کے نشان واضح کرنا شروع ہوگئی ہے کیونکہ مالی نظم و ضبط اور بچت کے ذریعے ڈھانچہ جاتی کمزوریوں پر توجہ دینے کی حکومتی کاوشیں رنگ لانے لگی ہیں۔ 

• عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت ایک نئے آغاز کی جانب پیش قدمی کررہی ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے ایڈجسٹ کررہا ہے۔ شرح مبادلہ کے حوالے سے غیر یقینی کی کیفیت ختم ہوئی ہے اور محصولات کی وصولیوں میں قابل ذکر بہتری دیکھی جاسکتی ہے۔ نتیجتاً آئندہ ہفتوں کے دوران افراط زر یا مہنگائی کم ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ 
 

NBC - BRT FACTS. 

۱- بی آر ٹی تکمیل کی مدت 
پہلے دن سے ہی 31 دسمبر 2021 طے تھی۔ کنٹریکٹ میں بھی مدت تکمیل میں ردوبدل نہی کیا گیا تاہم کے پی حکومت کی کوشش ہے کہ بی آر ٹی کو طے شدہ وقت سے پہلے مکمل کیا جا سکے۔ 

۲- بی آر ٹی کی لاگت ہمیشہ ہی 587 ملین ڈالر رہی اور اس میں کبھی بھی ردوبدل نہی ہوا۔ تاہم ڈالر ریٹ بڑھنے سے 3.6 ارب روپیہ اضافی ملا جس کو پراجیکٹ کے استعمال میں لانے کے لئیے اجازت کی ضرورت تھی۔ 

آپ یہاں سے اندازہ لگائیے کہ کیسے بی آر ٹی کے معاملے پر غلط معلومات پھیلائی جا رہی تھیں اور ہمیں حقائق کے ذریعے ان کا تدارک کرنا ہو گا۔

ڈیلی رپورٹ 
(نیریٹو بلڈنگ سنٹر)
7 نومبر 2019 

1. کیا (KIA) موٹرز کی جانب 20 ارب روپے سے پاکستان میں کارخانے کی تعمیر۔ یہ کارخانہ ڈیڑھ برس کی ریکارڈ مدت میں مکمل۔ 

2. ڈی جی خان اور ژوب کیلئے ہائی وے پراجیکٹ کی منظوری 

3. سوات ایکسپریس وے منصوبہ بھی سی پیک میں شامل 

4. کوہاٹ، ڈی آئی خان موٹروے چترال سے گلگت بلتستان تک سی پیک کا حصہ بنا دیا گیا۔ 

5. نکنڈی، ماشاخیل تربت ہائی وے، میر پور-مظفر آباد- مانسہرہ روڈ کی منظوری 

6. بلوچستان میں زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک کا صوبے میں پانے کے منصوبوں کی بحالی و توسیع کیلئے سرمائے کی فراہمی کا فیصلہ۔ یہ پیسہ سری توی ڈیم سمیت ژوب اور دریائے ملا سے منسلک آب پاشی کی 10 سکیموں پر صرف کیا جائے گا۔ 

7. سیکیرٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان میں جدت و ٹیکانالوجی کے فروغ کیلئے خصوصی "سٹارٹ اپ" پورٹل جاری کردیا۔ 

8. چولستان، تھل، ڈی جی خان اور راجن پور سمیت جنوبی پنجاب کے 10800 سکولوں کو شمسی توانائی مہیا کی جائے گی۔ 

9. پاکستان کے تین لکھاری، بپسی سدھوا، محسن حامد اور کاملہ شمسی بی بی سی کے 100 دنیا ساز ناول نگاروں کی فہرست میں شامل۔ 

10. 550 میگاواٹ استعداد کے حامل ونڈ انرجی کے 11 منصوبے اے ای ڈی بی سے منظور۔ 

 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 6نومبر 2019


1. 115 کلومیٹر کے کھاریاں-راولپنڈی موٹروے کی فزیبیلیٹی کیلئے ٹینڈر کااعلان کردیا گیا۔ 

2. 91 کلومیٹر کی سیالکوٹ-لاہور موٹروے تکمیل کے قریب ہے جسے کھاریاں کینٹ (گجرات) تک توسیع دی جائے گی۔ 

3. شہری کی شکایت پر غفلت کے مرتکب اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) لاہور کیخلاف انضباطی کارروائی۔ 

4. پنجاب کے وزیرتعلیم کا عدالتی احکامات کی روشنی میں واجبات میں کمی نہ کرنے والے نجی سکولوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ۔ نجی سکولوں کی رجسٹریشن معطل کی جائے گی جبکہ اگلے مرحلے میں انہیں مکمل طور پر سیل کردیا جائے گا۔ 

5. وفاقی حکومت نے 30% گاڑیوں کی برقی ایندھن پر منتقلی اور 3000 بند سی این جی سٹیشنز کو برقی کاروں کی چارجنگ میں تبدیل کرنے کیلئے الیکٹرک موٹر وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی۔ اس سے تیل کے درآمدی بلوں میں کمی میں مدد ملے گی اور گاڑیوں سے خارج ہونے والی گرین ہاؤس گیسوں کی موجودہ مقدار میں 40% کمی آئے گی۔ 

6. پروازوں کی بکنگ اور دیگر معلومات کیلئے قومی ایئرلائن نے موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا دی۔ 

7. اظہار تشکر کیلئے بھارتی شہر امرتسر میں وزیراعظم عمران خان کی تصویروں سے مزین بل بورڈز آویزاں۔ عمران خان نے سرحد پار لوگوں کے دل بھی جیت لئے۔ 

8. سی ڈی اے کی تنظیم نو کا منصوبہ 3 ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ 

9. وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو بارش کے باعث دھرنے کے مقام کا دورہ کرنے اور شرکاء کو امداد فراہم کرنے کے احکامات دے دیے

این بی سی - احساس سکالرشپ پروگرام 
• کم آمدن والے گھرانوں کے طلبہ و طالبات کو سالانہ وظائف مہیا کئے جائیں گے۔ 

• ان وظائف کے ذریعے طلبہ کو مکمل تعلیمی و رہائشی اخراجات فراہم کئے جائیں گے۔ ( 40,000 روپے سالانہ) 

• 45000 روپے ماہانہ کی گھریلو آمدن والے طلبہ و طالبات جو کسی سرکاری یونیورسٹی میں کسی بھی انڈرگریجوایٹ پروگرام میں داخل ہیں، درخواست دینے کے اہل ہیں۔ 

• کم از کم 50% وظائف طالبات کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ 

• وظائف کی فراہمی کیلئے طلبہ وطالبات کا انتخاب مکمل طور پر قابلیت و اہلیت، یعنی درخواست گزار کی تعلیمی کارکردگی اور گھریلو آمدن کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ 

• قابلیت و اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے سرکاری جامعات میں زیرتعلیم  طلبہ و طالبات وظیفے کیلئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ 

• اگر کوئی طالب علم حوصلہ افزاء تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو پروگرام کی تکمیل تک اسے وظیفے کی فراہمی جاری رہے گی۔ 

• یہ وظائف شعبہ تعلیم میں دیے جانے والے دیگر وظائف سے یوں مختلف ہیں کہ انہیں خاص طور پر نادار گھرانوں کے طلبہ و طالبات کیلئے تیار اور مختص کیا گیا ہے۔ 

• اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے 14 برس میں مجموعی طور پر 30 ہزار وظائف دیے جبکہ اس سکیم کے تحت ہر سال 50 ہزار طلبہ و طالبات کو وظائف مہیا کئے جائیں گے۔ 

• اس پروگرام کیلئے سالانہ 5 ارب روپے مہیا کئے جائیں گے۔ 

• تعلیمی اخراجات براہ راست جامعات کو منتقل کئے جائیں گے جبکہ رہائشی اخراجات کے رقوم ضروری تصدیق کے بعد طلبہ و طالبات کے بنک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔ 

• ان وظائف کی تمام ضروری تفصیلات احساس پروگرام اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی سرکاری ویب سائیٹ پر دستیاب ہوں گی۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 5نومبر 2019
1. وزیراعظم نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انڈرگریجوایٹ پروگرام کا افتتاح کردیا جس کےتحت 50,000 سالانہ کی شرح سے آئندہ 4 برس میں 2 لاکھ تعلیمی وظائف دیے جائیں گے۔ 

2. چند ماہ میں پاکستان کے بازار حصص میں 23% بہتری آئی۔ انڈیکس 4 ماہ میں پہلی مرتبہ 35000 پوائنٹس سے آگے نکل گئی۔ 

3. صدر اردگان کی مدد سے تحریک انصاف کی حکومت نے کامیابی سے کارکے تنازعہ حل کرتے ہوئے آئی سی ایس آئی ڈی کی جانب سے عائد کردہ 1.2ارب ڈالرز جرمانے کی رقم بچا لی۔ 

4. حکومت کا خود کفالت کے حصول اور تیل کے درآمدی بلوں میں کمی کے پیش نظر تقریباً 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ۔ 

5. 2019 کے پہلے 9 ماہ کے دوران نیشنل بنک نے 16.33 ارب کا منافع کمایا۔ 

6. موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال اسی دورانیے کے مقابلے میں کٹلری کی برآمد میں 19% اضافہ۔ 

7. سی پیک پاور پراجیکٹ کی 2022 کے اختتام تک تکمیل کی متوقع ہے اور اس سے گوادر کی بندرگاہ کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 4نومبر 2019
1. سال 2019 کیلئے لاہور کو دنیا کے 66 'یونیسکو تخلیقی شہروں' کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ 

2. وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر 1245 پاکستانی قیدی سعودی قید خانوں سے آزاد۔ 

3. حکومت پنجاب کی جانب سے گھریلو ملازمین کے اندراج کیلئے موبائل ایپلیکیشن کا اجراء۔

4. ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کیلئے  ایل این جی کی پہلی پرائیویٹ کھیپ ممکنہ طور پر مہینے کے اختتام پر پاکستان پہنچے گی۔ 

5. ملک بھر میں نوجوانوں کو سماجی و معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے پرائم منسٹر یوتھ افیئرز پروگرام اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کے تحت "سکل فار آل" پروگرام کے اجراء کی منصوبہ بندی۔ 

6. پاکستانی مصنوعات کی برآمد کے فروغ کیلئے 35 پاکستانی کمپنیاں شنگھائی میں منعقدہ چائنہ امپورٹ ایکسپو میں شرکت کریں گی۔ 

7. عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کا حکومت پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کی افادیت کا اعتراف۔ سال 2019 کی فچ ریٹنگ کے مطابق پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی اور بیرونی قرضوں پر انحصار کم کرتے ہوئے پائیدار ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ 

8. پنجاب حکومت کا پٹواریوں کی جگہ ویلیج افسران کی تعیناتی کا فیصلہ جس کے لئے جدید تربیت کے بعد قابلیت کے حامل نوجوانوں کو مقرر کیا جائے گا۔ 

9. نصاب کی تیاری، ٹرینرز اور ٹرینیز کی تربیت اور بیوٹیشنز اور ٹیلرنگ کے شعبوں میں بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت کی فراہمی کیلئے ٹیوٹا پنجاب اور پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط۔ 

10. گزشتہ برس کے 106 ارب کے مقابلے میں منصوبہ بندی کمیشن کی انہی منصوبوں کیلئے 257 ارب کے اجراء کی منظوری۔ 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 3نومبر 2019

1. مالی سال 2019-20 کے پہلے 4 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 33.5% کی قابل ذکر کمی۔ 

2. ایف بی آر چینی، سیمنٹ، کھادوں اور مشروبات کی پیداوار اور کھپت کی نگرانی (Electronically) کرے گا جس سے سیلز ٹیکس کی مد میں 20 سے 30 ارب اضافی آمدن ہوگی۔ 

3. عالمی بنک کے گروپ صدر ڈیوڈ مالپس کی جانب سے سماج کے نچلے طبقے کیلئے احساس پروگرام کے ایجنڈے کی تحسین۔ 

4. جرمن ڈیویلپر بلوچستان میں 50 میگاواٹ صلاحیت کے حامل شمسی توانائی کی تنصیب میں 57 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔ 

5. گیلپ کے سروے کے مطابق 72% پاکستانی پاکستان میں اپنی زندگیوں سے خوش ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت پراعتماد کرتے ہیں۔

6. کویت ایئرویز مثبت اشاریوں کیساتھ مارکیٹ سے بھرپور استفادے کیلئے کراچی سے 19 برس بعد پروازوں کا آغاز کردیا۔ 

7. سیاحت کے فروغ کیلئے بلوچستان حکومت ساحل کو سیاحتی مقام کی صورت دے گی۔ 

8. پاکستان اور چین کا سی پیک کے تحت اربوں ڈالرز کے میگا پراجیکٹس کو حتمی شکل دینے پر اتفاق۔ 

9. پنجاب حکومت کا 10 سالہ "Train to Recruit Programme" شروع کرنے کا فیصلہ جس کے نتیجے میں 5 برس میں 70،000 انجینئرز کو روزگار میسر آئے گا۔ 

10. مالی سال 2020 کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمد میں 16.48% کا اضافہ۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 2نومبر 2019


1. ہسپانوی سپر مارکیٹ کمپنی "Condis" نے ایم ایم عالم روڈ لاہور میں اپنا پہلا سٹور کھول لیا۔ یہ پاکستان میں 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔ 

2. مالی سال 20 کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی درآمدات میں 14% اضافہ۔ 

3. مارکیٹ میں طلب و رسد کے مابین توازن قائم رکھنے کیلئے خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کو 650،000 ٹن گندم فراہم۔ 

4. سی این جی صنعتی کنکشنشنز پر سے 8 سال بعد پابندی ہٹا لی گئی۔ اس فیصلے کے بعد سی این جی سیکٹر کو نئی اٹھان ملے گی۔ فضائی آلودگی میں کمی کے ساتھ اس سے تیل کے برآمدی بلوں میں کم و بیش1 ارب ڈالرز کی بچت بھی متوقع ہے۔ 

5. وزیراعظم کی جانب سے بدسلوکی کے مرتکب اسلام آباد ایئرپورٹ حکام کی معطلی کے احکامات جاری۔ 

6. خواتین ٹی ٹونٹی میں پاکستان کا بنگلہ دیش کو وائیٹ واش۔ 

7. کرتارپور آنے والے سکھ زائرین کیلئے ویزہ اور رجسٹریشن کی بندشیں ہٹا دی گئیں۔ 

8. عالمی مالیاتی بنک کے مطابق وہ 20 ممالک جو آئندہ 5 برس میں عالمی معیشت کی کمان کریں گے وہ ہیں؛ مصر، میکسیکو، پاکستان، سعودی عرب، جنوبی کوریا، ملائیشیا اور بنگلہ دیش۔ 

این بی سی (نیشنل نیریٹو بلڈنگ سنٹر) - کرتار پور راہداری.  

• کرتارپور میں گوردوارہ دربار صاحب کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر 2019 کو بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کیا جائے گا۔ 

• خطے میں امن کی جانب پیش قدمی کے عملی اظہار کے طور پر وزیراعظم عمران کی خصوصی ہدایت پر اس منصوبے کا آغاز کیا گیا۔ 

• منصوبے کی تعمیر پر اٹھنے والے تمام اخراجات حکومت پاکستان نے ادا کئے اور اسے سکھ برادری کی خدمت میں ہدیتاً پیش کیا۔

• پاکستانی اور بھارتی حکام کے مابین طے پائے جانے والے معاہدے کی رو سے منصوبے کو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ 

• ابتدائی مرحلے پر پل اور سرنگ سمیت عمارت کھڑی کی گئی ہے۔ 

• دوسرے مرحلے میں عمارت میں توسیع کے ساتھ زیادہ سے زیادہ یاتریوں کی رہائش کیلئے ہوٹل اور رہائشگاہیں تعمیر کی جائے اور زائرین کی سہولت کیلئے بازار بھی قائم کیا جائے گا۔ 

• کرتار پور منصوبے کیلئے 800 ایکڑ اراضی مختص کی گئی جس میں سے 104 ایکڑ مرکزی عمارت اور اسکے صحن کیلئے استعمال کی جارہی ہے، 36 ایکڑ شجرکاری، پھلوں کے باغات اور سبزیوں یا دیگر فصلوں کیلئے وقف ہے جبکہ بقیہ پل، سرنگوں اور راہداریوں کیلئے استعمال میں لائی گئی ہے۔ 

• اس سے پہلے گرودوارہ محض 4 ایکڑ تک محدود تھا۔ 

• یاترہ کیلئے ویزہ درکارنہیں ہوگا۔ بھارت کے سکھ یاتریوں کو پاسپورٹ ہمراہ لانے کی زحمت گوارا نہیں کرنا ہوگی اور پاکستان میں داخلے کیلئے محض درست اور قابل اعتماد شناخت ہی کافی ہوگی۔ 

• بھارتی یاتری سرحد پر موصول کئے جائیں گے جہاں سے انہیں بائیومیٹرک اندراج کیلئے ٹرمینل لایا جائے گا جنہیں بعد میں بسوں کے ذریعے گردوارے منتقل کیا جائے گا۔ 

• ایسے یاتری جو پیدل گردوارہ جانا چاہتے ہیں انکے لئے الگ راہداریاں تعمیر کی گئی ہیں جن پر جگہ جگہ جائے آرام بھی مہیا کی گئی ہیں۔ 

• گردوارے کے داخلی مقامات پر تجوریاں مہیا کی جارہی ہیں جن میں یاتری اپنا سامان محفوظ بنا سکیں گے۔ 

• مرکزی گردوارے میں جگہ کی قلت کے پیش نظر ایک اضافی دیوان بھی تعمیر کیا گیا ہے تاکہ رہ جانے والے یاتریوں کو مناجات و عبادت کیلئے جگہ مہیا کی جاسکے۔ 

• تعلیم و آگہی کے مقاصد کے پیش نظر ایک کتب خانہ اور ایک عجوبہ خانہ بھی تعمیر کیا گیا ہے جو نوادرات اور تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا۔ 

• گردوارے میں ایک بڑا مہمان خانہ بھی تعمیر کیا گیا ہے جس میں یاتریوں کیلئے شب بسری یا قیام کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ 

• گردوارے کیساتھ ایک بڑا لنگر خانہ بھی تعمیر کیا گیا ہے جو ِباآسانی ایک وقت میں دو اڑھائی ہزار یاتریوں کو کھانا مہیا کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔ 

• گردوارے کے باہر قائم سبزیوں اور پھلوں کے کھیت اور باغات گردوارے کی غذائی ضروریات پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ 

• جذبہ خیرسگالی کے طور پر لنگرخانہ ابتدائی 10 ایام کے دوران یاتریوں کو مفت کھانا فراہم کرے گا۔ 

• گردوارے میں بیت الخلاء کی تعمیر کیساتھ فلٹریشن سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے اور خواتین یاتریوں کیلئے الگ بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں۔ 

• طے شدہ معاہدے کی رو سے ابتدائی مرحلے میں بھارتی یاتری دن میں اپنی یاترہ مکمل کرکے شام کو واپس لوٹ جانے کے پابند ہوں گے۔ 

• دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری نے کرتارپور راہداری کے افتتاح کا نہایت مثبت انداز میں خیر مقدم کیا ہے۔ 

• شروع میں بھارت سے یومیہ 500 یاتریوں کی آمد کا تخمینہ تھا تاہم راہداری کے افتتاح سے قبل ہی یہ تعداد 5000 سے تجاوز کرچکی ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ سکھ یاتری اپنے مرکز عقیدت و جائے عبادت کی یاترہ کی خواہش کا اظہار کررہے ہیں۔ 

•یاتریوں کی سہولت کیلئے گائیڈز تعینات کئے جارہے ہیں، انتظامی عملہ بھی دن بھر موجود رہے گا اور ہیلپ ڈیسکس بھی قائم کئے جارہے ہیں۔ 

• یاتریوں کی کثرت کے پیش نظر عارضی قیام گاہیں (ٹینٹ ویلیج) بھی تعمیر کردی ہیں۔ 

• گردوارہ پورا سال کھلا رہے گا اور یاتری 365 دنوں میں سے جب چاہیں دربار صاحب زیارت کیلئے آ سکیں گے۔ 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 2نومبر 2019
1. ہسپانوی سپر مارکیٹ کمپنی "Condis" نے ایم ایم عالم روڈ لاہور میں اپنا پہلا سٹور کھول لیا۔ یہ پاکستان میں 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔ 

2. مالی سال 20 کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی درآمدات میں 14% اضافہ۔ 

3. مارکیٹ میں طلب و رسد کے مابین توازن قائم رکھنے کیلئے خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کو 650،000 ٹن گندم فراہم۔ 

4. سی این جی صنعتی کنکشنشنز پر سے 8 سال بعد پابندی ہٹا لی گئی۔ اس فیصلے کے بعد سی این جی سیکٹر کو نئی اٹھان ملے گی۔ فضائی آلودگی میں کمی کے ساتھ اس سے تیل کے برآمدی بلوں میں کم و بیش1 ارب ڈالرز کی بچت بھی متوقع ہے۔ 

5. وزیراعظم کی جانب سے بدسلوکی کے مرتکب اسلام آباد ایئرپورٹ حکام کی معطلی کے احکامات جاری۔ 

6. خواتین ٹی ٹونٹی میں پاکستان کا بنگلہ دیش کو وائیٹ واش۔ 

7. کرتارپور آنے والے سکھ زائرین کیلئے ویزہ اور رجسٹریشن کی بندشیں ہٹا دی گئیں۔ 

8. عالمی مالیاتی بنک کے مطابق وہ 20 ممالک جو آئندہ 5 برس میں عالمی معیشت کی کمان کریں گے وہ ہیں؛ مصر، میکسیکو، پاکستان، سعودی عرب، جنوبی کوریا، ملائیشیا اور بنگلہ دیش۔ 

سٹاک ایکسچینج کیلئے اچھا اکتوبر

• اکتوبر میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 2124 درجے اضافہ ہوا۔ 

• ہنڈرڈ انڈیکس اکتوبر کے اختتام پر 34203 ہوائنٹس تک پہنچ گئی۔ 

• ماہ اکتوبر میں انڈیکس کم از کم 31995 جبکہ زیادہ سے زیادہ 34697 پوائنٹس تک رہی۔

• بازار حصص میں 4 ارب حصص کی تجارت کی گئی۔ 

• اکتوبر کے مہینے میں بازار حصص میں 132 ارب روپے کی خریدو فروخت کی گئی۔ 

• اسی ماہ اکتوبر میں مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 283 ارب کا اضافہ ہوا۔ 

• اکتوبر کے اختتام پر مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 6690 ارب رہی۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 1نومبر 2019


1. ملک میں شعبہ زراعت میں بہتری کیلئے چین کے تعاون سے کاشتکاری کے جدید اسلوب اپنانے کیلئے پاک-چائنہ ایگریکلچر ایکچینج سنٹر کی بنیاد رکھی جاچکی ہے۔ 

2. سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے بدھ کے روز 26.1 ارب مالیت کے 7 منصوبوں کی منظوری جبکہ انرجی ڈیولیوشن، ایریا ڈویلپمنٹ، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن، فیزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ و واٹر ریسورس کے حوالے سے 52.2 ارب مالیت کے 3 منصوبوں کی سفارش کردی۔ 

3. 5 برس میں چاول کی برآمد کو 5 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا عزم۔ 

4. سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کے حاملین کیلئے ویزہ کی شرائط میں جزوی کمی کیلئے پاکستان اور کیوبا کے مابین معاہدے پر دستخط۔ 

5. مالی سال 2020 کی پہلی سہ ماہیکے دوران لکی سیمنٹ کو 1.27 ارب روپے کا منافع۔ 

6. وفاقی کابینہ نے 510 ارب روپے لاگت کے داسو ڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ تعمیراتی کام کا آغاز آئندہ ماہ سے شروع کیا جائے گا۔ 

7. وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کی جیلوں میں موجود علیل قیدیوں کو وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے تصور کی روشنی میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ۔ 

8. صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب حکومت نے کینسر کے مریضوں کے مفت علاج کیلئے 7 ارب کی خطیر رقم مختص کردی۔ 

9. بدھ راہب (مونک) کی آمد اور بدھ مت کے مقدس مقامات کی زیارت پاکستان میں مذہی سیاحت میں اضافے کی واضح علامت ہے۔ 

10. بابا گرونانک دیو جی کے 550ویں جنم دن کے موقع پر حکومت پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 50 روپے کا سکہ بطور یادگار جاری کیا۔ 
 

وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کا منصوبہ۔ 

1. وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے ماسٹر پلان کی منظوری دی جاچکی ہے۔ 

2. اس کام کیلئے 50 ایکڑ قطعہ اراضی مختص کر دی گئی ہے۔ 

3. جدید ترین اور عالمی معیار کی حامل اس پوسٹ گریجویٹ درس گاہ میں انجینئرنگ، ایمرجنگ ٹیکنالوجیز، فلکیات و خلائی علوم، کمپیوٹر اور معدنیات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ 

4. ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے موجودہ مالی سال کے بجٹ میں متعلقہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے ساڑھے 13 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 

5. سنگاپور سمیت دنیا کی کامیاب معیشتوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کے روایتی معاشی ڈھانچے کو علمی بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے جس میں سائنس و ٹیکنالوجی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ 

6. منصوبے کی 3 سے 4 برس میں تکمیل کے قوی امکانات ہیں۔ 

7. مستقبل میں اس درسگاہ میں ٹیکنالوجی پارک بھی قائم کیا جائے گا۔ 

8. اس جامعہ میں مجموعی طور پر 6 سنٹرز آف ایکسیلینس بھی قائم کئے جائیں گے۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 31اکتوبر 2019


1. ملک میں شعبہ زراعت میں بہتری کیلئے چین کے تعاون سے کاشتکاری کے جدید اسلوب اپنانے کیلئے پاک-چائنہ ایگریکلچر ایکچینج سنٹر کی بنیاد رکھی جاچکی ہے۔ 

2. سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے بدھ کے روز 26.1 ارب مالیت کے 7 منصوبوں کی منظوری جبکہ انرجی ڈیولیوشن، ایریا ڈویلپمنٹ، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن، فیزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ و واٹر ریسورس کے حوالے سے 52.2 ارب مالیت کے 3 منصوبوں کی سفارش کردی۔ 

3. 5 برس میں چاول کی برآمد کو 5 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا عزم۔ 

4. این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں میں تقسیم کئے جانے والے مالیاتی وسائل میں اضافے کیساتھ پنجاب کو مالی سال کے ابتدائی مہینے یعنی جولائی میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 3% زائد سرمایہ فراہم کیا گیا اور اضافے کے اسی رجحان کو قائم رکھتے ہوئے اگست میں ریکارڈ 8% اور ستمبر میں 10% زائد سرمایہ فراہم کیا گیا۔ 

5. بیرونی تجارت میں اضافے کیلئے پاکستان کا جامع حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ۔ 

6. سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کے حاملین کیلئے ویزہ کی شرائط میں جزوی کمی کیلئے پاکستان اور کیوبا کے مابین معاہدے پر دستخط۔ 

7. مالی سال 2020 کی پہلی سہ ماہیکے دوران لکی سیمنٹ کو 1.27 ارب روپے کا منافع۔ 

8. وفاقی کابینہ نے 510 ارب روپے لاگت کے داسو ڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ تعمیراتی کام کا آغاز آئندہ ماہ سے شروع کیا جائے گا۔ 

9. وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کی جیلوں میں موجود علیل قیدیوں کو وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے تصور کی روشنی میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ۔ 

10. صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب حکومت نے کینسر کے مریضوں کے مفت علاج کیلئے 7 ارب کی خطیر رقم مختص کردی۔ 

11. بدھ راہب (مونک) کی آمد اور بدھ مت کے مقدس مقامات کی زیارت پاکستان میں مذہی سیاحت میں اضافے کی واضح علامت ہے۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 30اکتوبر 2019


1. حکومت پاکستان ریکوڈک کے حوالے سے نئے معاہدے کیلئے 4 کمپنیوں کے ان کنسورشیم سے مذاکرات میں مصروف ہے جو اپنی جیب سے منصوبے میں 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پر آمادہ ہیں۔ 

2. عالمی مالیاتی فنڈ پراعتماد ہے کہ پاکستان اپنے سرکاری قرض کو جی ڈی پی کے 4% تک کم کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔ 

3. حقیقی شرح نمو میں اضافے کیلئے مرکزی بنک کا صنعتی پالیسی کو مسلسل ترجیح دینے کا فیصلہ۔ 

4. وزارت صنعت و پیداوار کا پاکستان کی آٹوموبیل ڈویلپمنٹ پالیسی کے تحت ملائشین کار کمپنی "پروٹون کارز" کو گاڑیوں کی پیداوار کی اجازت دینے کا فیصلہ۔ 

5. حکومت نے میٹرو بس اسلام آباد منصوبے کو فروری 2020 تک مکمل کرنے کی اجازت دے دی۔ 

6. غیرملکی زرمبادلہ کی ترسیل میں اضافے کے بعد روپے کی قدر میں مزید اضافے کی توقع۔ 

7. سالانہ بنیادوں پر دفاعی درآمدات کی مد میں پاکستان نے اگست 2019 تک 212.6 ملین ڈالرز رجسٹر کرلئے۔ 

8. چین خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں 58 تعلیمی اداروں کی تعمیر میں صوبائی حکومت کی مدد کرے گا جبکہ سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے سلک روٹ کے ساتھ 30 اسپتال بھی تعمیر کرے گا۔ 

9. برطانوی دور کی طرز پر لاہور کو جدید ٹرام سروس مہیا کی جائے گی۔ 

10. سعودی حکومت کا کئی ارب ڈالر کے نیو طائف سٹی منصوبے میں کام کرنے کیلئے پاکستانی کارکنان کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ۔ 

11. خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں تعلیم کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے 22 ارب روپے مختص.  

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 29اکتوبر 2019


1. مالی سال 2020 کی پہلی سہ ماہی کے دوران چاول کی برآمد میں 51% اضافہ۔ 

2. بیٹری سے چلنے والی ماحول دوست اور مؤثر لاگت والی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت کا "الیکٹرک وہیکل پالیسی" کی منظوری فیصلہ۔ 

3. دوطرفہ اشتراک کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پاکستان اور آسڑیلیا کا اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ 

4. ماحول میں بہتری کے باعث سٹاکس میں 204 پوائنٹس کا اضافہ، مجموعی آمدن 2.78 ملین ڈالرز ریکارڈ۔ 

5. سستی اور معیاری گیس کی بلانقصان (لائین لاسز) فراہمی جیسے اہداف کے پیش نظر پاکستان کا پہلا کارگو گیس پورٹ ٹرمینل پر پہنچنے کیلئے تیار۔ 

6. حکومت آزاد تجارت کا ایجنڈا آگے بڑھانے اور برآمدات میں اضافے کیلئے امریکی، افریقی اور وسط ایشیائی منڈیوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے نہایت متحرک۔ 

7. بین الاقوامی مالی منڈی سے مزید سرمایہ حاصل کرنے کیلئے حکومت کا میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کے تحت یوروبانڈز اور سکوک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو انکم ٹیکس اور ڈیوٹیز میں چھوٹ دینے کا فیصلہ۔ 

8. پاکستان میں LNG ٹرمینل کی تعمیر میں ایگزون موبائل معاونت فراہم کرے گا۔ 

9. پنجاب حکومت کا نجی شعبے کے اشتراک سے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کا فیصلہ۔ 

10. صوبے میں معاشی سرگرمیاں بڑھانے کے پیش نظر کاروباری طبقے کی مدد کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا اربن پراپرٹی ٹیکس کی ازسرنو تشکیل کا فیصلہ۔ 

11. مرکزی بنک کی کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خساروں کی مقرر کردہ اہداف سے تجاوز نہ کرنے کی پیشگوئی۔ 

12. قومی ایئرلائن نے بیرونی گاہکوں سے رنگ سازی کے کام میں محض 2 ہفتوں سے بھی کم مدت میں 17 ملین روپے کمالئے۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 28اکتوبر 2019
1. سماجی بہبود کے پہلے سے جاری اور نئے منصوبوں کیلئے وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے 203 ارب روپوں کے اجراء کی منظوری۔ 

2. سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری اور کاروبار میں آسانی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے جاپانی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر غور شروع کردیا۔ 

3. گزشتہ سال کے مقابلے میں روزانہ کی بنیاد پر ٹیکس ریٹرنز میں 127% کا غیر معمولی اضافہ۔ 

4. گوادر کو بذریعہ ریل وسط ایشیائی ممالک سے جوڑنے کا فیصلہ۔ 

5. پاکستان کا دنیا بھر میں "سائنس ڈپلومیسی" منصوبے کے آغاز کا فیصلہ۔ 

6. ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان میں بڑے شہروں کے مابین "کلین گرین انڈیکس کمپیٹیشن"  شروع کرنے کی تیاریاں۔ 

7. ننکانہ صاحب میں باباگرونانک یونیورسٹی کے قیام کی دنیا بھر میں مقیم سکھوں کی جانب سے بے پناہ پذیرائی۔ 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 27اکتوبر 2019 سپیشل بلٹن 
صحت


پی ایم ڈی سی کو تحلیل کیوں کیا گیا؟  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی وضاحت

1. پی ایم ڈی سی کو تحلیل کرکے پی ایم سی کی شکل دینا دیرپا فائدے کیلئے اٹھائی جانے والی وقتی تکلیف ہے۔ ملک میں صحت کے نظام میں بہتری اور بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹروں اور ڈینٹیسٹس کو حاصل ڈگریوں کی تیزی سے گرتی ہوئی ساکھ بحال کرنے کیلئے اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں۔ 

2. تحلیل شدہ پی ایم ڈی سی کے ملازمین کو 6 ماہ کی تنخواہوں کیساتھ ملازمت کے اختتام پر ملنے والی تمام مراعات حاصل ہوں گی اور وہ جلد ہی تشکیل پانے والی پی ایم سی میں ملازمت کیلئے درخواست دینے کے بھی اہل ہوں گے۔ درجہ 1 سے 4 تک کے ملازمین کی نئے محکمے میں ملازمتیں محفوظ بنائی گئی ہیں۔

3. ہم نے پی ایم سی کے قیام کیلئے پارلیمان سے قانون کی منظوری کی بجائے صدارتی حکمنامے کا سہارا کیوں لیا؟ اس کا سادہ سا جواب یہ ہے کہ ہم نئے تعلیمی سال کیلئے ہونے والی داخلوں کے عمل میں کسی قسم کی پیچیدگی/خرابی نہیں چاہتے۔ جلد ہی پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں مسودہ قانون منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

4. 168 میڈیکل کالجز سے فارغ التحصیل طلبہ میں کسی درجے کی قابلیت لازم ہے۔ اس کیلئے پی ایم سی نیشنل لائسنسنگ ایگزیمینیشن متعارف کروائے گی جو پہلے ہی سے کئی ممالک میں رائج ہے۔ تمام نئے میڈیکل/ڈینٹل گریجوایٹس لائسنس کے حصول کیلئے این ایل ای دیں گے۔ 

5. تمام پرائیویٹ میڈیکل کالجز سال 2019-20 کیلئے اسی حد تک فیس وصول کریں گے جو ابھی رائج ہے۔ مستقبل میں مشاورتی عمل کے ذریعے فیسوں کے نظام میں تبدیلی کی جائے گی اور میڈیکل کالجوں کی انتظامیہ کسی قسم کے سمجھوتے کے بغیر تعلیمی معیار کے پیش نظر واجبات وصول کرنے کے مجاز ہوں گے۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 27اکتوبر 2019


1. ڈریپ حرکت میں آچکی ہے اور چھاپوں اور مہنگے نرخوں پر ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز مالکان کے محاسبے کا عمل جاری ہے۔ اسی طرح ڈریپ غیر معیاری ادویات کیخلاف بھی اقدامات اٹھائے گا۔ 

2. میسٹوبوشی کا اینرگیس نامی یونٹ پاکستان میں ایل این جی ٹرمینل تعمیر کرے گا۔ 

3. ایف بی آر کی کاوشوں سے ٹیکس فائیلر ریٹرنز میں سالانہ بنیادوں پر 44% جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 57% تاریخی اضافہ۔ 

4. کیپیٹل مارکیٹ میں کاروباری سرگرمی کیلئے ایس ای سی پی نے مستقبل کے بروکرز کی راہ میں حائل ریگولیٹری رکاوٹیں ہٹا دیں۔ 

5. معیشت کی افزائش کیلئے معاشی ٹیم تعمیری اور چھوٹی صنعتوں کو خصوصی سہولیات فراہم کرے گی۔ 

6. ٹیکسٹائل کے شعبے کی ترقی کیلئے بہتر روابط کار یقینی بنانے کیلئے ٹیوٹا (TEVTA) اور ایپٹما (APTMA) کا 'ٹیکسٹائل سیکٹر کونسل' کی تشکیل کا فیصلہ۔ 

7. کاروبار میں آسانی پیدا کرنے اور اس حوالے سے عالمی درجہ بندی میں مزید بہتری کیلئے پاکستان کا 'کمرشل کورٹس' کے قیام کا فیصلہ جن میں کاروباری تنازعات بروقت نمٹائے جاسکیں گے۔

8. مختلف آسڑوی اداروں کے اشتراک سے خیبرپختونخوا حکومت ہری پور میں انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کے کلیدی منصوبے کیلئے تیار۔ 

9. 108 نجی و سرکاری اسپتالوں کے حامل صحت انصاف کارڈز کی پنجاب کے 30 اضلاع میں تقسیم۔ 

10. وزارت منصوبہ بندی 9.23 ارب ڈالرز کے ایم-ایل ون منصوبے کی منظوری دے گی جس سے نئی نوکریاں پیدا ہوں گی اور شرح نمو پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 26اکتوبر 2019

1. سمندرپار پاکستانیوں کی بنک اکاؤنٹس تک رسائی آسان بنانے کیلئے اسٹیٹ بنک نے بائیو میٹرک تصدیق کا عمل سادہ بنادیا۔ 

2. اینگرو کا منافع 22.6% اضافے کیساتھ 21.89 ارب تک پہنچ گیا۔ 

3. پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15.187 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔ 

4. سٹاک ایکسچینج میں 323 پوائنٹس کا اضافہ۔ 

5. خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کے حوالے سے وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز واپس۔ 

6. نیب کا سندھ میں زمینوں کی منسوخی کے ذریعے 702 ارب کی ریکوری کا دعویٰ۔ 

7. پلاٹوں کی تقسیم کے عمل میں قواعد سے انحراف کے باعث سی ڈی اے کی جانب سے 59 پلاٹس منسوخ۔ ذمہ دار حکام معطل۔ 

8. پارلیمانی پینل کی جانب سے کرایہ دار اور مالک کے مابین تنازعات کے حل کیلئے مسودہ قانون منظور۔ 

9. وسیم اکرم پولیو کے سفیر مقرر۔ 

10. تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان بیت المال کا اسلام آباد میں اولڈ ایج ہوم کے قیام کا فیصلہ۔ ضعیف افراد کی بہبود اور صحت مند سرگرمیوں کیلئے کمیونٹی سنٹر بھی تعمیر کیا جائے گا۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 25اکتوبر 2019


1. "کاروبار میں آسانی" کے زمرے میں پاکستان عالمی درجہ بندی میں 28 درجے بہتری کیساتھ گزشتہ سال کے 136ویں درجے سے 108ویں نمبر پر آگیا ہے۔ 

2. امریکی کاروباری افراد کا پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ 

3. سیاحت کے فروغ کے پیش نظر گلگت بلتستان جانے والے غیر ملکی سیاحوں کیلئے این او سی کی شرط ختم کر دی گئی۔ 

4. پیشہ وارانہ استعداد بڑھانے اور عالمی معیارات اپنانے کیلئے ڈاکٹرز پر این ایل ای ٹیسٹ لازم قرار۔

5. نومبر میں باضابطہ افتتاح سے قبل پاکستان اور بھارت کے مابین کرتارپور راہداری منصوبے کے معاہدے پر دستخط۔ 

6. مریضوں کی سہولت کیلئے وفاقی و صوبائی سطح پر اسپتالوں میں نئے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس کے قیام کا فیصلہ۔ 

7. ستمبر 2019 سے سٹاک مارکیٹ کے منافع میں 13% یعنی 4090 پوائنٹس کے مجموعی اضافے کیساتھ 8.1% اضافہ۔ 

8. ای او بی آئی پنشنز 15000 تک بڑھائی جائیں گی۔ 

9. 68% کی مجموعی کمی کیساتھ حکومت گردشی قرضوں کو آئندہ سال تک مکمل ختم کرنے کیلئے نہایت پرعزم۔ 

10. وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر منظور ہونے والے 4 ارب روپوں سے خیبرپختونخوا حکومت ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے تیار۔ 

11. 9 ماہ میں بنک اسلامی کو 973 ملین کا منافع۔ 

12. صنعتی شعبے کی بہتری کیلئے حکومت کاروباروں سے ریگولیٹری بوجھ کم کرنے کو تیار۔ 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 24اکتوبر 2019 
1. وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ماسکو میں افغان امن عمل پر 4 فریقی اجلاس میں بطور کلیدی فریق شریک ہوگا۔ 
2۔ مالی سال 2019-20 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ماڑی پٹرولیم کے منفافع میں 45.7% کا بڑا اضافہ۔ 
3. پاکستان میں ٹیکسٹائل کی صنعت کی ترقی و نمو کیلئے حکومت اور ایپٹما کی جانب سے ٹیکسٹائل پالیسی کا آغاز۔ 
4. پاکستان اور بھارت کرتارپور راہداری منصوبے کے افتتاح کیلئے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ باباگرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر یہ راہداری باضابطہ کھول دی جائے گی۔ پاکستان کی جانب سے کھولا جانے والا یہ دنیا کا سب سے بڑا گرودوارا ہوگا۔ اس کا مجموعی رقبہ 10 لاکھ مربع فٹ سے زائد ہے۔ 
5. سیاسی امید کے پیش نظر سٹاکس میں 241 پوائنٹس کا اضافہ۔ 
6. ٹی بلز کی فروخت سے حکومت کو 532.5 ارب کا سرمایہ حاصل۔ 
7. پنجاب بنک کو گزشتہ سال ہونے والے 8.9 ارب کے مقابلے میں 10.5 ارب کا بلند ترین منافع۔ 
8. کپاس کی قیمت 9500 روپوں کیساتھ موسم کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔ بھلا ہو ٹیکسٹائل اور جننگ کی صنعت کا جو مسلسل کسان سے کپاس خرید رہے ہیں۔ 
9. خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کو مزید 1 نشست حاصل ہوگئی۔ 
10. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پشاور میں جیل کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ 
11. علماء کونسل نے واضح اعلان کردیا کہ کوئی مدرسہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے مارچ میں شریک نہیں ہوگا۔ 
12. تاریخ میں پہلی مرتبہ باضابطہ مقابلے اور طریقہ کار کے تحت پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرپرسن مقرر۔ 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 23اکتوبر 2019 


1. پاکستان اور یورپی یونین کا ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ۔ 

2. مصری کمپنیوں کا پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ۔

3. امریکہ و برطانیہ میں مقیم سکھ برادری کی جانب سے  کرتار پور راہداری منصوبے کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف، یہ دنیا کا سب سے بڑا گردوارا ہے۔ 

4. سہ ماہی کے اختتام پر گزشتہ برس اسی دورانیے میں ہونے والے 334 ملین کے مقابلے میں شیل پاکستان کو 570 ملین روپے کا منافع۔ 

5. رشکئی اقتصادی زون کا سنگ بنیاد آئندہ ماہ رکھنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ 

6. پاکستان اور ترکی کا توانائی کے شعبے میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق۔ 

7. گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی گوادر میں تاریخی و سیاحتی مقامات اپ گریڈ کرے گی۔ 

8. عالمی بنک کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے کیونکہ اصلاحات کے ذریعے پاکستان کاروبار میں آسانی لانے کی جانب تیزی سے پیش رفت کررہا ہے۔ 

9. توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کی مقدار گزشتہ سال کے مقابلے میں 32% جبکہ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد سے 68% کم ہوچکی ہے۔ 

10. وزیراعلیٰ کی جانب سے پنجاب کے 17 ماڈل ویلیجز میں رورل ہاؤسنگ پراجیکٹس کی منظوری۔ 

11. کوریا کی سرکاری کمپنی (کورین ہائیدرو اینڈ نیوکلیئر پاور) نجی و سرکاری شعبے کے اشتراک (پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل) کی طرز پر 496 میگاواٹ استعداد کے حامل سپاٹ گاہ پن بجلی کے منصوبے پر جلد کام کا آغاز کرے گی۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 23اکتوبر 2019 


1. پاکستان اور یورپی یونین کا ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ۔ 

2. مصری کمپنیوں کا پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ۔

3. امریکہ و برطانیہ میں مقیم سکھ برادری کی جانب سے  کرتار پور راہداری منصوبے کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف، یہ دنیا کا سب سے بڑا گردوارا ہے۔ 

4. سہ ماہی کے اختتام پر گزشتہ برس اسی دورانیے میں ہونے والے 334 ملین کے مقابلے میں شیل پاکستان کو 570 ملین روپے کا منافع۔ 

5. رشکئی اقتصادی زون کا سنگ بنیاد آئندہ ماہ رکھنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ 

6. پاکستان اور ترکی کا توانائی کے شعبے میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق۔ 

7. گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی گوادر میں تاریخی و سیاحتی مقامات اپ گریڈ کرے گی۔ 

8. عالمی بنک کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے کیونکہ اصلاحات کے ذریعے پاکستان کاروبار میں آسانی لانے کی جانب تیزی سے پیش رفت کررہا ہے۔ 

9. توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کی مقدار گزشتہ سال کے مقابلے میں 32% جبکہ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد سے 68% کم ہوچکی ہے۔ 

10. وزیراعلیٰ کی جانب سے پنجاب کے 17 ماڈل ویلیجز میں رورل ہاؤسنگ پراجیکٹس کی منظوری۔ 

11. کوریا کی سرکاری کمپنی (کورین ہائیدرو اینڈ نیوکلیئر پاور) نجی و سرکاری شعبے کے اشتراک (پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل) کی طرز پر 496 میگاواٹ استعداد کے حامل سپاٹ گاہ پن بجلی کے منصوبے پر جلد کام کا آغاز کرے گی۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 22اکتوبر 2019 
1. وزیراعظم نے حب میں 1320 میگاواٹ انسداد کے حامل پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔ یہ منصوبہ سی پیک کے ابتدائی پراجیکٹس میں سے ایک ہے۔ 

2. "کامیاب جوان منصوبہ" کامیابی کے پہلے تمام ریکارڈز توڑ گیا۔ محض 72 گھنٹوں میں 190،000 درخواستیں موصول، 18 لاکھ افراد نے ویب سائیٹ کا معائنہ کیا۔ نون لیگ کے دورِ حکومت میں 5 سالوں میں محض 90 ہزار افراد نے درخواستیں بھجوائیں۔ 

3. کرتاپور راہداری کے حوالے سے حکومت پاکستان نے ہندوستان کو معاہدے کا مسودہ بھجوا دیا، بھارت کا مسودے پر اتفاق، 23 اکتوبر کو دستخط کرنے پر بھی اتفاق۔ 

4. باضابطہ افتتاح سے قبل اورنج لائن میٹرو ٹرین کو مارچ 2020 میں 3 ماہ کیلئے آزمائشی بنیادوں پر چلانے کا فیصلہ۔ 

5. ڈچ کمپنیوں کا پاکستان کے بحری اور ذرعی شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار۔ 

6. بنک آف پنجاب کا قبل از ٹیکس منافع 18% اضافے کیساتھ ساڑھے دس ارب روپے تک پہنچ گیا۔ 

7. بانڈ مارکیٹ اقتصادیات کی بحالی کی خبر دینے لگی۔ 

8. خیبرپختونخوا حکومت کا "کریم" کیساتھ اشتراک سے 1122 کی خدمات آزمائشی بنیادوں پر پشاور سے شروع کرنے کا فیصلہ۔ 

9. ادویات کی مہنگے داموں فروخت روکنے کیلئے ڈریپ کا مہنگی ادویات بیچنے والے میڈیکل سٹورز کیخلاف کارروائی کا آغاز۔ 

10. تاجروں کے مسائل کے تدارک کیلئے وفاقی احتساب بیورو کی جانب سے "بزنس مین باڈی" کا قیام 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 21اکتوبر 2019 


1. وزیراعظم آج 1320 میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کے حامل کوئلے سے چلنے والے حب پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ 
2. پلاننگ کمیشن نے 40 ارب مالیت کے 9 منصوبوں کی منظوری دے دی۔ 
3. حکومت کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت سپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو مکمل ملکیت دینے کا فیصلہ۔ 
4. پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل تحلیل، شعبہ صحت میں اصلاحات اور بہتر نظم کیلئے پاکستان میڈیکل کمیشن کے تحت نیا ادارہ تشکیل دیا جائے گا۔ 
5. گدو سے مظفرگڑھ تک بجلی کی نئی لائن کی منظوری۔ 
6. بلوم برگ کی جانب سے پاکستان کا 2024 میں عالمی نمو میں نمایاں کردار اداکرنے والے 20 ممالک میں شمار۔ 
7. عالمی مالیاتی فنڈ کے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیاء ڈائریکٹر جہاد آزور کی جانب سے میکرواکنامک سٹیبیلیٹی کیلئے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی تحسین۔ 
8. خیبرپختوا میں "کریم" کیساتھ اشتراک اور ٹیکنالوجی میں جدت سے ریسکیو 1122 عوام کی مزید بہتر خدمت کیلئے دستیاب۔ 
9. اتوار کے روز سے پاکستان اور ایران کے مابین سرحد کے آر پار نقل و حمل بحال۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 20اکتوبر 2019 


1. ایک سال کے اندر ملکی معیشت میں انقلاب برپا کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم کو شاباش 

2. وزیراعظم کرتار پور راہداری کا نومبر میں باضابطہ افتتاح کریں گے۔ 

3. جامعہ بنوریہ، کراچی کے مہتمم مفتی محمد نعیم کا جمعیت علماء اسلام (ف) کے مارچ کی مخالفت، حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان۔ 

4. شمسی و بائیوٹیکنالوجی کے منصوبوں کی تحقیق و ترقی کیلئے پاکستان کا چینی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کا آغاز۔ 

5. سپیشل اقتصادی زون میں چینی سرمایہ کاروں کا اگلے 5 سال کے دوران 5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار۔

6. خیبر پختونخوا 33ویں قومی کھیلوں کی میزبانی کیلئے تیار، انعقاد 9 سے 15 نومبر تک پشاور میں ہوگا۔ 

7. معاشی استحکام کے جانب پیش قدمی کے حوالے سے وزیراعظم کے عزم کی تحسین کیساتھ عالمی مالیاتی بنک کا پاکستان کی کاوشوں کا بھی برملا اعتراف۔ 

8. رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں اشیائے خورونوش (فوڈ گروپ) کی درآمد میں 24.7% کمی جبکہ 13.98% اضافہ۔ 

9. پنجاب حکومت کا شعبہ صحت کے ماہرین/ڈاکٹرز وغیرہ کے تحفظات دور کرنے فیصلہ، سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔ 

10. لودھراں کے بعد اوکاڑہ میں بھی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی قرعہ اندازی کا عمل مکمل۔ 

11. مہنگائی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا حکام کو آٹے، چینی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں فوری کمی کا حکم۔ 

12. ایف بی آر کی جانب سے جعلی ادائیگیوں اور فروخت میں مصنوعی طور پر کمی دکھانے کی کوششوں کی نشاندہی کیلئے ریجنل سیلز ٹیکس مانیٹرنگ سیل (آر ایس ٹی ایم سی) قائم۔

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 19 اکتوبر 2019 

1 بے نامی جائیدادوں کیخلاف حکومت کی مہم، صرف ملتان میں 31 ارب کی بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی۔ 
 2 پاکستان نے خود کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی "سیاہ فہرست" سے خود کو محفوظ بنانے کیلئے منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کیخلاف مالی نظم و ضبط قائم کرنے کی جانب کافی پیش قدمی کی ہے۔ 
 3 وزیراعظم کے "کامیاب جوان پروگرام" کو زبردست پذیرائی حاصل۔ پروگرام کے اجراء کے 12 گھنٹوں کے اندر 50 ہزار سے زائد درخواستیں موصول۔ 
 4 تجارتی خسارہ پچھلے سال کے مقابلے میں سہ ماہی بنیادوں پر 64% اور ماہانہ بنیادوں 57.7% کمی کیساتھ 41 ماہ کی کم ترین سطح تک آچکا ہے۔ 
 5 متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو برآمدات میں اضافے کیلئے اپنے "لیبر مارکیٹ ڈیٹابیس" تک رسائی کی پیشکش۔ 
 6 پاکستان سے صحت، تعلیم، ذراعت اور تعمیرات جیسے شعبوں سے ماہرین (افرادی قوت) منگوانے کیلئے کویت کا پاکستان سے معاہدے کا فیصلہ 
 7 مالی سال 2020 کی پہلی سہ ماہی کے دوران خوردنی اشیاء کی درآمدات میں 24% کمی جبکہ برآمدات میں 14% اضافہ۔ 
 8 ریکو ڈک کیس میں چھ ارب ڈالر کے جرمانے سے بچنے کے لئے پاکستان کا بیک ڈور ڈپلو میسی کا آغاز 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 18 اکتوبر 2019


1. وزیراعظم کی جانب سے 100 ارب روپے کے "کامیاب جوان پروگرام" کے پہلے فیز کا باضابطہ افتتاح جس میں سے 25 ارب خواتین کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ 

2. عوام کی آسانی اور ٹیکس معاملات کی بہتر سمجھ بوجھ کیلئے ایف بی آر کی ویب سائیٹ کا اردو میں بھی اجراء۔ 

3. 30 ستمبر 2019 تک یونائیٹڈ  بنک لمٹیڈ کے منافع میں 46% یعنی 14.220 ارب کا اضافہ اور مسلم کمرشل بنک کے منافع میں 14% یعنی 16.29 ارب کا اضافہ۔ 

4. وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کی جانب سے سال 20-2019 کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سماجی بہبود کیلئے مختص کردہ 701 ارب میں سے 106.586 ارب سے زائد کے اجراء کی منظوری۔ 

5. ستمبر 2019 کے دوران فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ 386 ملین ڈالرز کیساتھ 26 ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔ 

6. مرکزی بنک کے ذخائر 56 ملین ڈالرز سے بڑھ کر 7.8 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔ 
 
7. 2018 کے عام انتخابات میں لیاری، کراچی میں پیپلز پارٹی نے اپنے گڑھ سے ہاتھ دھوئے اب لاڑکانہ سے بھی اسکے پاؤں اکھڑ  چکے ہیں۔ لاڑکانہ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار نے پاکستان تحریک انصاف کی مدد سے میدان مار لیا ہے۔ 

8. تجارتی خسارے میں 35% سے زائد کمی پر عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے اظہار اطمینان۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 17 اکتوبر 2019
1۔ وزیراعظم کی جانب سے آج کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح

2۔ عالمی اقتصادی فورم کی سال 2019 کے لئے گلوبل کمپیٹیٹونیس (The Global Competitiveness Report) رپورٹ میں پاکستان کا دنیا کی متحرک ترین معیشتوں میں 52واں نمبر

3۔ حکومتی سیکورٹیز میں سرمایہ کاری کا نیا ریکارڈ قائم۔ مجموعی حجم 10 کھرب کی سطح سے تجاوز کر گیا۔

4۔ پاکستان اور مصر کے مابین تجارت کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم۔ 

5۔ پی ٹی سی ایل کے منافع میں دو ہندسی اضافہ

6۔ پاکستان میں ساڑھے 14 ارب ڈالر مالیت کے سعودی منصوبے تیزی سے تکمیل کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ 

7۔ خیبرپختونخواہ میں ضم ہونے والے تمام اضلاع میں پولیس کی تعیناتی کا عمل مکمل جبکہ ججز کی تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

8۔ پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کو 30 ستمبر 2019 کی سہ ماہی کے دوران %9 منافع حاصل ہوا جس کی مقدار 3.88 ارب رہی۔

9۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے 2020 سے پاکستان میں معاشی انقلاب کی پیشگوئی کردی۔

10۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مسلسل مستحکم ہے۔
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 16 اکتوبر 2019


اس سال ٹیکس کا ہدف 388ارب روپے رکھا گیا ہے 

پہلی سہ ماہی میں پچھلے سال سے 44٪ زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا

ایک سال میں پی آر اے کے رجسٹرڈ ٹیکس پیئرز کی تعداد میں 19%  اضافہ ہوا

‏دس سال بعد پنجاب بنک نے شئیر ہولڈرز کو Cash Dividend دیا اور 12 ارب منافع کمایا... اور اس سال کے پہلے 6 ماہ میں ہی منافع 7 ارب ہو چکا ہے.

‏رواں مالی سال ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کی بہتری کیلئے 15فیصد فنڈز رکھے گئے ہیں

سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے گزشتہ برس 32 ٪ اور اس سال 41٪،فنڈز رکھے گئے

بینک آف پنجاب کو 2019 کی پہلے ششماہی میں ریکارڈ 7 ارب روپے کا منافع ہوا ہے

بینک آف پنجاب کی 60 نئی برانچز کھولی گئی ہیں جن میں 17 جنوبی پنجاب کی بھی شامل ہیں

اب 12  ٹیکسز/لیویز شہری آن لائن جمع  کراسکیں گے

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 15 اکتوبر 2019

1. محکمہ اوقاف کی رپورٹ کیمطابق گزشتہ 1 سال میں سے 1262 ایکڑ اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کروائی گئی۔ 

2. کابینہ اجلاس میں "زندگیاں بچانے والی ادویہ" کی سستے داموں دستیابی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

3. حکومت کی جانب سے پہلی "ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی" کے قیام کی منظوری 

4. بہتر، سرسبز اور صاف اسلام آباد کیلئے وفاقی ترقیاتی ادارے کی تنظیم نو اور وفاقی دارالحکومت کیلئے نئے ماسٹر پلان کی منظوری 

5. 2017 سے 50% کمی کے بعد ریسکیو 1122 کے ملازمین کیلئے "ایمرجنسی الاؤنس" کی منظوری۔ امدادی خدمات کا دائرہ پنجاب کی تمام تحصیلوں تک بڑھایا جائے گا۔ 

6. 8 ماہ کی معطلی کے بعد قومی ایئرلائن کی جانب سے کوالالمپور کیلئے پروازوں کا آغاز 

7. برطانوی شاہی جوڑے کی 13 برس بعد پاکستان آمد۔ ایسے دوروں سے پاکستان کا نرم تشخص دنیا میں اجاگر ہوتا ہے۔ 

8. انسداد پولیو کے حق میں اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے 100 فتاویٰ کی منظوری۔ 

9. بلوچستان میں 22% اضافے کے ساتھ 11 ارب مالیت کا ریکارڈ سیلز ٹیکس جمع۔ 

10. وزیراعظم مرغبانی اقدام کے تحت گھریلو سطح پر مرغبانی کے فروغ کیلئے سالانہ 40 ہزار خاندانوں کی معاونت کے منصوبے کا خیبرپختونخوا میں آغاز۔ 

Category:
نیشنل نیریٹو بلڈنگ سنٹر