
مائکرو ہائڈل پلانٹس پختونخوا کے بہتر مستقبل کی راہ ہموار کرتے ہوئے ، پختونخوا حکومت کی طرف سے فنڈ شدہ 150 کے وی کے مائکرو ہائڈل پراجیکٹس کے دور رس نتائج سامنے آ رہے ہیں . حکومت نے مقامی لوگوں کو سستی بجلی اور اسکو بنانے کا اختیار دیا ہے ، ان چھوٹے منصوبوں سے بجلی کی پیداوار میں مزید میگا واٹس شامل ہونگے اور اس سے ماحول دوست بجلی تیار کی جائیگی
حکومت خیبر پختونخوا نے مائکرو ہائڈل پاور پراجیکٹس کیلئے تقریبا تیس ارب کا بجٹ مختص کیا ہے جس سے صوبے کے پبلک سیکٹر میں مختلف بجلی بنانے کے منصوبے لگائے جائینگے