
پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ پر کام شروع کیا جا چکا ہے ، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے قریب اس منصوبے پر کام جاری ہے ، صحت ، پولیس ،تعلیم اور بلدیاتی حکومت پر کام کرنے کے بعد اب تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکوت نے اس طرح میگا پراجیکٹس پر کام شروع کردیا ہے ، پشاور میں ایک جدید ٹرانسپورٹ سسٹم وقت کی ضرورت تھا ، یہ منصوبہ سفری مسائل کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے مسائل کو بھی حل کرے گا
منصوبے کا تعمیراتی کام بھرپور انداز میں شروع ہو چکا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ منصوبہ چھ ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا