
.خیبر پختونخوا کے محمکہ صحت کی ترقی ، پختونخوا کے عوام کیلئے دور رس نتائج کے حامل اقدامات ، پختونخوا حکومت پنجاب کی نسبت کم قیمت پر ادویات خریدتی ہے اور انکی قیمت بڑھائے بغیر عوام کو منتقل کرتی ہے ، اسکے علاوہ پختونخوا حکومت ایک سافٹوئیر کی مدد سے صوبے بھر میں بھیجی جانے والی ادویات پر نظر رکھتی ہے ، کینسر کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے پختونخوا حکومت ان کا مفت علاج کرکے عوام کے دل جیت رہی ہے ، پختونخوا حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا اجراء کیا جو کہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے ، صحت انصاف کارڈ کے تحت مریضوں کو 24 گھنٹے مفت علاج میسر ہوتا ہے ، مریضوں کو امراض کی تشخیص میں بھی اعلیٰ معیار کی خدمات حاصل ہیں ، دو سال کی مدت میں 18 لاکھ خاندانوں کو 5.4 ارب روپے کی لاگت سے مفت علاج مہیا کیا جائے گا ، حکومت سرکاری ملازمین کو ان کی فیلڈ کے اعتبار سے ان کو ہیلتھ انشورنس بھی مہیا کرے گی
انسانوں کے اوپر سرمایا کاری کرنا بہترین خرچ ہے