خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے موبائل ایمرجنسی رسپانس یونٹ کا آغاز | Pakistan Tehreek-e-Insaf

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے موبائل ایمرجنسی رسپانس یونٹ کا آغاز، خیبر پختونخوا حکومت کا پہلا موبائل ایمرجنسی رسپانس یونٹ اب باقاعدہ طور پر کام کر رہا ہے اور خیبر پختونخوا کے لوگوں کی خدمت کر رہا ہے ، یہ ایمرجنسی یونٹ صوبے کے دور دراز علاقوں میں تعینات کئے جائینگے تا کہ ان مریضوں کا وہیں پر علاج ہو سکے ، اس یونٹ میں ایکس رے مشین ، دیگر لیبارٹری آلات اور مریضوں کیلئے تین کمرے ہیں ، اسکے علاوہ ایک چھوٹا آپریشن تھیٹر اور چار بستروں پر مشتمل انتہائی نگہداشت کا کمرہ شامل ہیں . یہ یونٹ ان علاقوں میں بھیجے جائیں گے جو ہسپتالوں سے بہت دور ہیں تا کہ ان لوگوں کا علاج وہیں پر کیا جا سکے جو ہسپتال نہیں پہنچ پاتے